Tag: آئی جی سندھ کی تبدیلی

  • سوشل میڈیا پر آئی جی سندھ کی تبدیلی کی خبریں : سندھ حکومت کا ردعمل آگیا

    سوشل میڈیا پر آئی جی سندھ کی تبدیلی کی خبریں : سندھ حکومت کا ردعمل آگیا

    کراچی: سندھ حکومت نے سوشل میڈیا پر آئی جی سندھ کی تبدیلی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے وفاق کو تبدیلی کیلئے مراسلہ نہیں لکھا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی تبدیلی کی سوشل میڈیا پر خبروں سے متعلق سندھ حکومت کا ردعمل سامنے آگیا۔

    ذرائع سندھ حکومت نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے وفاق کو تبدیلی کیلئے مراسلہ نہیں لکھا، آئی جی کو ہٹانے کے حوالے سے ہمیں کوئی علم نہیں۔

    ذرائع سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن براہ راست آئی جی کوہٹانےکی سمری نہیں بھیج سکتا۔

  • حلیم عادل شیخ کا معاملہ، وفاقی حکومت کا  آئی جی سندھ کی تبدیلی پر غور شروع

    حلیم عادل شیخ کا معاملہ، وفاقی حکومت کا آئی جی سندھ کی تبدیلی پر غور شروع

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کی تبدیلی پرغورشروع کردیا ہے جبکہ وزرا کی جانب سے سندھ حکومت سے نہ ڈرنے والے کو آئی جی لگانے کا مطالبہ سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کے معاملے کے بعد آئی جی سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ زور پکڑگیا ، وفاقی حکومت نےآئی جی سندھ کی تبدیلی پرغورشروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں وفاقی وزرا سمیت پی ٹی آئی ارکان اسمبلی میں مشاورت جاری ہے۔

    سندھ میں اکیس گریڈ کا افسر آئی جی لگانے اور کے پی، پنجاب کےافسر کوآئی جی سندھ بنانےپرغور کیا جا رہا ہے ، سندھ حکومت سے نہ ڈرنے والے کو آئی جی لگانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کےکردارسے پی ٹی آئی سندھ مایوس ہیں ، اس حوالے سے وفاقی حکومت تک ایم این ایزوایم پی ایزکےتحفظات پہنچائے گئے، اگلے کچھ عرصے میں سندھ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    ایم پی ایزکے اجلاس میں پہلی بارآئی جی کی تبدیلی کامطالبہ سامنےآیا تھا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نےمطالبےپرغور کرنے کی یقین دھانی کرائی تھی۔

    یاد رہے  وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا ، جس میں   عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو حلیم عادل شیخ پرپولیس تحویل میں تشدد اور غیر انسانی برتاؤ کی تفصیل سےآگاہ کرتے ہوئے شکایت کی تھی کہ  سندھ پولیس آئی جی کی سربراہی میں جانبداری کامظاہرہ کر رہی ہے، آئی جی سندھ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

  • آئی جی سندھ کی تبدیلی ، وزیراعظم عمران خان کی آج گورنر سندھ سے اہم ملاقات

    آئی جی سندھ کی تبدیلی ، وزیراعظم عمران خان کی آج گورنر سندھ سے اہم ملاقات

    اسلام آباد : آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدیلی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی گورنر سندھ سے آج اہم ملاقات ہوگی ، وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ کے معاملے پر مشاورت کے لیے وزیراعظم عمران خان آج گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اہم ملاقات کریں گے ، ملاقات میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

    گذشتہ روز سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا اور سندھ کابینہ نے آئی جی کلیم امام کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دے دی تھی اور کہا تھا وفاق کو نئے آئی جی کے لیے 3 نام بھیجے جائیں گے، جن میں مشتاق مہر، کامران فضل اورغلام قادرتھیبو شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم نے گورنر سندھ کو اسلام آباد طلب کرلیا

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے آئی جی کے معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا ٹاسک دیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    خیال رہے آئی جی سندھ ڈاکٹرکلیم امام کےخلاف سندھ حکومت کی چارج شیٹ میں الزامات کی بوچھاڑ کردی ہے اور کہا گیا ہے کہ پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کےمعاملے پر آپ کنفیوژہیں، آئی جی کےماتحت افسران جرائم کوکنٹرول کرنےمیں ناکام رہے، پولیس کوخودمختاری دی گئی مگرکراچی میں جرائم کی شرح سترہ فیصدبڑھی۔

    چارج شیٹ میں مزید کہا گیا آئی جی سندھ کےمتنازع بیانات سےسنگین مسائل پیداہوئے، پولیس نےشہریوں پربہیمانہ اندازاور رویہ اختیارکیا۔