Tag: آئی بی کا مبینہ خط

  • آئی بی کے مبینہ خط نے نون لیگی اراکین کو آپس میں لڑوا دیا

    آئی بی کے مبینہ خط نے نون لیگی اراکین کو آپس میں لڑوا دیا

    اسلام آباد : انٹیلی جنس بیورو کے مبینہ خط نے نواز لیگ کے اراکین اسمبلی کو آپس میں دست و گریباں کردیا، قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے کو طعنے دینے پر اراکین ساس بہو کی طرح لڑنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی بی کے خط نے نون لیگ میں پھوٹ ڈال دی اراکین ساس بہو کی طرح لڑنے لگے ایک دوسرے کو طعنے ملنے لگے۔

    آئی بی کے مبینہ خط کے تناظر میں نون لیگ کے ایک رکن نے اپنے ہی ساتھی کو دہشت گردوں سے رابطہ کا طعنہ دیا تو تلخ کلامی شروع ہوگئی، جس کے بعد بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور قومی اسمبلی اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگی۔

    قومی اسمبلی کی لابی میں رانا حیات نے چوہدری اسد الرحمان کو دہشت گردوں سے روابط کا طعنہ دیا تو پہلے لفظی گولہ باری شروع ہوئی اور بات بڑھتے بڑھتے ہوئے لڑائی تک پہنچ گئی، دیگر اراکین کی جانب سے بیچ بچاؤ کرانے پر معاملہ ٹھنڈا ہوا۔