Tag: آئی ایم ایف

  • آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت میں فوری اضافہ کی یقین دہانی

    آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت میں فوری اضافہ کی یقین دہانی

    اسلام آباد : پاکستان کے عوام ایک اورمہنگائی بم کیلئےتیارہوجائیں۔حکومت نے آئی ایم ایف کو گیس کی قیمتوں میں جولائی اور بجلی کی قیمتوں میں فوری اضافے کی یقین دہانی کروادی۔

    آئی ایم ایف کی جانب سےجاری دستاویزات کےمطابق حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت میں تین فیصدتک کےفوری اضافہ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    انڈسٹری ذرائع کےمطابق ایڈیشنل سرچارج کی مد میں فی یونٹ قیمت میں چھتیس پیسےتک کااضافہ متوقع ہے۔اس اضافےسےحکومتی سبسڈی میں بیس ارب روپےتک کی کمی آئے گی۔

    حکومت نےعالمی مالیاتی ادارےکوگیس کی قیمتوں میں اضافہ کی یقین دہانی بھی کرادی۔تاہم یہ اضافہ جولائی دوہزارپندرہ تک موُخرکر دیا گیاہے۔

    اس کےعلاوہ مرکزی بینک کی خودمختاری اورمالیاتی خسارہ جی ڈی پی کےچارفیصدرکھنےکیلئےنئےقوانین متعارف کروانےکی یقین دہانی کروائی ہے۔

  • آئی ایم ایف کا زرمبادلہ ذخائر 15ارب روپے سے زائد کرنے کا مطالبہ

    آئی ایم ایف کا زرمبادلہ ذخائر 15ارب روپے سے زائد کرنے کا مطالبہ

    دبئی : آئی ایم ایف نے حکومت سے رواں مالی سال کے اختتام تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر پندرہ ارب سے ذیادہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    آئی ایم ایف نے حکومت کو آئندہ تین ماہ میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر پندرہ ارب تینتالیس کروڑ ڈالر تک کرنے کا مطالبہ کر دیا، حکومت مرکزی بینک کے ذخائر میں ہر ماہ ایک ارب چونتیس کروڑ ڈالر کا اضافہ کرنا ہوگا۔

    شرط پوری ہونے سے جہان ملک کو لاحق بیر ونی معاشی خدشات میں کمی آئے گی وہیں روپے کی قدر بھی دباؤ کا شکار ہوسکتی ہے۔

    زرائع کے مطابق حکومت کو رواں مالی سال میں عالمی بینک سے ایک ارب ڈالر، آئی ایم ایف کی ایک قسط اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے چالیس کروڑ ڈالر ملنے کی امید ہے۔

  • آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے51کروڑ80 لاکھ ڈالر قسط کی منظوری دیدی

    آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے51کروڑ80 لاکھ ڈالر قسط کی منظوری دیدی

    واشنگٹن :  آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پر اظہارِ اطمینان کردیا اور اکیاون کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی قسط منظوری دیدی ، رقم پیر تک پاکستان کو مل جائیگی۔

    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے پاکستان کیلئے51 کروڑ80 لاکھ ڈالر قسط کی منظوری دیدی ہے، یہ منظوری واشنگٹن میں ہونے والےآئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں دی گئی۔

    اس طرح آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کا چھٹا جائزہ مکمل کرلیا ہے۔

    آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ معاشی اصلاحات کاعمل جاری رکھے، آئی ایم ایف نے دوہزار تیرہ میں پاکستان کیلئے6 ارب70کروڑ ڈالر کے توسیع فنڈ پروگرام کی منظوری دی تھی۔

    وفاقی سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کے مطابق پروگرام کی ساتویں قسط کی رقم پیر تک پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوجائیگی، جس سےملکی زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 16ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔

