Tag: آئی ایچ ایف

  • پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹوکیو اولپمکس میں شرکت کے امکانات ختم

    پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹوکیو اولپمکس میں شرکت کے امکانات ختم

    کراچی: پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹوکیو اولمپک گیمز میں شرکت کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی کے لیے ایک بری خبر ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے 2020 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں شریک ہونے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔

    سابق اولمپک چیمپئن پاکستان ٹیم کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے فرانس میں ہونے والے پری کوالیفائنگ راؤنڈ میں شامل نہیں کیا۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کا پرو ہاکی لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ مہنگا ثابت ہوا اور آئی ایچ ایف نے کوالیفائنگ راؤنڈ سے بھی باہر کردیا۔

    مزید پڑھیں: فنڈز کی کمی، قومی ہاکی ٹیم کا پرو لیگ سے دست برداری پر غور

    پرو لیگ میں عدم شرکت پر ایف آئی ایچ نے 25 ملین کا جرمانہ بھی کیا تھا، پری کوالیفائنگ راؤنڈ 15 جون سے شروع ہوں گے۔

    دوسری جانب صدر پی ایچ ایف آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے کہ پاکستان ٹوکیو اولمپکس کے پری کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے۔

    انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آئی ایچ یف کو خط لکھ رہے ہیں کہ اگر پاکستان کے لیے کوئی جگہ بنتی ہے تو موقع دیا جائے۔

    آصف باجوہ نے کہا کہ جو کچھ ہوا ناقص پلاننگ کے سبب ہوا، ذاتی طور پر اسلام آباد جاکر حکومتی شخصیات کے سامنے اس مسئلے کو اُٹھاؤں گا۔

  • جرمن کھلاڑی کی نازیبا حرکت پرآئی ایچ ایف کی خاموشی

    جرمن کھلاڑی کی نازیبا حرکت پرآئی ایچ ایف کی خاموشی

    بھوبنیشور : بھارتی عوام تو کل تک شرٹس اتارنےپرواویلا مچا رہے تھے لیکن جرمنی کی جیت پر خودشرٹس اتار کر جشن مناتے رہے۔جرمن کھلاڑی نےگول کرکےانگلی دکھائی۔ جسے ا مپائرزنے نظراندازکردیا۔

    بڑے ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے میچ میں بھارتی تماشائیوں نے تنگ دلی کا ثبوت دے دیا۔ پڑوسی ملک کا ساتھ دینے کے بجائے تماشائیوں نے گوروں کو سپورٹ کیا۔

    جرمن کھلاڑی نے گول کرکے انگلی دکھائی تو فیلڈ امپائرز نے نظرانداز کردیا۔ لیکن پاکستانی کھلاڑیوں کے جشن منانے پر ایف آئی ایچ نے دو کھلاڑیوں کو فائنل کھیلنے سے روک دیا۔

    قومی کھلاڑیوں نے تو شرٹس اتاری لیکن گورے نے تو اس سے نامناسب حرکت کی جس پر ایف آئی ایچ کو سانپ سونگھ گیا۔کیا ایف آئی ایچ کو کچھ نظر نہیں آتا۔ یا انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے آنکھیں بند کررکھی ہے۔.

    جرمن کھلاڑی نے تو انگلی کا اشارہ کرکے تمام حدیں کی پار کردیں ۔۔نہ ہی امپائر نے یلو کارڈ دکھایا اور نہ ہی گرین کارڈ، بھارتی دباؤ کی وجہ سے امپائرز نے فاؤل تک دینا ضروری نہ سمجھا۔

    جو بھارتی ایک روز قبل تک پاکستانیوں کے شرٹس اتارنے پر واویلا کر رہے تھے آج جرمنی کی جیت کا جشن بھی کچھ اسی انداز میں مناتے رہے۔