Tag: آئی ایم ایف

  • پاکستان کو  آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی رقم کب ملے گی؟

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی رقم کب ملے گی؟

    اسلام آباد : پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی امدادی رقم آج ملنے کا امکان ہے، رقم ملنے کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی امدادی رقم آج ملنے کا امکان ہے، ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ ائی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ نمبر ون میں منتقل ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔

    یاد رہے 11 جنوری کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دی تھی۔

    اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر مل جائیں گے جس سے زرمبادلہ ذخائر 13 جنوری تک 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

    پاکستان کیلئے اسٹینڈبائی ارینجمنٹ پروگرام کےتحت قرض کی منظوری دی گئی۔ پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر 2023 کو طے پایا تھا، پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں۔

  • پاکستان کو آئی ایم ایف سے 13جنوری تک 70 کروڑ ڈالرز ملنے کے واضح امکانات

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے 13جنوری تک 70 کروڑ ڈالرز ملنے کے واضح امکانات

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) بورڈ آج پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے گا، پاکستان کو 13جنوری تک 70 کروڑ ڈالر ملنے کے واضح امکانات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس آج ہوگا، بورڈ میں 3 ارب ڈالرز کے قلیل مدتی قرض پروگرام کے تحت پہلا جائزہ پیش کیا جائے گا۔

    آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری کا جائزہ لے گا اور 70کروڑ ڈالر کی قسط منظوری دے گا۔

    وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈکی منظوری سے پاکستان کو تقریباً70 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی، پاکستان کو 13جنوری تک 70کروڑ ڈالر ملنےکےواضح امکانات ہیں۔

    پاکستان نےآئی ایم ایف کےتمام اہداف حاصل کیے ہیں، خسارہ محدود کرنےاور معاشی اصلات پر سختی سے عمل درآمد کرایا گیا، حکام

  • آئی ایم ایف نے قرض کے کوٹے سے متعلق اصلاحات منظور کرلیں

    آئی ایم ایف نے قرض کے کوٹے سے متعلق اصلاحات منظور کرلیں

    اسلام آباد: پاکستان کو آئی ایم ایف کی دوسری قسط ملنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف نے قرض کے کوٹے سے متعلق اصلاحات کو منظور کرلیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے قرض کے کوٹے سے متعلق اصلاحات منظور کرلی ہیں۔

    قرض کے کوٹے کی اصلاحات گزشتہ ماہ تجویز کی گئی تھیں جنہیں دسمبر میں منظور کیا گیا۔ اصلاحات کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کے بورڈ آف گورنرز میں دی گئی

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کوٹے میں اضافے سے پاکستان کو بھی فائدہ ہو سکتا ہے، قرض کیلئے کوٹا بڑھ جانے سے پاکستان اگلے پروگرام میں فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

    موجودہ قرض پروگرام ختم ہونے کے بعداگلے قرض پروگرام میں کوٹے بڑھنے کا دائرہ ہوسکتا ہے، پاکستان کوٹا بڑھنے سے 6 سے9 ارب ڈالرکاقرض لے سکتا ہے۔

    نومبر 2022 کے ایم ڈی کیٹ رزلٹ کے حوالے سے بڑی خبر

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان موجودہ قرض پروگرام میں توسیع نہیں کرائیگا، موجودہ قرض پروگرام مارچ میں مکمل کرلیا جائیگا۔

  • قرض کی  دوسری قسط  کے لیے پاکستان کی  آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانی

    قرض کی دوسری قسط کے لیے پاکستان کی آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانی

    اسلام آباد : پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کو آئندہ مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئندہ مالی سال کے دوران آئی ایم ایف کو پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی یقین دہانی کرادی گئی۔

    ایم ای ایف پی دستاویز میں بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کا ہدف ایک ہزار پینسٹھ ارب روپے تک مقرر کیا جائے گا، رواں مالی سال پٹرولیم لیوی کا ہدف آٹھ سو انہتر ارب روپے سے بڑھا کر نو سو اٹھارہ ارب کیا جا سکتا ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھائی جا سکتی ہے، منتخب حکومت سے پہلے اگر یہ فیصلہ کیا گیا تو آرڈیننس بھی لایا جا سکتا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھنے سے بھی نو سو آٹھارہ ارب روپے لیوی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کیلئے مزید لیوی بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے، وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف ،ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں ہدف بڑھانے پر متفق ہیں۔

  • آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس کا شیڈول جاری ، پاکستان کا نام شامل نہیں

    آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس کا شیڈول جاری ، پاکستان کا نام شامل نہیں

