Tag: آئی جی سندھ پولیس

  • محرم میں‌اہلکاروں کومفت ٹرانسپورٹ دیں گے، آئی جی سندھ

    محرم میں‌اہلکاروں کومفت ٹرانسپورٹ دیں گے، آئی جی سندھ

    کراچی: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں نیز یہ کہ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں و افسران کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیر صدارت پولیس ہیڈ کوارٹر میں اجلاس طلب کیا گیا، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کرائم عبدالعلیم جعفری, ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز منیر شیخ, ڈی آئی جی آر آر ایف ڈاکٹر امین یوسف زئی, ڈی آئی جی ٹریننگ , ڈی آئی جی ایس آر پی, ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی, اور کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود میمن کے علاوہ اے آئی جی آپریشنز سندھ اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ واے آئی جی ایڈمن سی پی او نے شرکت کی۔

    پڑھیں:   محرم کاسیکیورٹی پلان،آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کردیں

    اس موقع پر آئی جی سندھ کو محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ ’’جلوسوں، مجالس اور امام بارگاہوں پر پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی اور کراچی پولیس کے ڈسپوزل پر 3400 افسران و جوان فراہم کیے جائیں گے‘‘۔

    مزید پڑھیں:  ’را ‘کے حملوں کا خدشہ، سندھ بلوچستان کی سرحد پر سیکیورٹی سخت

     آئی جی سندھ نے سیکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے  پولیس کے تمام یونٹس کو ہدایات کیں کہ ’’محرام الحرام کے خصوصی دنوں میں منعقدہ تمام مجالس اور جلوسوں سمیت دیگر تقریبات کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاہم افرادی قوت کی فراہمی کو بھی ہرصورت یقینی بنایا جائے‘‘۔

    آئی جی سندھ نے تمام ضلعی ایس ایس پیز کو سیکیورٹی اقدامات کی خود نگرانی کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’تمام افسران یکم تا عاشورہ تک سیکیورٹی فول پروف بنائیں تاکہ کسی عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے‘‘۔

    اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ سندھ کو ہدایات دیں کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو پک اینڈ ڈراپ کی سروس مہیا کی جائے اور اس پلان پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔

  • کراچی: 24 گھنٹوں میں 6 گاڑیاں نذر آتش، آئی جی سندھ کا نوٹس

    کراچی: 24 گھنٹوں میں 6 گاڑیاں نذر آتش، آئی جی سندھ کا نوٹس

    کراچی: آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے شہر میں نامعلوم افراد کی جانب سے گزشتہ روز سے گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے عوام سے شرپسند عناصر کی نشاندہی کی معلومات دینے کے لیے اپیل کردی۔

    Four buses, one truck burnt to ashes by arynews
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے 6 گاڑیاں نذر آتش کردی ہیں۔ گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ گزشتہ روز ایک دم شروع ہوا اور مختلف علاقوں لی مارکیٹ، بفرزون، لیبر اسکوائر اور ایف بی ایریا میں گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا تاہم کچھ دیر قبل منزل پمپ اور لانڈھی کے علاقوں میں بھی 2 گاڑیاں نذر آتش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

    آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے شہر میں گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ ’’شرپسند عناصر کی اطلاع دینے والوں کو پولیس کی جانب سے 1 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا اور اُن کا نام صیغہ راز میں بھی رکھا جائے گا‘‘۔

    پڑھیں: کراچی میں بانی متحدہ کے حق میں اورفاروق ستارکیخلاف بینرز آویزاں

    بعد ازاں آج لانڈھی 6 نمبر پر کار میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم ایس پی لانڈھی نے اس حادثے کو شارٹ سرکٹ کی وجہ قرار دیا جبکہ نیشنل ہائی وے کے قریب منزل پمپ پر نامعلوم افراد کی جانب سے کوسٹر (بس) کو آگ لگا دی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں:     اہلیان کراچی کیجانب سے جو ملک کاغدارہے، وہ موت کاحقدارہے، کے بینرز آویزاں

    گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد کے علاقے بفرزون کے سیکٹر 15 اے 4 میں واقع مسافر بس کے آخری اسٹاپ پر کھڑی بس کو آگ لگا دی گئی تھی جبکہ لی مارکیٹ میں بھی مسافر بس نذر آتش کرنے اور لیبر اسکوائر میں بھی مسافر بس کو نذر آتش کرنے کے واقعات پیش آئے تھے  علاوہ ازیں فیڈرل بی ایریا یو بی ایل کمپلیکس کے قریب ترقیاتی کام کرنے والے ٹرک میں بھی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:   نامعلوم افراد بینرز لگا رہے ہیں،اللہ ان کو ہدایت دے،فاروق ستار

    یاد رہے کراچی میں گزشتہ تین روز سے نامعلوم افراد کافی سرگرم ہیں جن کی جانب سے پہلے سندھ ہائی کورٹ کے باہر دھمکی آمیز بینرز آویزاں کیے گئے تھے بعد ازاں اہلیانِ کراچی کے نام سے جوابی بینرز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں آویزاں کیے گئے تاہم شہر کی اہم ترین شاہراہ پر بھی حکومت گمشدگی کے بینرز آویزاں کیے گئے تھے جن پر رہنماء تحریک انصاف فیصل واؤڈا کی تصاویر اور نام تحریر تھا۔

     

  • خفیہ کیمروں کی مدد سے تھانوں کی نگرانی کی جائے گی،آئی جی سندھ

    خفیہ کیمروں کی مدد سے تھانوں کی نگرانی کی جائے گی،آئی جی سندھ

    کراچی : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیر صدارت اجلاس میں عوامی شکایات کی پیش نظر خفیہ کیمروں کی مدد سے تھانوں کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کے روئیے اور عوامی شکایات سے تنگ پولیس حکام نے تھانوں کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،شہر کے تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

    پولیس ذارئع کے مطابق تھانوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ پولیس کے روایتی رویے کے باعث کیا گیا تمام تھانوں میں ایس ایچ او روم ،ڈیوٹی افسر روم ،اور تھانے کے باہر بھی سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گےپولیس حکام کے مطابق تمام سی سی ٹی وی کیمروں کو علیحدہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے آپریٹ اور مانیٹرنگ کی جائے گا غفلت برتنے یا سائل کی شکایت پر درج نہ کرنے پر فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    اس حوالے سے تمام تھانوں میں سی پی ایل سی کے اشتراک سے عوام کی سہولت کے لیے فیسلیٹیشن سینٹر بھی بنایا جائے گا جہاں عوام پولیس سے متعلق شکایات سمیت ہر قسم کی شکایت درج کراسکیں گے جس پر پولیس حکام فوری کارروائی عمل میں لائیں گے اور غفلت برتنے والے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر وغیرہ کے خلاف تادیبی کارروائی کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق منصوبے کی آئی جی سندھ نے منظوری دیدی ہے اور رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص رقم سے جلد اس منصوبے پرعمل کیا جائے گا۔

  • سندھ پولیس کا رمضان سیکیورٹی پلان تیار

    سندھ پولیس کا رمضان سیکیورٹی پلان تیار

    کراچی: ماہ رمضان سے قبل ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے پولیس کو الرٹ جاری کردیا ہے،رمضان میں گداگری، بھتہ خوری،لوٹ مار اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں امن عامہ کو یقینی بنانے کے لیے کراچی پولیس چیف نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے رابطوں میں رہیں اور امن وامان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،اس سلسلے میں خاص طور پر لانڈھی کی صورتحال پر نظر رکھی جائے۔

