Tag: آئی جی اسلام آباد

  • ثناء یوسف کو کیوں قتل کیا گیا ، ملزم کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    ثناء یوسف کو کیوں قتل کیا گیا ، ملزم کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ثنا یوسف کے قتل میں ملوث ملزم کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے قتل کی وجہ بھی بتادی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کےقتل سے تشویش کی لہر دوڑی، ٹک ٹاکر کو 2 گولیاں ماری گئیں، نامعلوم ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

    علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں 7 ٹیمیں بنائی گئیں ، ثنا کےقاتل کی گرفتاری چیلنج تھا، اسلام آباد سیف سٹی اور پرائیوٹ 113 کیمرے کی ویڈیوز حاصل کی گئیں، قتل کیس کی تحقیقات کیلئے 300 سے زائد کالز کا جائزہ لیا گیا۔

    انھوں نے بتایا کہ ثنا یوسف کا موبائل فون جائے وقوع پر موجود نہیں تھا، قاتل نے آئی فون غائب کیا تاکہ کوئی ثبوت نہ مل سکے۔

    آئی جی اسلام آباد نے مزید بتایا کہ ثنایوسف قتل کیس میں 37لوگوں سے تفتیش کی گئی، اسلام آباد،فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں 11 چھاپے مارے۔

    مزید پڑھیں : ثنا یوسف کیس: مرکزی ملزم گرفتار

    انھوں نے ملزم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مرکزی ملزم عمر 22سال کا لڑکا ہے جسے فیصل آباد سے گرفتارکیاگیا، ملزم عمر میٹرک پاس ہے ،اسلحہ اور مقتولہ کا آئی فون برآمد کیا۔

    ان کا ٹک ٹاکر لڑکی کے قتل کی وجہ کے حوالے سے کہنا تھا کہ ملزم عمر مقتولہ ثنایوسف کو باربار رابطے کی کوشش کررہاتھا، وہ دوستی کرنا چاہتاتھا لیکن ثنا یوسف نے باربار اسے مسترد کیا، ملزم ثنا یوسف کےگھر تک پہنچا اور باربار کوشش کی کہ ملاقات ہوسکے۔

    انھوں نے کہا کہ ملزم پہلے بھی 7سے 8 گھنٹے تک ملاقات کی کوشش کرتا رہا، گذشتہ روز ملزم عمر مقتولہ کے گھر کےاندر گھسا اور فائرنگ کی۔

  • ناقص پولیسنگ پر اسلام آباد پولیس کے افسران زیر عتاب آ گئے

    ناقص پولیسنگ پر اسلام آباد پولیس کے افسران زیر عتاب آ گئے

    اسلام آباد: ناقص پولیسنگ پر اسلام آباد پولیس کے افسران زیر عتاب آ گئے، جرائم پر قابو پانے میں ناکامی اور بد انتظامی پر آئی جی نے سخت ایکشن لے لیا ہے۔

    آئی جی اسلام آباد نے ناقص پرفارمنس پر ڈی ایس پی سبزی منڈی کو عہدے سے ہٹا دیا، اور ان کے خلاف چارج شیٹ بھی جاری کر دی، ڈی ایس پی رمنا کو بری ترین پرفارمنس پر معطل کر کے چارج شیٹ کیا گیا ہے۔

    ایس ایچ او آبپارہ کو ناقص پرفارمنس پر کلوز لائن کر کے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن کو بھی کلوز لائن ہیڈ کوارٹر کر دیا گیا، انویسٹی گیشن آفیسر شہزاد ٹاؤن کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    دوسری جانب ایس ایچ او سنبل اور انچارج انوسٹی گیشن سنبل کو بہترین پرفارمنس پر ایک ایک لاکھ روپے انعام اور کلاس ون سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے۔

