Tag: آئی ایم ایف

  • پاکستان نے آئی ایم ایف کو اخراجات کم کرنے کا پلان پیش کر دیا

    پاکستان نے آئی ایم ایف کو اخراجات کم کرنے کا پلان پیش کر دیا

    اسلام آباد : پاکستان نے آئی ایم ایف کو 1سال میں 300 ارب روپے تک اخراجات کم کرنے کا پلان پیش کر دیا، جس میں پنشن اسکیم لانے اور ترقیاتی اسکیموں پرمکمل پابندی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو اخراجات کم کرنے کا پلان پیش کر دیا، ذرائع نے کہا ہے کہ پلان کے تحت 1سال میں 300 ارب روپے تک اخراجات کم ہوسکتے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کوئی نئی یونیورسٹی نہیں بنائےگی اور صوبائی حکومتوں کے ماتحت یونیورسٹیوں کی فنڈنگ صوبے کریں گے۔

    آئندہ مالی سال ڈیفنس اور پولیس کے سواتمام بھرتیوں کیلئےشراکت دار پنشن اسکیم کا پلان ہے ، آئی ایم ایف نے پاکستان کو پنشن سسٹم کا جائزہ لینے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال سے پارلیمنٹیرینز کی ترقیاتی اسکیموں پرمکمل پابندی کاامکان ہے ، وفاقی حکومت صوبوں کے تعاون سے جاری منصوبوں میں فنڈنگ نہیں کرے گا۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ ایک سال سے خالی گریڈ 1 سے 16 کی پوسٹوں کو ختم کرنے کا بھی پلان ہے۔

  • پاکستان کو آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کے لئے کیا اقدامات کرنا ہوں گے؟ عوام کے لیے اہم خبر

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کے لئے کیا اقدامات کرنا ہوں گے؟ عوام کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد: آئی ایم ایف سے پاکستان کو نئے قرض پروگرام کے لئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کردیا، جس سے عوام می مشکلات میں اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آئی ایم ایف کیساتھ نئے پروگرام پر پالیسی مذاکرات کا آغاز آج سے ہورہا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے قرض پروگرام کے لیے پنشن میں اصلاحات کرنا ہوں گی۔

    نئے قرض پروگرام کے لئے پاکستان کو کیا اقدامات کرنے ہوں گے ، اس حوالے سے عالمی مالیاتی ادارے نے بتا دیا ہے۔

    آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ نئے قرض پروگرام کیلئےایک لاکھ سے زائد ماہانہ پنشن پر ٹیکس لگایا جائے، اُمرا کی پنشن پر ٹیکس کے لیے ضروری قانونی سازی کی جائے۔

    نئے قرض پروگرام کے لیے سخت معاشی فیصلے کرنا ہوں گے، اخراجات اور خسارے کو کنٹرول کرنا ہوگا، پاکستان کے پاس آئی ایم ایف قرض پروگرام کے متبادل کوئی پلان نہیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کیساتھ آئندہ بجٹ پربھی حتمی بات چیت کل سے شروع ہوگی، ذرائع نئے قرض پروگرام کیلئےسبسڈیز کو 1550 کے بجائے 800ارب تک محدودکرناہوگا، نیپرا کے فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کرنا ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قرض پرگرام کے لیے بجلی 10 سے 12 فیصد مہنگی ہوسکتی ہے جبکہ گیس کی سبسڈی کو محدود کرناہوگا۔

    ذرائع کے مطابق نئے قرض پروگرام کے لیے ریٹیل سیکٹر کے کاروبار کو دستاویز ی اور سیلز ٹیکس کی چوری سے روکنا ہوگا اور نان فائلرز کے لیے مشکلات بڑھانا ہوں گی، آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 17 ہزار ارب روپے سے زائد ہوگا۔

  • نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کی سخت شرائط سامنے آگئیں

    نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کی سخت شرائط سامنے آگئیں

    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی نئے قرض پروگرام کے لیے سخت شرائط سامنے آگئیں۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف نے شرط عائد کی ہے کہ حکومت پاکستان اسٹیٹ بینک سے قرض نہیں لے گی، حکومت کو صرف اسٹاک مارکیٹ میں سکوک بانڈ فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔

    آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق اور شرح سود مہنگائی کے حساب سے رکھا جائے، اسٹیٹ بینک مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی اپنائے۔

    آئی ایم ایف کا کہنا ہے پاکستان پر قرضوں اور سود کی ادائیگی خسارے کی بڑی وجہ ہیں، آئی ایم ایف کا پاکستان سے پنشن سمیت دیگر اخراجات میں کمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال قرضوں پر سود 9 ہزار 787 ارب روپے خرچ کرنے کا تخمینہ لگایا گیاہے، رواں مالی سال قرضوں اور سود کی ادائیگی 8 ہزار 371 ارب روپے خرچ ہوسکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف پہلے نو ماہ میں اندرونی و بیرونی قرضوں پر 5 ہزار 518 ارب روپے سود ادا کیا گیا ہے، اگلے مالی سال قرضوں کی شرح جی ڈی پی کا 72 اعشاریہ ایک فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد پر لانے کا تخمینہ ہے۔