    اسلام آباد : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے بارہ سے چودہ دسمبر تک ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے شیڈول میں پاکستان کو شامل نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا تاہم آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کلینڈر میں بارہ سے چودہ دسمبر تک کے شیڈول میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کیلئے تقریبا سترکروڑ ڈالرزقسط کی منظوری دے گا۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے رواں ماہ کے دوران آئی ایم ایف بورڈاجلاس کیلئےپر امید ہیں، قلیل مدتی تین ارب ڈالرز کےقرض پروگرام کےتحت پاکستان کو دوسری قسط ملے گی۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کیلئے فنڈز جاری کئے جائیں گے، پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پہلے جائزہ مذاکرات کامیاب ہو چکےہیں۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ ماہ پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف سطح معاہدہ طے پایا تھا۔

  • آئی ایم ایف نے 2023 کے مالی سال میں 36 ممالک کو کتنا قرضہ دیا؟

    آئی ایم ایف نے 2023 کے مالی سال میں 36 ممالک کو کتنا قرضہ دیا؟

    حال ہی میں شائع ہونے والی آئی ایم ایف کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 کے مالی سال میں 36 ممالک کو 74 ارب ڈالر کا قرضہ دیا گیا۔

    آئی ایم ایف سالانہ رپورٹ کے مطابق اپنے 2023 کے مالی سال کے دوران آئی ایم ایف نے 36 ممالک کو 74 بلین ڈالر کا قرضہ دیا، جن میں تقریباً 11 بلین ڈالر 21 کم آمدنی والے ممالک کو دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق جب سے کرونا وائرس کی وبا کا آغاز ہوا ہے تب سے اب تک 96 ممالک کو مجموعی طور پر 294 ارب ڈالر کا قرضہ دیا گیا ہے۔

    صحت کے حوالے سے بھی آئی ایم ایف نے خدمات فراہم کیں، اور عملی تکنیکی مشاورت، پالیسی سازی اور عصری علم سے متعلق پروجیکٹس کے لیے 337 ملین ڈالر مختص کیے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ عالمی معیشت کے منظرنامے میں تاحال غیر یقینی کی کیفیت چھائی ہوئی ہے تاہم اس میں بہتری آئی ہے، اس کے باوجود زیادہ تر ممالک میں فوری نمو کے امکانات دبے ہوئے ہیں اور منفی پہلو کے خطرات بلند ہیں۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر افراط زر کی شرح میں کچھ حد تک کمی آئی ہے، لیکن قیمتوں کا بنیادی دباؤ اب بھی برقرار ہے۔

  • آئی ایم ایف ٹیم نے پٹرولیم ڈویژن حکام سے اہم معاملے پر ملاقات کی درخواست کر دی

    آئی ایم ایف ٹیم نے پٹرولیم ڈویژن حکام سے اہم معاملے پر ملاقات کی درخواست کر دی

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کے تحت اقدامات کے جائزے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم نے پٹرولیم ڈویژن حکام سے ملاقات کی درخواست کی تھی، جس پر یہ ملاقات 30 نومبر کو طے کر لی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں پٹرولیم لیوی اور پٹرولیم ڈویژن سے متعلقہ دیگر ریونیو اقدامات پر غور ہوگا۔

    جولائی تا ستمبر 2023 سالانہ بنیاد پر پٹرولیم لیوی کی وصولی میں 368 فی صد اضافہ ہوا، وفاق نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی لیوی کی مد میں 222 ارب روپے وصول کیے، گزشتہ سال جولائی تا ستمبر لیوی کی مد میں وصولی 47 ارب 48 کروڑ روپے تھی۔

    ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے لیے پٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 869 ارب روپے مقرر ہے، جب کہ گزشتہ سال پٹرولیم لیوی کی مد میں 580 ارب روپے وصول کیے گئے تھے۔

    اس وقت فی لیٹر پٹرول پر 60 روپے لیوی وصول کی جا رہی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر پر بھی 60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔

  • قرض دینے سے قبل آئی ایم ایف کا  پاکستان سے ایک اور بڑا مطالبہ

    قرض دینے سے قبل آئی ایم ایف کا پاکستان سے ایک اور بڑا مطالبہ

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی ترقیاتی پروگرام پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا اور منصوبوں کے انتخاب کیلئے 5 سالہ پالیسی بنانے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کےوفاقی ترقیاتی پروگرام پر تحفظات کا اظہار کردیا اور کہا پاکستان کاترقیاتی پروگرام دسترس سے باہر ہوگیا۔

    آئی ایم ایف نے وفاقی ترقیاتی پروگرام پرنظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے انتخاب کیلئے پانچ سالہ پالیسی بنائی جائے اور منصوبوں کوفنڈزجاری کرنے کا طریقہ کارتیارکرکے شائع کیا جائے۔