    پاکستان: سائبر کرائم کی 6 لاکھ سے زائد شکایات پر سزا صرف 222 کو ملی، وجہ کیا؟

    آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے افسران کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ پبلک ڈیلنگ اور کرائم فائٹنگ میں ناقص کارکردگی پر افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، انھوں نے خبردار کیا ہے کہ پٹرولنگ نہ کرنے، اشتہاریوں کو نہ پکڑنے، کیسز ٹریس نہ کرنے اور پروفیشنل پولیسنگ کے تقاضے پورے نہ کرنے پر کارروائی ہوگی۔

    آئی جی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو افسران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ان کو انعامات دیے جائیں گے، انھوں نے کہا غفلت اور لاپرواہی کرنے والے افسران کے خلاف سخت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

  • سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا، آئی جی اسلام آباد نے 11 ملزمان کو نوٹس جاری کر دیے

    سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا، آئی جی اسلام آباد نے 11 ملزمان کو نوٹس جاری کر دیے

    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر آئی جی اسلام آباد نے 11 ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی جانب سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے پر صبغت اللہ ورک، محمد ارشد، عطاالرحمان، اظہر مشوانی، عروسہ ندیم شاہ، محمد علی ملک، شاہ زیب ورک، موسیٰ ورک، اکرام کٹھانہ، تقویم صدیق اور محمد نعمان افضل کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق نوٹس میں جے آئی ٹی نے ملزمان کو 24 دسمبر کو طلب کر رکھا ہے، نوٹس کے مطابق ان ملزمان نے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلایا۔

    وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لیے ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے مطابق آئی جی پولیس کے ماتحت ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل دی ہے، یہ جے آئی ٹی ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے پسِ پردہ مقاصد کا تعین کرنے کے لیے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    کوئی ڈیل نہیں، مذاکرات 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے کر رہے ہیں، شیخ وقاص

    ذرائع کے مطابق مزید مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قابل اطلاق قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جے آئی ٹی کے پاس ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔

  • آئی جی اسلام آباد سمیت 600 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع

    آئی جی اسلام آباد سمیت 600 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع

    پشاور: تھانہ شرقی میں آئی جی اسلام آباد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرادی گئی ہے، کےپی اسٹیٹ آفیسر نے درخواست دی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ کے فیصلے کےتحت آئی جی اسلام آباد پر مقدمہ درج کرانے کے معاملہ میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، تھانہ شرقی میں آئی جی اسلام آباد سمیت 600 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ کےپی اسٹیٹ آفیسر کی جانب سے درخواست ایس ایچ او تھانہ شرقی کے پاس جمع کرائی گئی، پولیس درخواست لیگل برانچ کو رائے کےلیے ارسال کرے گی۔

    کے پی کابینہ کا آئی جی اسلام آباد کیخلاف پرچہ کٹوانے کا اعلان

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کےپی ہاؤس کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، کےپی ہاؤس خیبرپختونخوا حکومت کی ملکیت ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس نے 5 اکتوبر کو کےپی ہاؤس پر چھاپا مارا تھا، چھاپے کے دوران کےپی ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی گئی، کئی افراد زخمی ہوئے۔

    https://urdu.arynews.tv/speaker-national-assembly-immediately-summoned-ig-islamabad/

  • آئی جی اسلام آباد کو کےپی اسمبلی میں آکرمعافی مانگنی ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    آئی جی اسلام آباد کو کےپی اسمبلی میں آکرمعافی مانگنی ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے سب اکٹھے ہوئے، آئی جی اسلام آباد کو کےپی اسمبلی میں آکرمعافی مانگنی ہوگی۔

    خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے منظر عام پر آنے کے بعد کے پی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ آئی جی اسمبلی میں آکر معافی نہیں مانگے تو جہاں ہوگا ہم بدلہ لیں گے، یہ سرکاری غنڈہ اس فلور پر آکر معافی مانگے گا، آئی جی جہاں بھی ہوگا اپنی بےعزتی کا بدلہ لیں گے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئی جی نے کےپی ہاؤس میں ابھی تک بندے بٹھائے ہوئے ہیں، اوئے آئی جی صاحب، تمہارا باپ یہاں کھڑا ہے کےپی ہاؤس میں نہیں، آئی جی سن لو، میں پوری رات اسلام آباد میں ہی تھا۔

