Tag: آئی ایم ایف

  • بجٹ 26-2025: آئی ایم ایف نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

    بجٹ 26-2025: آئی ایم ایف نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)  کے درمیان بجٹ 26-2025 کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات میں ٹیکس آمدن کے اہداف پر تفصیلی سیشن ہوا جس میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے نئے مطالبات رکھ دیے۔

    ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے14 ہزار300 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کرنے کے لیے ٹیکس محصولات میں 430 ارب روپے کا اضافہ کرے۔

    آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا، آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ عدالتوں میں دائر ٹیکس مقدمات جلد از جلد نمٹائے جائیں ۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف وفد کو معاشی کارکردگی سے آگاہ کردیا، آئی ایم ایف کو ٹیکس اہداف کے حصول میں مشکلات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بتایا کہ سست ترقی اور مسلسل افراط زر کی وجہ سے محصولات کی وصولی 13.275 ٹریلین روپے تک محدود ہو سکتی ہے تاہم نفاذ اور پالیسی اصلاحات کے ذریعے 1030 ارب روپے اکٹھے کیے جا سکتے ہیں۔

    آئی ایم ایف تجویز دی ہے کہ آئندہ مالی سال انفورسمنٹ اقدامات سے 600 ارب روپے اکٹھے کئے جائیں اور آئندہ بجٹ میں ٹیکس بڑھا کر 430 ارب روپے اضافی حاصل کئے جائیں۔

    آئی ایم ایف نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ تمباکو، مشروبات اور رئیل اسٹیٹ سمیت اعلیٰ صلاحیت والے شعبوں کو دستاویزی بنایا جائے، جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اندر ریئل ٹائم ڈیٹا کلیکشن کو بہتر بیانا جائے۔

    اجلاس میں ایف بی آر کے پروڈکشن ڈیٹا مانیٹرنگ کو بڑھانے اور دستاویزات کو بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/fbr-decides-to-carry-out-video-surveillance/

  • ملکی معیشت کیلئے بڑی خبر ، پاکستان کو آئی ایم ایف سے  قرض پروگرام کی دوسری قسط موصول

    ملکی معیشت کیلئے بڑی خبر ، پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی دوسری قسط موصول

    کراچی : پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی قسط موصول ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط موصول ہوگئی، اسٹیٹ بینک کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے موجودہ قرض پروگرام کی ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی قسط پاکستان منتقل کی۔

    مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم کو 16مئی کو اسٹیٹ بینک ذخائر میں ظاہر کیا جائے گا۔

    آئی ایم ایف قسط

    یاد رہے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے 9مئی کو پاکستان کے لیے قرض کی رقم کی منظوری دی تھی۔

    اس حوالے سے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ 7 ارب ڈالر کے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط کے لیے یہ رقم منظور کی گئی ہے۔

    موجودہ قرض پروگرام میں پاکستان کے لیے 7 میں سے 2.1 ارب ڈالر منظور کیے جا چکے ہیں، اعلامیے کے مطابق پاکستان کو اصلاحات پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، بجٹ سرپلس 30 جون تک 2.1 فیصد ہونا چاہیے۔

    رواں مالی سال 30 جون تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13.9 ارب ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے، ریزلینس سسٹین ایبلیٹی فیسیلیٹی آر ایس ایف سے پاکستان میں موسمیاتی تباہ کاریوں سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔

    اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کے معاشی اہداف کی حصول کی سنجیدگی کو سراہا ہے، پاکستان نے معاشی اہداف کے حصول میں شان دار کارکردگی دکھائی۔

  • آج آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملنے کی امید ہے، وزیر خزانہ کا روئٹرز کو انٹرویو

    آج آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملنے کی امید ہے، وزیر خزانہ کا روئٹرز کو انٹرویو

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو بیل آؤٹ معاہدے کے تحت آج آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملنے کی امید ہے۔

    برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز سے گفتگو میں وزیر خزانہ پاکستان محمد اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا، کشیدگی کے باعث کسی نئے معاشی جائزے کی ضرورت نہیں ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر بات چیت 23 مئی تک جاری رہے گی، ہمارا ہدف امریکا سے کپاس، سویا بین اور ہائیڈرو کاربن کی درآمدات میں اضافہ ہے۔

    پیر کے روز، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد امریکا بھارت اور پاکستان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے، انھوں نے دعویٰ کیا کہ تجارت ایک بڑی وجہ تھی کہ پاکستان اور بھارت نے لڑائی بند کر دی۔


    تنخواہ دارطبقے کو انکم ٹیکس میں ریلیف، آئی ایم ایف کو منانے کیلئے خصوصی تیاریاں


    واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے تیاریاں جاری ہیں، جس کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت کا آغاز کل سے ہوگا، ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات 14 سے 22 مئی تک ہوں گے۔

    آئی ایم ایف سے مذاکرات میں آئندہ بجٹ میں آمدن اور اخراجات پر بات چیت ہوگی، آئندہ بجٹ میں ٹیکس آمدنی اور نان ٹیکس آمدنی پر بریفنگ دی جائے گی، بجٹ میں 400 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات پر غور ہوگا، ٹیکس ریلیف اقدامات پر بھی خصوصی سیشنز ہوں گے۔

    تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو منانے کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں، صنعتوں اور تعمیراتی شعبے کے لیے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش کی جائے گی، آئی ایم ایف کے ساتھ ترقیاتی بجٹ اور اس کی ترجیحات پر مذاکرات ہوں گے۔

  • تنخواہ دارطبقے کو انکم ٹیکس میں ریلیف، آئی ایم ایف کو منانے کیلئے خصوصی تیاریاں

    تنخواہ دارطبقے کو انکم ٹیکس میں ریلیف، آئی ایم ایف کو منانے کیلئے خصوصی تیاریاں

    آئندہ مالی سال کے بجٹ کےلیے تیاریاں کی جارہی ہیں، اس حوالے سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت کا آغاز جلد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات 14 سے 22 مئی تک ہونگے، تنخواہ دارطبقے پر انکم ٹیکس میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو منانے کیلئے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔

    بھارت کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش ناکام

    ذرائع نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس آمدنی اورنان ٹیکس آمدنی پر بریفنگ دی جائے گی، آئندہ بجٹ میں 400 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات پرغور ہوگا۔

    آئندہ بجٹ میں ٹیکس ریلیف اقدامات پر بھی خصوصی سیشنز ہونگے، آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں آئندہ بجٹ میں آمدن اور اخراجات پر بات چیت ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا کہ صنعتوں اور تعمیراتی شعبے کیلئے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش کی جائیگی، عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ترقیاتی بجٹ اور اس کی ترجیحات پر مذاکرات ہونگے۔

    https://urdu.arynews.tv/imf-calls-for-income-tax-on-high-pensions/

  • بڑی خبر، شرح سود کم ہونے کی وجہ سے قرض کی ادائیگی کا حجم 1500 ارب روپے کم ہو گیا

    بڑی خبر، شرح سود کم ہونے کی وجہ سے قرض کی ادائیگی کا حجم 1500 ارب روپے کم ہو گیا

    اسلام آباد: ذرائع وزارت خزانہ نے انکشاف کیا ہے کہ شرح سود کم ہونے کی وجہ سے قرض کی ادائیگی کا حجم کم ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں، بجٹ کے لیے مشاورتی اجلاس میں آئی ایم ایف کے قرض کی ادائیگی کا حجم تیار کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ بجٹ میں سود کی ادائیگیوں کے لیے 8 ہزار 2 سو ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال 15 سو ارب روپے کم مختص کیے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق شرح سود میں کمی کا فائدہ نظر آنے لگا ہے، شرح سود میں کمی کے باعث آئندہ بجٹ کے لیے قرض کی ادائیگی کا حجم کم ہو گیا ہے، آئندہ بجٹ میں 8200 ارب روپے ملکی و غیر ملکی قرضوں پر سود کے لیے استعمال ہوں گے۔