    مشتاق مہر کی جانب سے ہدایت جاری کی گئیں ہیں کہ مساجد،امام بارگاہوں اور پبلک مقامات پر سیکیورٹی کو موثر بنایا جائے، جبکہ نماز تراویح ،فجر اور نماز مغرب کے دوران سرویلینس میں بھی اضافہ کیا جائے،اس موقع پر انہوں نےتاجر ایسوسی ایشنز اور دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ ماہ رمضان میں نجی سیکیورٹی گارڈز یا رضاکار بھی رکھیں۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی نے گداگروں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت جاری کردی،شہر کے داخلی راستوں کی سخت نگرانی کر کے گداگروں کی شہر میں داخل ہونے کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا، جب کہ شہر بھر کے شاپنگ سینٹرز، چوراہوں اور سنگلز سے گداھروں کی گرفتاری کا عمل پورے ماہ جاری رہے گا۔

    رمضان میں بلا تعطل ٹریفک روانی کے لیے ضلعی پولیس ٹریفک پولیس کی مدد کے لیے موجود ہو گی،اس سلسلے میں لیاری ایکسپریس وے کے دونوں ٹریک کھولنے کی تجویز دی گئی ہے۔

  • آئی جی سندھ کا دستی بم حملوں سے متاثرہ اسکولوں کا دورہ

    آئی جی سندھ کا دستی بم حملوں سے متاثرہ اسکولوں کا دورہ

    کراچی :آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے گلشن اقبال میں گذشتہ روز دستی بم حملوں سے متاثر ہونے والے اسکولو ں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

    آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے اسکولوں کے دورے کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز ہونیوالا واقعہ اسکول ٹائمنگ سے پہلے اس لئے پیش آیا کیونکہ اسکول ٹائمنگ میں سیکیورٹی انتظامات سخت ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی سیکیورٹی مزید بہتر بنا رہے ہیں جبکہ اسکول انتظامیہ سے بھی درخواست ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے بہتر بنائیں، انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس کی نفری کم ہے، پولیس کی نفری بڑھانے کیلئے بھی ا قدامات کر رہے ہیں، کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں گے، سندھ کے شہریوں کو تحفظ دینا ہماری ذمہ داری ہے، جس کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک سیون میں صبح سویرے دو نجی اسکولز پر نامعلوم افراد نے کریکر حملے کیے، کریکر حملے کے وقت اسکولز بند ہونے کی وجہ سے کوئی بچہ موجود نہیں تھا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    حملے کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے اسکول کے اطراف میں دھمکی آمیز پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے، جس میں حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پھانسیاں بند کرو ورنہ مزید حملے بھی کیے جائیں گے۔

  • آئی جی سندھ پولیس کا سی آئی ڈی افسران اور اہلکاروں کو ون اسٹیپ پروموشن دینے کا اعلان

    آئی جی سندھ پولیس کا سی آئی ڈی افسران اور اہلکاروں کو ون اسٹیپ پروموشن دینے کا اعلان

    آئی جی سندھ  پولیس شاہد ندیم بلوچ نے سی آئی ڈی افسران اور اہلکاروں کو ون اسٹیپ پروموشن دینے کا اعلان کردیا، کراچی پولیس کے گارڈن ہیڈکوارٹرز کا نام چوہدری اسلم شہید سےمنسوب کرنےکی تجویزبھی زیر غور ہے۔

    کراچی میں آجی سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ افسران کے اجلاس میں سی آئی ڈی افسران اور اہلکاروں کو ون اسٹیپ پروموشن دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس کا نوٹیفیکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

    یہ فیصلہ سی آئی ڈی اہلکاروں کومزید مضبوط کرنے کیلئے کیا گیا، اجلاس میں گارڈن ہیڈاکوارٹرز کو چوہدری اسلم شہید کے نام سے منصوب کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔

    اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ چوہدری اسلم شہید کی دو مقامات پر یادگاریں تعمیر کی جائیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آئی ڈی اہلکاروں کی ترقی کے فیصلے پر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لڑنے والے پولیس اہلکاروں کو تشویش لاحق ہوگئی۔

    جن کاکہنا ہے کہ حقیقی طور پر دہشتگردی کیخلاف لڑنے والے تمام پولیس اہلکاروں کو ترقی دی جائے۔۔سندھ حکومت بھی اس سلسلے میں کمیٹی تشکیل دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