    انھوں نے کہا کہ آئی جی نے میری گرفتاری کےلیے 4 چھاپے مارے، آئی جی اسلام آباد معافی مانگیں، ورنہ ایف آئی آردرج کرائیں گے، آئی جی اسلام آباد معافی نہیں مانگے گا تو مقدمہ کرکے خود کارروائی کریں گے۔

    وزیراعلیٰ کےپی نے کہا کہ میری گاڑی، ذاتی اسلحہ اورگارڈ بھی لےکر چلے گئے، کےپی ہاؤس پر تعینات ڈی ایس پی کو بٹ مارے گئے، یہ سرکاری غنڈا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مجھے اپنے ہاؤس پر فخر ہے، پاکستان کےعوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کو ختم کرنے کےلیے سب اکٹھے ہوئے اور ہم پر حملہ کیا، بانی پی ٹی آئی اس قوم کی جنگ لڑرہے ہیں، مجھے اپنے ہاؤس اور ارکان پر فخر ہے۔

    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک کے آئین کا تحفظ کریں گے، ایک شخص کےلیے قانون بنارہے ہیں لیکن 25 کروڑ عوام کی فکر نہیں، اس کےلیے سب کو اٹھا رہےہیں، نیا قانون بنا رہے ہیں کہ لوٹا کریسی جائز ہے۔

    ہمارے لوگوں کو توڑا نہ جاتا تو کےپی اسمبلی میں اپوزیشن کا ایک رکن بھی نہ ہوتا، ہم سے ہماری دو تہائی اکثریت والی حکومت چھینی گئی، ہمیں جلسے کرنے کی اجازت نہیں، کیا یہ ملک کسی کے باپ کا ہے۔

    وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور مجھے پہلے بھی روکا گیا تھا لیکن لاہور پہنچ گیا تھا، سنگجانی میں ایسا رستہ دیا گیا کہ ٹریفک جام ہوگیا پہنچنے میں تاخیرہوئی، اسلام آباد جلسے کےلیے ہم پر بدترین شیلنگ اور ظلم کیاگیا، ہمارے قافلے پر ہزاروں شیل برسائےگئے لیکن ہم پہنچے۔

    علی امین نے کہا کہ انھیں کس چیز کا خوف ہے کیوں گھبراتے ہیں؟ کےپی ہاؤس ہمارے صوبے کی ملکیت ہے، کےپی ہاؤس پہنچے تو دھاوا بولا گیا شیلنگ اور فائرنگ کی گئی۔

    انھوں نے کہا کہ جو پارٹی چھوڑ دیں وہ 9 مئی والے نہیں جو پارٹی میں ہیں وہ 9 مئی والے ہیں، پارٹی چھوڑنے والے بتائیں گے کرسی کےلیے پٹھانوں کی بے عزتی کی، جس نے پارٹی نہیں چھوڑی وہ غیرت مند لوگ ہیں، ہماری روایت ہےبرے وقت میں چھوڑنے والا غدار اور بزدل ہوتا ہے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں بے غیرت نہیں ہوں، کسی کے گھر چھاپا مارکر ماں بہن کی بےعزتی نہیں کرسکتا، مریم میڈم سن لو، کیا پاکستان میں صرف اکیلی مریم ہی عورت رہ گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ یاسمین راشد 2 سال سے جیل میں ہےبیمار بھی ہے کیا وہ عورت نہیں ہے، مریم نواز کہتی ہے میرا دروازہ توڑا گیا وہ دروازہ توڑنے والا کون ہے؟ مریم نواز تم صرف بوٹ پالش کررہی ہو۔

