Tag: آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے

  • ارجنٹائن میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    ارجنٹائن میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    بیونس آئرس : ارجنٹائن میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے خلاف ہزاروں افراد سراپا احتجاج ہیں،مظاہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے سے ملک میں بے روزگاری کا سیلاب آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاطینی امریکی ملک ارجنٹائن میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، سراپاء احتجاج مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کر کے ملک کو تباہ کر دیا۔

    مظاہرین نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے سے ملک میں بے روزگاری کا سیلاب آئے گا، مہنگے قرضوں کے بدلے سماجی اخراجات میں کٹوتی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

    خیال رہے عالمی مالیاتی فنڈ اور ارجنٹائن کےدرمیان 50 ارب ڈالرز کے قرضے کےلیے 3 سالہ اسٹینڈ بائی معاہدہ طے ہوگیا ہے۔

    ادارے کے مطابق گزشتہ مہینے ارجنٹائن نے قرضے کےلیے ہم سے رجوع کیا تھا جس پر غور کرنے کے بعد ہم نے 3 سالہ اسٹینڈ بائی قرضہ دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ ارجنٹائن کی ملکی کرنسی کی قدر میں حالیہ عرصے کے دوران نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور امید ہے کہ 50 ارب ڈالرز کی یہ رقم اس کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں مدد دے گی۔

     

  • آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر: حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ

    آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر: حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر پر امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا تمام شرائط پر عملدرآمدہو چکا، معاہدہ میں تاخیر کا جواز نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ تمام شرائط پر عملدرآمدہو چکا، معاہدہ میں تاخیر کا جواز نہیں، وزیرخارجہ نے بھی امریکی حکام سے آئی ایم ایف سے معاہدے پر بات کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف نے جو شرائط عائد کی ان پرمن و عن عمل کیا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار امریکی سفیر سے آئی ایم ایف معاہدےپر بات کریں گے۔

    وزارت خزانہ نے کہا کہ امریکا سے بات چیت کے بعد رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے معاہدے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق آج بھی آئی ایم ایف کیساتھ ورچوئل مذاکرات ہوں گے ، آئی ایم ایف شرائط منوا کر دوبارہ انہی شرائط پربات کررہا ہے۔