Tag: آئی جی سندھ رفعت مختار

  • کوشش ہے کل کے انتخابات پر امن ماحول میں ہوں، آئی جی سندھ

    کوشش ہے کل کے انتخابات پر امن ماحول میں ہوں، آئی جی سندھ

    کراچی: آئی جی سندھ رفعت مختار کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دن کے حوالےسے پولیس کی تیاری مکمل ہے، کوشش ہے کل کے انتخابات پر امن ماحول میں ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ رفعت مختار کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کوشش ہے کل کے انتخابات پر امن ماحول میں ہوں ، نارمل پولنگ اسٹیشن پر 5اہلکار ،حساس پر 6پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

    انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 8،8پولیس اہلکار تعینات ہوں گے اور ناخوش گوار واقعے پر 5منٹ میں پولیس اور رینجرز رسپانس کرے گی۔

    الیکشن مہم کے دوران کے 162 شکایات بھیجی گئیں جس پرشوکاز ،جرمانے کئے، الیکشن مہم کے دوران صوبے بھر میں تصادم کے 34 مقدمات درج ہوئے۔

    میرپور خاص میں امیدوار پر حملہ ہوا لیکن ان کو گولی نہیں لگی، میرپورخاص میں امیدوار اکیلے سفر کر رہے تھے جب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، قانون کو ہاتھ میں لینےکی کوشش پرسخت کارروائی کریں گے۔

    ہماری نفری پولنگ اسٹیشنزپر تعینات ہوچکی ،ترسیل کاکام جاری ہے، الیکشن کے دن کے حوالےسے پولیس کی تیاری مکمل ہے۔

  • ایف آئی آر درج نہ کرنے پر سخت ایکشن لوں گا، آئی جی سندھ کی ایف آئی آر مفت درج کرنے کی ہدایت

    ایف آئی آر درج نہ کرنے پر سخت ایکشن لوں گا، آئی جی سندھ کی ایف آئی آر مفت درج کرنے کی ہدایت

    کراچی: آئی جی سندھ رفعت مختار نے پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ سائل کی ایف آئی آر درج کی جائے، میں نہیں پوچھوں گا کہ کتنی ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں رفعت مختار نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں اور کام کر کے دکھائیں۔

    اجلاس میں آئی جی سندھ نے افسران کو ہدایت کی کہ ایف آئی آرز مفت درج کریں، میں نہیں پوچھوں گا کہ کتنی ایف آئی آرز درج کیں، لیکن ایف آئی آر درج نہ کرنے پر سخت ایکشن لوں گا۔

    انھوں نے کہا سائل کی داد رسی نہ کرنا عذاب بن کر کسی نہ کسی پر گرتا ہے، ضلعی ایس ایس پیز کے پاس مکمل اختیار ہے، آزادانہ کام کریں، آپ کی بھرپور رہنمائی کے لیے میں موجود ہوں۔

    آئی جی سندھ رفعت مختار نے پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ کراچی شہر میں‌ اسٹریٹ کرمنلز کو ہر گز نہ چھوڑا جائے، منشیات کے خلاف فہرستیں اسپیشل برانچ نے دے رکھی ہیں، منشیات، گٹکا، ماوا مافیاز کی فہرستیں ترتیب دے کر اسپیشل برانچ نے اچھا کام کیا، اب ان پر بڑا ایکشن لیا جائے، اور ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رکھیں۔

    انھوں نے کہا ایچ آر ایم ایس اور پی آر ایم ایس کا ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھیں، پیر محمد شاہ نے بطور ڈی آئی جی حیدرآباد ریکارڈ کو عمدگی سے اپ ٹو ڈیٹ رکھا، پیر محمد شاہ کے لیے تعریفی سند کا اعلان کرتا ہوں۔

  • آئی جی سندھ رفعت مختار نے پولیس کے لیے نئی ہدایت جاری کر دی

    آئی جی سندھ رفعت مختار نے پولیس کے لیے نئی ہدایت جاری کر دی

    کراچی: نئے آئی جی سندھ رفعت مختار نے سندھ پولیس کیلئے پیغام اور نئی ہدایت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ رفعت مختار نے سندھ پولیس کو عام انتخابات کیلئے محفوظ ماحول یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی۔

    نئے آئی جی سندھ رفعت مختار کا پیغام تین زبانوں سندھی انگلش اور اردو میں جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ اللہ کاکرم ہے مجھے سندھ پولیس کے 84ویں آئی جی کی کمانڈ کا اعزاز بخشا گیا۔

    آئی جی رفعت مختار نے کہا کہ سندھ پولیس فورس کی کمانڈ اور رہنمائی میرے لئے قابل فخر اعزاز ہے، شہدائے سندھ پولیس ہمارے رول ماڈ ل ہیں، انکے اہل خانہ کی فلاح و بہبود ہماری ذمہ داری ہے۔

    آئی جی سندھ رفعت مختار کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس مؤثر انداز میں جرائم، دہشتگردی کیخلاف سرگرم عمل ہے، آئندہ یا مستقبل میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں سندھ پولیس کی ترجیحات ہونگی۔

    رفعت مختار نے کہا کہ عام انتخابات کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ایک ٹیم کی حیثیت سے خواہش ہے ہم ملکر آگے بڑھیں، پولیسنگ کے مجموعی اہداف کو کامیاب بنائیں۔

    آئی جی سندھ رفعت مختار کا مزید کہنا تھا کہ ہماری زندگی اورکارکردگی اس بات کا ثبوت ہے، ہم محکمے صوبے اور ملک سے محبت کرتے ہیں۔