  • قرضوں سے نجات کیلئے ٹیکس میں اضافہ کیا جائے،آئی ایم ایف

    قرضوں سے نجات کیلئے ٹیکس میں اضافہ کیا جائے،آئی ایم ایف

    اسلام آباد : پاکستان کو ٹیکس دائر کار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، شرح سود میں کمی معاشی ترقی کیلئے اہمیت کی حامل ہے، مہنگائی اورخام تیل کی قیمتوں میں کمی معیشت کیلئے خوش آئند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کار کردگی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قرضوں سے نجات کیلئے ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافے پر بھی زور دیا ہے ۔

    عالمی مالیاتی ادارے کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ اور سینٹرل ایشیاء مسعود احمد کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی معاشی ترقی کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔

    مہنگائی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی معیشت کیلئے خوش آئند ہے۔حکومت کوقرضوں سے چھٹکارا پانے کیلئے ٹیکس آمدن میں اضافے کی ضرورت ہے۔

    آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر اور برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے جبکہ بیمار قومی اداروں کی بحالی اور نجکاری کیلئے بھی اقدامات تیز کئے جانا چاہیئں۔

  • آئی ایم ایف چیف کاحکومتی معاشی اقدامات پراظہاراطمینان

    آئی ایم ایف چیف کاحکومتی معاشی اقدامات پراظہاراطمینان

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو سو ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یہ بات آئی ایم ایف کے نئے مشن چیف ہیریلڈ فنگر سے ملاقات کے دوران کہی ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پچاس ہزار جانوں کا نذرانہ دے چکا ہے اور اس میں پانچ ہزار فوجی جوان بھی شامل ہیں۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے چیف مشن کو معاشی ترقی میں حائل مشکلات سے آگاہ کیا۔

    آئی ایم ایف کے مشن چیف نے حکومت کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت کے اگلے تین سالوں میں معاشی ترقی میں مزید اضافہ ہوگا۔

    اس موقع پر آئی ایم ایف کے ڈائیکٹر مسعود احمد نے کہا کہ حکومت کو ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار وسیع کرنے کے علاوہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کرنا ہونگے۔

  • اسلامک بینکنگ کی خصوصیات عام بینکنگ میں شامل کی جائیں،آئی ایم ایف

    اسلامک بینکنگ کی خصوصیات عام بینکنگ میں شامل کی جائیں،آئی ایم ایف

    نیو یارک : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ اسلامک بینکنگ میں رسک برداشت کر نے کی صلاحیت زیادہ ہے۔ اسلامک بینکنگ کی کچھ خصوصیات کو عام بینکنگ میں شامل کیا جانا چاہیئے۔

    آئی ایم ایف ترجمان کے مطابق معاشی بحران کے دوران اسلامک بینکنگ عام بینکنگ سے زیادہ لچکدار ثابت ہوتی ہے۔

    آئی ایم ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں اسلامک اور کنوینشنل بینکنگ دونوں موجود ہیں اور پاکستان کے اعداد وشمار سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ افراتفری کے دوران اسلامک بینکوں سے رقم نکلوانے کے بجائے جمع کرانے کا رجحان زیادہ ہے۔

    آئی ایم ایف نے بینکنگ سیکٹرز کواسلامک بینکنگ سے متاثر ہو کراسلامک بینکنگ کی کچھ خصوصیات عام بینکنگ میں شامل کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

  • موڈیز نے پاک چائنا اقتصادی راہداری کو مثبت قرار دے دیا

    موڈیز نے پاک چائنا اقتصادی راہداری کو مثبت قرار دے دیا

    اسلام آباد: موڈیز نے پاک چائنا اقتصادی راہداری کو مثبت قرار دے دیا۔ منصوبے سے پاکستان میں جاری توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

    عالمی ریٹینگز ایجنسی موڈیز کے مطابق پاکستانی حکومت کی جانب سے دی گئی پاک چائنا اقتصادی راہداری کی منظوری کریڈٹ پازیٹیو ہے۔

