Tag: آئی جی خیبرپختونخوا

  • افغانستان میں  امریک کا چھوڑا ہوا اسلحہ خیبرپختونخوا کے خلاف استعمال ہورہا ہے، آئی جی خیبرپختونخوا کا انکشاف

    افغانستان میں امریک کا چھوڑا ہوا اسلحہ خیبرپختونخوا کے خلاف استعمال ہورہا ہے، آئی جی خیبرپختونخوا کا انکشاف

    پشاور : آئی جی پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ خیبرپختونخوا کے خلاف استعمال ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بہت سےدہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا، یہ جنگ ہماری نہیں تھی ہم پر مسلط کی گئی۔

    آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ کل باجوڑ میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا، نقصانات ہوتے ہیں ان کے لیے ہم تیار ہیں۔

    معظم جاہ انصاری نے کہا کہ ذاتی جھگڑا کسی سے نہیں قوم کی خاطر سب کررہے ہیں، 15 اگست 2021 کو افغانستان کی حکومت کی تبدیلی کے بعد دہشت گرد رہا ہوئے، پولیس کو نشانہ بنانے کا مقصد عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ آپ کے محافظ محفوظ نہیں۔ لیکن ہم انہیں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شکست دیں گے۔

    آئی جی پولیس خیبرپختونخوا نے انکشاف کیا کہ افغانستان میں امریکاکا چھوڑا ہوااسلحہ خیبرپختونخواکےخلاف استعمال ہورہا ہے۔

  • اسما قتل کیس ، مرکزی ملزم میڈیا کے سامنے پیش، مقتول اسما کا کزن نکلا

    اسما قتل کیس ، مرکزی ملزم میڈیا کے سامنے پیش، مقتول اسما کا کزن نکلا

    پشاور : پولیس نے اسماقتل کیس کے مرکزی ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا، مرکزی ملزم نبی مقتول اسما کا کزن نکلا جبکہ گرفتارملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نےاسماقتل کیس کےمرکزی ملزم کو میڈیا کےسامنے پیش کردیا، آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حساس کیسز میں کےپی پولیس تیزی سے کرتی ہے، کیسز کا نتیجہ ان کی نوعیت کے مطابق آتا ہے، مشکلات کے باوجود مردان کا کیس 25دن میں حل کرلیا۔

    آئی جی کےپی کا کہنا تھا کہ کےپی پولیس صرف صوبے کی نہیں پورے پاکستان کی ہے، کےپی پولیس دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پیش پیش ہے،2014 کی نسبت صوبےمیں دہشتگردی میں73فیصد کمی آئی ، مردان جیسے کیسز میں پولیس کو سوسائٹی کی مدد درکار ہوتی ہے۔

    مردان کی اسما قتل کیس کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اسما کیس جنسی تشددکاتھامگرزیادتی نہیں ہوئی، مردان میں اسما کےقتل کاکیس 25دن میں حل کرلیا، اسماکے خاندان کا شکریہ اداکرنا چاہتاہوں، پہلے دن سے اسما کے خاندان نےہم پر اعتماد کیا، ہماری دعاتھی کہ ہم اسما کےخاندان کےاعتماد پر پورااتریں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ جس رات اسما کا اواقعہ ہواااس وقت سیکٹروں لوگ شادی میں باہرسے آئے تھے، مردان کیس میں جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے پیشرفت ہوئی۔


    مزید پڑھیں : اسما قتل کیس: قاتل کے قریب پہنچ چکے، ڈی آئی جی مردان کا دعویٰ


    آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ اسماکیس جنسی تشدد کا تھا مگرزیادتی نہیں ہوئی، ملزم نے بچی کو شور مچانے پر قتل کیا۔

    صلاح الدین محسود نے عاصمہ رانی قتل کیس کے حوالے سے کہا کہ کوہاٹ کی عاصمہ رانی کےاہلخانہ نےبھی ہم پر اعتماد کیا ،کوہاٹ کیس میں 2ملزمان گرفتار کرلئے،2آلہ قتل بھی برآمد ہوا، عاصمہ رانی کےکیس میں استعمال گاڑی بھی برآمد کی تھی۔

    انکا کہنا تھا کہ مشال قتل کیس میں 61میں 58ملزمان گرفتار ہوئے ، پولیس مشکل حالات میں کیسز ٹریس کرتی ہے۔

    دوسری جانب آر پی او مردان نے کہا کہ پورے علاقے کو سرچ کیا گیا،350 افرادسےپوچھ گچھ کی گئی، بچی کی گردن پر انگلیوں کے نشانات تھے، مردان کیس میں گرفتار ملزم محمد نبی ولد عبید اللہ ہے۔

    آر پی او کا کہنا تھا کہ مردان کیس میں گرفتار15سال کےملزم کانام محمدنبی ہے، مردان کیس میں گرفتارملزم محمد نبی نے اعتراف جرم کرلیا، مرکزی ملزم نبی مقتول اسما کا کزن تھا۔


    مزید پڑھیں : اسما زیادتی کیس: 145 نمونوں میں سے ایک نمونہ قاتل سے میچ کرگیا


    ملزم محمد نبی ریسٹورنٹ میں کام کرتا تھا،شادی کی تقریب میں آیاتھا، ملزم بچی کوکھیت میں لےگیا،بچی نے چیخ ماری تو گلادبانے کی کوشش کی، ملزم کے دوست کو بھی گرفتارکرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ جنوری کی 13 تاریخ کو مردان کے نواحی علاقے گوجر گڑھی سے چار سال کی اسما گھر کے سامنےسے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی۔ اسما کو اغواکے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی۔میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی تھے، بچی کی موت گلادبانے سے ہوئی تھی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آئی ڈی پیزکی گرفتاری کیخلاف ماروی میمن کا جیل کے باہردھرنا

    آئی ڈی پیزکی گرفتاری کیخلاف ماروی میمن کا جیل کے باہردھرنا

    بنوں :متاثرین شمالی وزیرستان کی گرفتاری کے خلاف ماروی میمن دھرنا دے کر بیٹھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق متاثرین شمالی وزیرستان کی گرفتاری کے خلاف ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے دھرنادیا۔

    آئی جی خیبرپختونخوا نےواقعے کا نوٹس لے لیا اورمتاثرین کےخلاف مقدمہ خارج کرنےکا حکم دے دیا۔بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کی گرفتاری کےخلاف مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن اور رکن قومی اسمبلی محمد نذیر خان نے سینٹرل جیل کے سامنے دھرنا دیا۔

    ماروی میمن کا کہناتھا کہ جب تک گرفتار متاثرین کو رہا نہیں کیا جائےگا ان کا دھر نا جاری رہے گا،۔دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا ناصرخان نے متاثرین ریلیف کیمپ میں ہنگامہ آرائی کا نوٹس لےلیا اور اس کے بعد درج کی گئی ایف آئی آر ختم کرنےکا حکم دیاہے۔