    انھوں نے کہا کہ اصلاح کرلو، ہم بار بار ظرف کا مظاہرہ کررہےہیں، ہماری جنگ جاری ہے اور مرتے دم تک لڑیں گے۔

    دریں اثنا وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا اسمبلی پہنچ گئے، وہ اچانک اسمبلی میں داخل ہوئے، ارکان اسمبلی نےعلی امین گنڈاپور کا پرتپاک استقبال کیا، علی امین گنڈاپور اسمبلی میں ارکان اسمبلی سے ملے۔

  • no talk….. just action !  آئی جی اسلام آباد نے پولیس اہلکاروں کو لائن آف ایکشن دے دی

    no talk….. just action ! آئی جی اسلام آباد نے پولیس اہلکاروں کو لائن آف ایکشن دے دی

    اسلام آباد : آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پولیس اہلکاروں کو لائن آف ایکشن دے دی اور کہا کہ شرپسندوں سے کوئی بات نہیں کرنی، صرف ایکشن لینا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں سے ملنے ڈی چوک پہنچ گئے۔

    آئی جی اسلام آباد نے جوانوں کو ہدایت دی کہ شرپسندوں سے کوئی بات نہیں کرنی، صرف ایکشن لینا ہے۔

    علی ناصر رضوی  نے عوام کی جان ومال کے تحفظ ، امن وامان کو برقرار رکھنے اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

    انہوں نے کہا اسلام آباد پولیس قیام امن اورشہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کے لئے چوکنا ہے۔

    دوسری جانب امن وامان کی صورتحال اور انتشارپھیلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن کی تیاری مکمل ہیں، ڈی آئی جی آپریشنزکی ہدایت پرپولیس کیساتھ اینٹی رائٹ فورس بھی متحرک کردی گئی ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ کسی بہکاوے میں آکر دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہرگزمت کریں، امن عامہ میں رکاوٹ بننے والوں کو مقدمات اور جیل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    فیصل کامران کا کہنا تھا کہ سرکاری وشہری املاک،شہریوں کی حفاظت کیلئےہرممکن قدم اٹھائیں گے اور کسی بھی قسم کےاحتجاج کرنےوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، اینٹی رائٹ فورس سمیت شہربھرمیں غیرمسلح اضافی نفری موجود ہے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس کا مورال زبردست ہے، اس وقت سب سے اہم چیز ایس ای او کانفرنس ہے، ہمارے ہاں مختلف بین الاقوامی وفود آرہے ہیں۔3

    وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ میراخیال تھایہ لوگ واپس چلے جائیں گے، اب مجھے ان کی نیت بالکل واضح نظر آرہی ہے ، ان کا مقصد ہےکسی بڑے ایونٹ کو سبوتاژ کیا جائے لیکن کسی بھی بڑے ایونٹ کو ہم سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

  • پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی گرفتاریاں ، آئی جی اسلام آباد کا اہم بیان آگیا

    پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی گرفتاریاں ، آئی جی اسلام آباد کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت کے بعد آئی جی علی ناصررضوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اپناکام احسن طریقےسےکررہی ہے ، ہماراکام شہریوں کےجان ومال کی حفاظت ہے،آئی جی اسلام آبادعلی ناصررضوی

    علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ اسلام آبادشہرمحفوظ اورسیف سٹی ہے، فیضان عثمان کیس پرکوئی بات نہیں کروں گامعاملہ زیرسماعت ہے، کوئی بھی شخص جوکسی جرم میں ملوث ہوتاہےگرفتارکیاجاتا ہے۔

    پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاری کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ گزشتہ روزایف آئی آرزمیں درج دفعات کےتحت گرفتاریاں کی گئی، تمام گرفتارافرادکوعدالت میں پیش کردیاگیاہے، عدالت نےکل ایک ملزم کا8روزکاجسمانی ریمانڈ بھی دے دیا ہے۔

    آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ گرفتاریوں سےمتعلق قومی اسمبلی کےتمام رولزاورپروسیجرزکوفالوکیاگیا،ا گرفتاریوں کیلئےقومی اسمبلی رولزکو فالوکیاگیا، ایف آئی آرز میں درج دفعات کےتحت گرفتاریاں کی گئیں۔

  • آئی جی اسلام آباد نے جاتے جاتے 14 انسپکڑز کو ترقی  دے دی

    آئی جی اسلام آباد نے جاتے جاتے 14 انسپکڑز کو ترقی دے دی

    اسلام آباد : آئی جی اسلام آباد اکبر ناصرخان نے جاتے جاتے 14 انسپکڑز کو ترقی دے گئے، ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد اکبر ناصرخان نے جاتے جاتے 14انسپکڑز کو ترقی دے دی ، انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

    ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے ترقی دینے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

    ترقی پانے والوں میں انسپکٹرز محمد شریف، اسد اللہ منگی شامل احمد کمال ملک دلاور خان، زوالفقار علی بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

    امتیاز اور انصر علی کو بھی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی ، ترقی پانے والے افسران ایک سال پروبیشن پیرڈ پر رہیں گے۔

    خیال رہے آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کر کے سید علی ناصر رضوی کو وفاقی دارالحکومت کی پولیس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے ، وہ اس سے قبل گریڈ 20 کے سیدعلی ناصر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔

    تبدیل کیے گئے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصرخان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

  • الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود تاحال آئی جی و ڈی سی اسلام آباد کو ہٹایا نہیں گیا

    الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود تاحال آئی جی و ڈی سی اسلام آباد کو ہٹایا نہیں گیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود تاحال آئی جی و ڈی سی اسلام آباد کو ہٹایا نہیں جا سکا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات ہوئی ہے، اس ملاقات کے حوالے سے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کے لیے دو بار مراسلہ لکھ چکا ہے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مراسلے میں آئی جی اور ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر تبدیل کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی تھی، تاہم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تاحال آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی کو نہ تو ہٹایا گیا، نہ ہی رپورٹ جمع کرائی گئی۔

    عام انتخابات 2024، سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطہ اخلاق تیار

    واضح رہے کہ آئین کے تحت انتخابات سے قبل اداروں کو الیکشن کمیشن کا حکم ماننا ہوتا ہے، آئین میں کہا گیا ہے کہ ادارے ٹرانسفر پوسٹنگ پر الیکشن کمیشن احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

  • شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کیس: آئی جی اسلام آباد  ذاتی حیثیت میں طلب

    شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کیس: آئی جی اسلام آباد ذاتی حیثیت میں طلب

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود سابق وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔

    ایڈووکیٹ ایمان مزاری اپنے وکیل زینب جنجوعہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں ، آئی جی اسلام آباد کی عدم موجودگی پر عدالت نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کیا آئی جی نہیں آئے ؟یہ توہین عدالت کا کیس ہے ،آئی جی کو یہاں ہونا چاہیے تھا۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آئی جی صاحب بینچ ون کے سامنے ہیں کچھ دیر تک آجائیں گے، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے
    پہلے دن بتا دیتے ریاست کی پوری مشینری کیوں ایکٹیوہے۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پہلےبتادیتےشیریں مزاری کی گرفتاری کاایم پی اوکےساتھ کوئی تعلق نہیں،یہ بھی بتادیتےجوکچھ ہورہاہےان کامقدمات سےکوئی تعلق نہیں تھا، عدالت کو بتا دیتے یہ سب کچھ سیاست ہورہی ہےان کامقدمات سےکوئی تعلق نہیں ، بادی النظرمیں آئی جی نے ڈی سی راولپنڈی کےآرڈرکواس عدالت کےآرڈرزپرترجیح دی۔

    عدالت نےآئی جی اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی آئندہ سماعت سے قبل تحریری جواب جمع کرائیں۔

    بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت31 مئی تک ملتوی کردی۔