    آئی ایم ایف کی پبلک انویسٹمنٹ مینجمنٹ اسیسمنٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے دس اعشاریہ سات ٹریلین روپے درکارہیں، منصوبوں کیلئے درکار فنڈنگ ترقیاتی بجٹ سے چودہ گنا زیادہ ہے۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ گزشتہ بجٹ میں حکومت نے دو اعشار یہ تین ٹریلین روپے کے نئے ترقیاتی منصوبےشروع کئے، ترقیاتی منصوبوں کی منظوری سے قبل ٹیکنیکل اسیسمنٹ ضروری ہے۔

  • آئی ایم ایف نے بیرونی خطرات سے آگاہ کر دیا، پاکستان سے کوششیں جاری رکھنے پر زور

    آئی ایم ایف نے بیرونی خطرات سے آگاہ کر دیا، پاکستان سے کوششیں جاری رکھنے پر زور

    اسلام آباد: آئی ایم ایف کے مطالبات اور حکومتی یقین دہانیوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، آئی ایم ایف نے پاکستان کو بیرونی خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا کہ جیو پولیٹیکل تناؤ میں شدت سے پاکستان پر اثرات پڑ سکتے ہیں، اور عالمی مارکیٹ میں بنیادی اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے اثرات مرتب ہوں گے۔

    آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو میکرو اکنامک پائیداری پر توجہ دینا ہوگی، پاکستان کے لیے متوازن گروتھ اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

    پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف مشن کو جی ڈی پی کا 0.4 فی صد پرائمری سرپلس حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، مشن نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے اخراجات میں کمی اور آمدنی بڑھانے، اور ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لیے اقدامات، اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب

    آئی ایم ایف کے مطابق حکومت پاکستان توانائی شعبے میں انرجی کاسٹ کم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی، فاریکس مارکیٹ میں شفافیت اور کارکردگی لائے گی، روپے پر اثرانداز ہونے کے لیے انتظامی اقدامات سے گریز کیا جائے گا، اور مہنگائی کم کرنے کے لیے فعال مانیٹری پالیسی اپنائی جائے گی۔

    آئی ایم ایف کی جانب سے 700 ملین ڈالر کی منظوری کا اثر پاکستانی روپے پر پڑنے لگا

    آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بروقت بیرونی فنانسنگ کا حصول پاکستان کے لیے اہم ہے، اور ایکسٹرنل سپورٹ حکومتی اصلاحات کے لیے ضروری ہے، حکومت گورننس کو مزید بہتر کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔

    آئی ایم ایف نے یہ بھی کہا کہ حکومت کابینہ ارکان کے اثاثوں تک عوام کی رسائی یقینی بنائے گی، اینٹی کرپشن فریم ورک کا جائزہ لینے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے، آزاد ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس اینٹی کرپشن فریم ورک کا جامع جائزہ لے گی۔

  • آئی ایم ایف کی جانب سے 700 ملین ڈالر کی منظوری کا اثر پاکستانی روپے پر پڑنے لگا

    آئی ایم ایف کی جانب سے 700 ملین ڈالر کی منظوری کا اثر پاکستانی روپے پر پڑنے لگا

    کراچی: آئی ایم ایف کی جانب سے 700 ملین ڈالر کی منظوری کا اثر پاکستانی روپے پر پڑنے لگا ہے، انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 8 پیسے سستا ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے سات سو ملین ڈالر کی منظوری کے بعد پاکستانی روپیہ سستا ہونے لگا، انٹربینک میں ڈالر دو روپے آٹھ پیسے سستا ہو کر 286.06 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق بینکس درآمد کنندگان کو ایل سیز کھولنے کے لیے ڈالر 287.06 پیسے میں فروخت کر رہے ہیں، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہوا، اور 288 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

    ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، بنچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار 57 ہزار کی حد عبور کر گیا، انڈیکس 420 پوائنٹس اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 57 ہزار 100 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلی اکتوبر سے اب تک ہنڈریڈ انڈیکس میں 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔

    آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے پر صدر اسلام آباد چیمبر احسن ظفر بختاوری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ آئی ایم ایف مشن کو موجودہ ٹیکس ہدف برقرار رکھنے پر قائل کرنا احسن اقدام ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس کی وصولی کی۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب

    انھوں نے کہا زراعت اور پراپرٹی پر نئے ٹیکس عائد کرنے کی بجائے اصلاحات کی جائیں، اور حکومت خسارے کے شکار اداروں کی نج کاری پر کام تیز کرے، موجودہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے بزنس کمیونٹی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، امید ہے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد 71 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جلد جاری ہوگی۔