Tag: آئی ایم ایف کی ٹیم

  • آئی ایم ایف کی ٹیم کا دورہ ، وزارت خزانہ نے میڈیا کو کوریج سے روک دیا

    آئی ایم ایف کی ٹیم کا دورہ ، وزارت خزانہ نے میڈیا کو کوریج سے روک دیا

    اسلام آباد : وزارت خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم کے دورے کے موقع پر میڈیا کو کوریج سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم کے وزارت خزانہ کے دورہ کے دوران میڈیا کو ہم قسم کی کوریج سے روک دیا۔

    پارکنگ پر حصار بنا کر لان تک رسائی بھی نہ دی بلکہ دور سے بھی کوریج کی اجازت نہ دی گئی۔

    میڈیا کی ٹیم کو وزارت خزانہ سے دور سڑک پر بھی کوریج کے دوران بدتمیزی کا سامنا رہا، پولیس اہلکار میڈیا کو دور سڑک پر سے کوریج سے بھی روکتے رہے۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب میڈیا سے بات چیت کیے بغیر وزارت خزانہ سے روانہ ہو گئے، میڈیا کی شکایت سننا بھی گوارا نہیں کی۔

  • آئی ایم ایف کی ٹیم آج چیئرمین پی ٹی آئی  سے ملاقات کرے گی

    آئی ایم ایف کی ٹیم آج چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گی

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم آج زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی  سے ملاقات کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے چندروز پہلےآئی ایم ایف کی ٹیم نےرابطہ کیا، 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ مسودہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف بورڈ واشنگٹن میں منظوری کے لئے پیش ہوگا۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تحریک انصاف سے معاہدے کی حمایت کے لئے درخواست کی گئی ہے، آج آئی ایم ایف کی ٹیم زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی اورانکی معاشی ٹیم سے ملاقات کرے گی۔

    رہنما نے بتایا کہ ملاقات میں آئی ایم ایف کے پاکستان میں موجودحکام شرکت کریں گے جبکہ بیرون ملک میں مقیم حکام ورچوئلی شریک ہوں گے۔