    پاک فوج نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز مار گرائے


    شرح سود میں کمی کے باعث آئندہ مالی سال کے لیے سود ادائیگیوں میں 1500 ارب روپے کمی ہوئی، قرضوں پر سود ادائیگیوں کی مد میں آئندہ مالی سال تقریبا 16 فی صد کم اخراجات ہوں گے۔

    سرکاری دستاویز کے مطابق جاری بجٹ 295 روپے فی ڈالر ریٹ اور پالیسی ریٹ 20.5 فی صد کی سطح پر تھا، اور قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کے لیے 9 ہزار 7 سو ارب روپے مختص کیے گئے تھے، جب کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ تقریبا 290 ارب روپے فی ڈالر ریٹ پر بنایا جائے گا۔

  • آئی ایم ایف کی ہدایت، یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کی نوکریوں کے حوالے سے بری خبر

    آئی ایم ایف کی ہدایت، یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کی نوکریوں کے حوالے سے بری خبر

    اسلام آباد: پاکستان میں رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کے نئے آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے 30 جون تک یوٹیلٹی اسٹورز کے اضافی ملازمین فارغ کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے، اس سلسلے میں جاری ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے 2237 ڈیلی ویجز ملازمین برطرف کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں گریڈ 1 تا 13 تک 2800 تک کنٹریکٹ ملازمین فارغ ہوں گے، گریڈ 14 اور زائد کے ملازمین کو بھی 30 جون تک سرپلس پول میں ڈالا جائے گا۔


    بڑی خبر! مزید یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ ، کن ملازمین کو فارغ کیا جائے گا؟


    دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک مزید ایک ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان اسٹورز میں کام کرنے والے ڈیلی ملازمین کو بھی نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا، مجموعی طور پر 5500 میں سے 1500 یوٹیلیٹی اسٹورز باقی رہ جائیں گے۔

    مالیاتی لحاظ سے باقی رہ جانے والے یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری کی جائے گی، اور مالیاتی لحاظ سے کمزور مزید 1 ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کیا جانا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو گزشتہ مالی سال 38 ارب روپے سے سبسڈی ملی تھی، ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے لیے مختص 60 ارب کی سبسڈی نہیں ملی۔

  • پاکستان کیلئے قرض کی منظوری :  آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگا

    پاکستان کیلئے قرض کی منظوری : آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگا

    اسلام آباد: پاکستان کیلئے قرض کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو طلب کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگا۔

    اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کا نام شامل ہے، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کا بورڈ پاکستان کیلئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی منظوری دے گا جبکہ پاکستان کو کلائمیٹ فنانسنگ کی پہلی قسط بھی فراہم کی جائے گی۔

    آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ نے جولائی 2024 میں پاکستان کو نئے پروگرام کی منظوری دی ہے، اس توسیعی فنڈ سہولت کے ذریعے پاکستان کو سینتیس ماہ میں سات ارب ڈالر ملیں گے۔

    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ 25 ستمبر 2024 میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد دے چکا ہے جبکہ جائزہ مشن مارچ دوہزار پچیس میں پہلے جائزے رپورٹ کی منظوری بھی دے چکا ہے۔

    جس کی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نو مئی کو دے گا۔۔

  • آئی ایم ایف نے اپریل 2025 میں پاکستان کا معاشی آؤٹ لک جاری کردیا

    آئی ایم ایف نے اپریل 2025 میں پاکستان کا معاشی آؤٹ لک جاری کردیا

    آئی ایم ایف نے اپریل 2025 میں پاکستان کا معاشی آؤٹ لک جاری کردیا، معاشی ترقی کی شرح 2.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے بتایا کہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 2.6 فیصد رہے گی، پاکستان نے رواں مالی سال معاشی ترقی کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کیا ہے، رواں مالی سال مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 6.5 فیصد رہ سکتی ہے۔