    اس راہداری کا فائدہ اٹھاتے ہوئےپاکستان ریل ، روڈ اور تیل وگیس کی پائپ لائن کے زریعے چین سے منسلک ہوجائے گا۔

    اس راہداری سے پاکستان میں سرمایا کاری اور باہمی تجارت کو فروغ ملے گا اور پاکستان میں جاری توانائی بحران کو قابو کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا، توقع ہے کہ یہ منصوبہ سال دوہزار سترہ تک مکمل مکمل ہوجائے گا ۔

  • رواں مالی سال کے پہلے ششماہی میں 3ارب ڈالر قرض کی مد میں ادا کئے گئے

    رواں مالی سال کے پہلے ششماہی میں 3ارب ڈالر قرض کی مد میں ادا کئے گئے

    کراچی: رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ پاکستان نے تین ارب ڈالر قرض کی مد میں ادا کئے۔

    وزارت خزانہ کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تادسمبرکے دوران پاکستان نے تین ارب ڈالرکی ادائیگیاں قرض کی مد میں کیں جو کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر کا تیس فیصد بنتا ہے ۔

    اس رقم میں دوارب انتالیس کروڑ ڈالرپرنسپل اورانسٹھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالرسود شامل ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق رواں مالی سال میں قرض کی ادائیگیوں میں اضافہ، امن وامان کی خراب صورت حال اور ملک میں جاری سیاسی کشمکش جیسے خدشات معیشت کو لاحق ہیں، معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ترسیلات زر میں ہوتا اضافہ بھی کافی نہیں ہوگا۔

  • پی آئی اے کے آپریشنز ایک بار پھر درہم بر ہم ہونے کا خدشہ

    پی آئی اے کے آپریشنز ایک بار پھر درہم بر ہم ہونے کا خدشہ

    کراچی : پی آئی اے کے آپریشنز ایک بار پھر درہم برہم ہونے کا اندیشہ ہے۔ نجکاری کے عمل میں پیش رفت سے ملازمین بھڑک اٹھے ۔

    ملازمین کا کہناہےحکومت یہ سب آئی ایم ایف کیلئے کر رہی ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بنائے کنشورشیم نے پی آئی اے حکام کو اثاثوں کی جانچ پڑتال کی سوالنامہ دیا ہے۔

    انتظامیہ کی جانب یہ سوال نامہ تمام ڈپارٹمنٹس کو بھیج دیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق نجکاری کیلئے بنائے گئےکنشورشیم نے پی آئی اے حکام کوکچھ ڈیپارٹمنٹس آوٹ سورس کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

    اس پیش رفت کے بعد ملازمین کی جانب سے بھر پور احتجاج سامنے آنے کا خدشہ ہے جس سے ایئر لائن کے آپریشنز متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے حکومت نے چھبیس فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔

  • آئی ایم ایف، پاکستان مذاکرات کامیاب، 55کروڑ ڈالر قسط کی منظوری

    آئی ایم ایف، پاکستان مذاکرات کامیاب، 55کروڑ ڈالر قسط کی منظوری

    دبئی :حکومت ایک بار پھر آئی ایم ایف کو منانے میں کامیاب ہوگئی، عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کو پچپن کروڑ ڈالر کی قسط دینے کی منظوری دے دی۔

    وزیرِ خزانہ کی کوششوں نے ایک بار پھر مالیاتی ادارے کو نئی قسط دینے پر آمادہ کرلیا ہے، پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان دبئی میں مذاکرات ہوئے، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کی۔

    وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کےدرمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، عالمی مالیاتی ادارہ پاکستان کو پچپن کروڑ کروڑڈالرکی نئی قسط دے گا۔

    یہ قسط مارچ کے آخری ہفتے تک مل جائیگی۔

    وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی استحکام کا سفر کامیابی سے جاری ہے، زرمبادلہ کے ذخائر پندرہ ارب ڈالرسے تجاوز کرچکے ہیں۔