Tag: آئی جی اسلام آباد جان محمد

  • اسلام آباد کے پرائیویٹ اسکولز کل بند رکھنے کا اعلان

    اسلام آباد کے پرائیویٹ اسکولز کل بند رکھنے کا اعلان

    اسلام آباد: پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے آزادی مارچ کے پیش نظر کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام نجی اسکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عبدالوحید خان کا کہنا ہے کہ دھرنے کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقع کے پیش نظر کل بروز جمعرات اسلام آباد کے تمام نجی اسکولز بند رکھے جائیں گے۔

    سیکریٹری پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بچوں کی سیکیورٹی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے اس لیے دھرنےکی وجہ سے بچوں کی سیفٹی کی خاطر اسکول میں چھٹی کافیصلہ کیا گیا۔

    سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ پرسوں یعنی جمعہ کے روز اسکولزکھولنے کا فیصلہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کل شام تک کیا جائے گا۔

    دوسری جانب آئی جی اسلام آبادنے آزادی مارچ کے حوالے سے مختص جگہ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔

    آئی جی نے آزادی مارچ ریلی کے منتظمین سےملاقات بھی کی اور فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

  • آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کے معاملے پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی

    آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کے معاملے پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے حکم پر آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلے کے معاملے پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ میں اسلام آباد کے آئی جی جان محمد کے تبادلے کے معاملے پر سماعت ہو گی، آئی جی کے تبادلے کے احکامات وزیرِ اعظم عمران خان نے زبانی طور پر دیے تھے۔

    [bs-quote quote=”وفاقی وزیر اعظم سواتی کا ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا امکان ہے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر اعظم سواتی کا ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا امکان ہے، وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی غلط ہیں یا صحیح، مسئلہ یہ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ایک آئی جی وفاقی وزیر کا فون نہ اٹھائے، وزیرِ اعظم آئی جی کو نہیں ہٹا سکتا تو پھر الیکشن کرنے کا کیا فائدہ ہے، بیوروکریسی میں کچھ افسران پالیسی فالو نہیں کر رہے ہیں۔

    دوسری طرف گرفتار شخص کے بھائی نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر گھر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، فارم میں گائے گھسنے کا تو بہانہ تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد جان محمد کو ملائیشیا سے واپس بلالیا


    نیاز کی بیٹی کہتی ہے کہ ہم نے کوئی غلطی نہیں کی پھر بھی والدین، بہن اور بھائیوں کو جیل میں ڈال دیا گیا، حکومت اور چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل ہے۔

    دریں اثنا اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کا دو بار سینیٹر اعظم سواتی سے رابطہ ہوا تھا۔

    سینیٹر اعظم سواتی کے آئی جی اسلام آباد سے رابطے کے بعد ایس ایس پی امین بخاری کو اعظم سواتی کے پاس بھیجا گیا تھا، ایس ایس پی امین بخاری دو بار جمعرات اور جمعہ کو اعظم سواتی کے پاس گئے۔

  • وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد جان محمد کو ملائیشیا سے واپس بلالیا

    وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد جان محمد کو ملائیشیا سے واپس بلالیا

    اسلام آباد : وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد جان محمد کو ملائیشیا سے واپس بلالیا، ،گزشتہ روزسپریم کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کا تبادلہ معطل کردیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد جان محمد کو وطن واپس بلالیا اور مراسلہ جاری کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جان محمد دو نومبرتک ملائشیا میں کورس پرہیں۔انہیں کورس چھوڑکرواپس آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزارت داخلہ نے جان محمد کو فوری طور پر بطور آئی جی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کا کہنا تھا مخالفین نے ان کے چوکیدار کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی، چوکیدار سمیت تین ملازموں پر تشدد بھی کیا گیا، آئی جی نے میری حفاظت کا پاس نہیں کیا۔انکوائری کیلئے تیار ہوں۔

    عظم سواتی نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا چیف جسٹس کو حقائق سے آگاہ کروں گا، امید ہے چیف جسٹس کو موقف سمجھانے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔

    وفاقی وزیرعلی زیدی کا کہنا ہے آئی جی نے ایک وزیرکا فون نہیں اٹھایا تو عام آدمی کاکیاحال ہوگا۔ حکومت ویسے بھی آئی جی تبدیل کرنا چاہ رہی تھی۔

    گزشتہ روزچیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے وزیراعظم عمران خان کے زبانی حکم پر ہونے والا آئی جی اسلام آباد کا تبادلہ روک دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : سپریم کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کے حکومتی احکامات معطل کردیے

    اٹارنی جنرل نے آئی جی کی تبدیلی کی سمری عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے زبانی احکامات پر تبادلہ کیا گیا۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ تبادلے کی اصل وجہ کیا ہے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ خود عدالت کو حقائق بتائیں۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ آئی جی کے تبادلے کا مسئلہ کافی عرصے سے چل رہا ہے، وزیراعظم آفس آئی جی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھا۔

    چیف جسٹس نے سیکرٹری اسٹبلشمنٹ کو کہا کہ کیوں نہ آپ کا بھی تبادلہ کر دیا جائے، کیا آپ کو کھلا اختیار ہے جو چاہیں کریں، وزیراعظم سے ہدایت لے کر جواب داخل کریں، کیا یہ نیا پاکستان آپ بنا رہے ہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ایک وزیر کی شکایات پر آئی جی کو تبدیل کیا گیا، آئی جی کی تبدیلی وزارت داخلہ کا کام تھا، کیا ذاتی خواہشات سے تبادلے ہوتے ہیں، کیا حکومت اس طرح افسران کے تبادلے کرتی ہے۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو زبانی حکم دینے کی کیا جلدی تھی، کیا حکومت زبانی احکامات پر چل رہی ہے، پاکستان اس طرح نہیں چلے گا، جس کا جو دل کرے اپنی مرضی چلائے، ایسا نہیں ہوگا، اب پاکستان قانون کے مطابق چلنا ہے، زبردستی کے احکامات نہیں چلیں گے، وزیراعظم نے زبانی کہا اور تبادلہ کر دیا گیا۔

    جسٹس ثاقب نثار نے کہا تھا کہ سیاسی وجوہات پر آئی جی جیسے افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ریاستی اداروں کو اس طرح کمزور اور ذلیل نہیں ہونے دیں گے۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کا فون اٹینڈ نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد جان محمد کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