Tag: آئی جی خیبر پختوںخواہ اختر حیات

  • ‘ٹی ٹی پی محسن قادرگروپ کے سرغنہ کا خاتمہ مردان پولیس کی بڑی کامیابی ہے’

    ‘ٹی ٹی پی محسن قادرگروپ کے سرغنہ کا خاتمہ مردان پولیس کی بڑی کامیابی ہے’

    پشاور : آئی جی خیبر پختوںخواہ اختر حیات کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی محسن قادرگروپ کےسرغنہ کا خاتمہ مردان پولیس کی بڑی کامیابی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختوںخواہ اختر حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی محسن قادرگروپ کےسرغنہ کا خاتمہ مردان پولیس کی بڑی کامیابی ہے۔

    آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ مردان واقعے میں ایس پی رورل مردان اعجاز خان شہید اور ڈی ایس پی سمیت 3اہلکارزخمی ہوئے، ایس پی رورل اعجازخان نےدہشت گردوں کیخلاف لڑکر جام شہادت نوش کیا جبکہ جوابی کارروائی میں اہم دہشت گرد کمانڈر محسن قادر اور نائب عباس ہلاک ہوا۔

    اختر حیات نے کہا کہ جانیں قربان کرنے والے پوری قوم کے محسن ہیں، پولیس شہداکا جذبہ ، حوصلہ اور فرض شناسی پوری فورس کیلئےمشعل راہ ہے،پولیس جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائےگا۔

    شرپسندوں کی بزدلانہ کارروائیاں پولیس فورس کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