Tag: آئی ایم ایف کے پروگرام

  • آئی ایم ایف کے پروگرام میں آنے سے سارے مسائل حل نہیں ہو جائیں گے ، وزیر خزانہ

    آئی ایم ایف کے پروگرام میں آنے سے سارے مسائل حل نہیں ہو جائیں گے ، وزیر خزانہ

    اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں آنے سے سارے مسائل حل نہیں ہو جائیں گے، پروگرام کے اہداف حاصل کرنا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خطاب میں کہا کہ ملک میں مہنگائی کم ہونا شروع ہوئی اب عوام کو اس کے ثمرات پہنچانا چاہتے ہیں،اگر عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی ہوئی تو ملک میں بھی چیزیں سستی ہونی چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اب قیمتوں میں کمی کے کیے اپنا کردار ادا کرے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دال اور مرغی کے ریٹ کا جائزہ لیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں آنے سے سارے مسائل حل نہیں ہو جائیں گے،آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف حاصل کرنا ہوں گے، معاشی اور توانائی کی اصلاحات پر عمل درآمد کرکے دکھانا ہوگا، نجکاری کے متلعق آئی ایم ایف کے اہداف حاصل کرنا ہوگا اور رائٹ سائزنگ کے اہداف حاصل کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

    وزیر خزانہ نے زور دیا کہ معاشی کمزوریاں اور نقائص دور کرنے میں اب مزید تاخیر کی گنجائش نہیں، ہم 25 ویں آئی ایم ایف پروگرام میں آگئے لیکن کئی پروگرام میں کرنے والے کام نہیں کیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں بڑھتی آبادی کا بوجھ ہر معاشی حکمت عملی کو ناکام کر رہا ہے، اگر بچے غذائیت میں عدم تحفظ کا شکار ہیں تو معاشی ترقی مستحکم نہیں ہوسکتی، اگر بچے اسکول نہیں جارہے تو اقتصادی مستقبل تاریک ہو جائے گا۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ عالمی بینک کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں پر 10 سال کا پروگرام لارہے ہیں۔

  • وزیراعظم کی قوم سے آئی ایم ایف کے پروگرام کی منظوری کے لیے  دعاؤں کی اپیل

    وزیراعظم کی قوم سے آئی ایم ایف کے پروگرام کی منظوری کے لیے دعاؤں کی اپیل

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے آئی ایم ایف کے پروگرام کی منظوری کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قرض معاہدے کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں پاکستان کے لیے ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کی فراہمی کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے آئی ایم ایف کے پروگرام کی منظوری کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا بورڈ آج بیٹھے گا، دعا کیجئے کہ معاہدہ ہوجائے۔

    ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد دو سے تین دن میں پاکستان کو قرض کی پہلی قسط ایک ارب دس کروڑ ڈالر جاری کی جائے گی جبکہ پاکستان کو تین ارب ڈالر تین اقساط میں ملیں گے۔

    اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت دوسرا جائزہ ستمبر میں ہوگا جب کہ تیسرے جائزے کے لیے مذاکرات نومبر دوہزار تیئس میں ہوں گے۔