  • آئی ایم ایف  کی سرکاری اداروں کی نجکاری کیلئے اقدامات کی ہدایت

    آئی ایم ایف کی سرکاری اداروں کی نجکاری کیلئے اقدامات کی ہدایت

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کی نجکاری کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اداروں کے نقصانات کی تازہ رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ کے درمیان مذاکرات جاری ہے، ذرائع نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کے بڑھتے نقصانات پر آئی ایم ایف نے اظہار تشویش کیا۔

    عالمی مالیاتی ادارے نے اداروں کی نجکاری کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اداروں کے نقصانات کی تازہ رپورٹ طلب کی ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے اداروں کے نقصانات کی رپورٹ 2 روز میں دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    وزارت خزانہ میں قائم سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ اداروں کے نقصانات پر رپورٹ تیار کررہا ہے، سال 2022 میں سرکاری ملکیتی اداروں کے نقصانات 1400 ارب تھے، سال 2023 میں نقصانات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

  • آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ ، پاکستانی عوام تیاری کرلیں!

    آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ ، پاکستانی عوام تیاری کرلیں!

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کا ایک اور مطالبہ سامنے آگیا، جس سے مہنگائی کے ستائے پاکستانی عوام پر مزید بوجھ بڑھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے جولائی میں 150 ارب کی اضافی بجلی مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    عالمی مالیاتی فنڈ نے جولائی میں بجلی 5 کےبجائے 7 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، پاکستان کو طے اہداف کے حصول میں ناکامی کا سامنا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر گردشی قرضہ میں 150 ارب روپے کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال کےاختتام تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2500ارب تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

    ذرائع وزارت توانائی نے بتایا کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے گردشی قرضہ کنٹرول نہ ہونے پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے، رواں مالی سال کےاختتام تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2310 ارب پر کنٹرول کرنا تھا، جون تک رواں مالی سال گردشی قرضہ مقررہ ہدف سے 150 ارب سے زائد بڑھے گا۔

    پاکستان نے گیس سیکٹرگردشی قرضہ کنٹرول کرنے کیلئے ٹیرف ریبیسنگ بروقت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    عالمی مالیاتی فنڈ نے وزارت توانائی سے گردشی قرضہ میں اضافہ روکنےکیلئے تجویزکیساتھ پلان مانگ لیا اور مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال پاور،گیس ٹیرف میں اضافہ کیلئےپلان شیئرکیاجائے۔

    عالمی مالیاتی فنڈ کے مشن کے وزارت توانائی حکام سے مزید مذاکرات جاری ہیں۔

  • پاکستان میں گاڑیاں اور گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر

    پاکستان میں گاڑیاں اور گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے گاڑیوں، پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکس لگانے اور مراعات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات  کا احوال سامنے آگیا،  عالمی مالیاتی فنڈ نے مزید ٹیکس عائد کرنے اورمراعات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    عالمی مالیاتی فنڈ  نے مہنگے پلاٹس اور گاڑیوں پرٹیکس بڑھانےکی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراعات یافتہ  شعبوں پر ٹیکس بڑھایا جائے۔

    انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ نے پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکس اور 5کروڑ روپے سے زائد کے پلاٹ پرمزید ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ رہائشی پراپرٹی کی فروخت پرکیپیٹل گین پرٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی۔

    آئی ایم ایف نے لگژری گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اور نئی گاڑیوں پرود ہولڈنگ ٹیکس  بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

    یاد رہے آئندہ بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    چناں چہ آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ ٹریکٹرز پر ٹیکس، اور کمرشل امپورٹرز پر وِد ہولڈنگ ٹیکس لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

  • آئی ایم ایف کا ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس کو مزید وسعت دینے کا مطالبہ

    آئی ایم ایف کا ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس کو مزید وسعت دینے کا مطالبہ

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس کو مزید وسعت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج مذاکرات کا دوسرا روز ہے، یہ مذاکرات آئی ایم ایف مشن اور ایف بی آر حکام کے درمیان ہو رہے ہیں۔

    ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹیکس اسٹرکچر اور ایف بی آر کے ایڈمنسٹریشن پر ہونے والے مذاکرات میں آئی ایم ایف مشن نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں خرابیوں پر اظہار تشویش کیا ہے، مشن نے سسٹم کے نفاذ پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کی جس پر وزیر اعظم آفس کو دی گئی رپورٹ آئی ایم ایف مشن کو پیش کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا دائرہ 5 بڑے شعبوں میں مکمل عائد کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، آئی ایم ایف مشن نے آئندہ مالی سال ٹریک اینڈ ٹریس مکمل انسٹال کرنے کی تجویز دی۔