    آئی ایم ایف نے پاکستان میں سول سروس تقرریوں میں سیاسی مداخلت کی نشان دہی کر دی

    عالمی مالیاتی ادارے نے مزید کہا کہ رواں مالی سال پاکستان کی معیشت میں قرضوں کا حصہ 73.6 فیصد ہو سکتا ہے۔

    آئی ایم ایف نے کہا کہ رواں مالی سال بیروزگاری کی شرح 8 فیصد کے لگ بھگ ہو سکتی ہے، رواں مال سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.1 فیصد ہو سکتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/imf-wants-end-of-provincial-funding-by-centre-in-pakistan/

  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ مزید کم کردیا

    آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ مزید کم کردیا

    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کی پیش گوئی کم کر کے 2.6 فیصد کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں، رواں مالی سال کیلئے پاکستان کی معاشی شرح نمو کی پیش گوئی 3 فیصد سے کم کرکے 2.6 فیصد کردی۔

    وفاقی بجٹ کی تیاری ، مشاورت کیلئے آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

    آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال میں بھی شرح نمو میں کمی کا تخمینہ لگاتے ہوئے 3.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے، اکتوبر 2024 میں شرح نمو 3.2 فیصد کا تخمینہ لگایا گیا تھا، جسے جنوری 2025 میں 3 فیصد کردیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 6.5 فیصد رہ سکتی ہے، معیشت میں قرضوں کا حجم 73.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، بے روزگاری کی شرح 8 فیصد تک ہوسکتی ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرکے صفر اعشاریہ ایک فیصد کردیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے 29 فیصد امریکی ٹیرف کا اثر بھی پاکستان پر دیکھا جائے گا، دنیا کی معیشت بھی سست ہوگی، یہی وجہ ہے کہ عالمی اقتصادی نمو کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال پاکستان کے معاشی شرح نمو کا مقررہ ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

  • آئی ایم ایف نے پاکستان میں سول سروس تقرریوں میں سیاسی مداخلت کی نشان دہی کر دی

    آئی ایم ایف نے پاکستان میں سول سروس تقرریوں میں سیاسی مداخلت کی نشان دہی کر دی

    واشنگٹن: آئی ایم ایف نے پاکستان میں سول سروس تقرریوں میں سیاسی مداخلت کی نشان دہی کر دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے نظام میں اہم خامیوں کی نشان دہی کی ہے، پاکستانی سول سروس سسٹم پر خدشات کا اظہار ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات میں کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کی جانب سے کرسٹالینا جارجیوا کو اصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی گئی۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان میں گورننس میں بدعنوانیوں اور کرپشن کی نشان دہی کی، آئی ایم ایف کا مؤقف تھا کہ پاکستان میں سول سروس تقرریوں میں سیاسی مداخلت ہے، کمزور ادارہ جاتی احتساب اور منقسم فیصلہ سازی سے بدعنوانی کے خدشات ہیں۔


    وزیر خزانہ کی واشنگٹن ڈی سی میں مصروفیات، کرسٹالینا جارجیوا کو دورہ پاکستان کی دعوت


    آئی ایم ایف نے پاکستانی محکموں پر طویل مشاورت کے بعد تجاویز جاری کر دی ہیں، آئی ایم ایف کی کلیدی سفارشات میں انسداد بدعنوانی کے مضبوط اقدامات شامل ہیں، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے سرکاری پروکیورمنٹ اور کارکردگی اسٹرکچرل احتساب سے مشروط کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں ادارہ جاتی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی، اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے شرکا کو پاکستان کی معاشی صورت حال اور حالیہ مالی و مانیٹری پیش رفت سے آگاہ کیا، وزیر خزانہ نے معاشی اصلاحات میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا اور پاکستان کی معیشت میں استحکام اور فچ کی جانب سے کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری بی نیگیٹو کا ذکر کیا۔

    وزیر خزانہ نے کہا پاکستان میں معاشی، توانائی اور ٹیکس اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، پاکستان کے بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں تک دوبارہ رسائی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ واشنگٹن میں وزیر خزانہ کی عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر سے ملاقات ہوئی، وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم سی پی ایف کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