    مذاکرات میں ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس چوری روکنے کے لیے اصلاحات کا عمل تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جب کہ ریونیو شارٹ فال ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف مشن کو آج پلان فراہم کیا جائے گا۔

  • آئی ایم ایف کی نمائندہ کا اہم بیان آگیا

    آئی ایم ایف کی نمائندہ کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایستھر پیریز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن اگلے ہفتے پاکستانی حکام سے مذاکرات کریگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف مشن اگلے ہفتے ناتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستانی حکام سے مذاکرات کریگا۔

    آئی ایم ایف کی نمائندہ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد اگلے قرض پروگرام کیلئے بات چیت کرے گا، اس مذاکرات کا مقصد پاکستان میں بہتر اور مضبوط گورننس کی بنیاد رکھنا ہے۔

    نمائندہ آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ مذاکرات میں لچکدار و پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنے پر بات ہو گی، پائیدار معاشی ترقی کے ذریعے تمام پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا۔

  • مذاکرات سے قبل  آئی ایم ایف نے  پاکستان کے سامنے نئے مطالبات رکھ دیئے

    مذاکرات سے قبل آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے نئے مطالبات رکھ دیئے

    اسلام آباد : قرض اور بجٹ مذاکرات سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے سامنے نئے مطالبات رکھ دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے قرض اور بجٹ مذاکرات سے پہلے معاشی چیلنجز ظاہر کردیے۔

    عالمی مالیاتی فنڈ نے آئندہ بجٹ میں توانائی شعبے کیلئے پالیسی گائیڈ لائن فراہم کردی، جس میں کہا کہ آئندہ مالی سال بجلی اور گیس کے ریٹ بروقت لاگت کے مطابق طے کیے جائیں۔

    انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں بجلی اور گیس کا سرکلر ڈیٹ بڑھنے نہ دیا جائے، ٹیوب ویل کی سبسڈی ختم کردی جائیں اور ٹیوب ویل متبادل توانائی پر منتقل کیے جائیں۔

    عالمی مالیاتی فنڈ نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں صنعتوں کیلئےبجلی کی سبسڈی اور گیس کارعایتی نرخ ختم کردیا جائے، توانائی اصلاحات کے بغیرپاکستانی معیشت خطرات سےدوچار رہے گی۔

    انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ نے آئندہ بجٹ میں توانائی کے شعبے میں مقررہ بجٹ سے تجاوز خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال بجلی اور گیس کے بلوں میں وصولی بہتر بنائی جائے۔

  • آئندہ  بجٹ اور نئے قرض پروگرام پر مذاکرات:  آئی ایم ایف مشن 16 مئی  کو پاکستان پہنچے گا

    آئندہ بجٹ اور نئے قرض پروگرام پر مذاکرات: آئی ایم ایف مشن 16 مئی کو پاکستان پہنچے گا

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) مشن 16 مئی کی رات پاکستان پہنچ جائے گا، مشن کیساتھ آئندہ وفاقی بجٹ اورقرض پروگرام پر مذاکرات ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کا تکینکی ماہرین کا وفد پاکستان پہنچ گیا، ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف مشن 16 مئی کی رات پاکستان پہنچ جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کابجٹ اورآئی ایم ایف کیساتھ نیا قرض پروگرام زیر غور آئے گا۔

    ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے کچھ لوگ پاکستان پہنچ چکے ہیں، مشن کے چند ممبر وزارت خزانہ حکام سےملکر بجٹ پر کام کریں گے۔

    آئی ایم ایف مشن 10روز سے زائد پاکستان میں قیام کرے گا، مشن کیساتھ آئندہ وفاقی بجٹ اورقرض پروگرام پر مذاکرات ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق نئےمذاکرات شروع کرنےسےپہلےپاکستان کو اہم معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، آئی ایم ایف کی تجویز پرشروع کی گئی تاجردوست اسکیم بری طرح ناکام ہوچکی ہے، وفاقی حکومت نے سکیم کے تحت 31لاکھ تاجروں کوٹیکس نیٹ میں لانے کا وعدہ کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئرافسران کےتبادلوں کے بعد ایف بی آرمیں غیرمعمولی صورتحال ہے ، آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کرنیوالی ایف بی آر کی نئی اورکم تجربہ کارٹیم ہوگی۔

    ایف بی آرکی ٹیکس وصولیوں میں حالیہ کمی پرآئی ایم ایف کومطمئن کرناچیلنج ہوگا، ابتدائی 9ماہ میں پرائمری بجٹ سرپلس کےہدف میں ناکامی بھی مذاکرات کا ایجنڈا ہوگا۔