Tag: آئی جی سندھ

  • سی پیک تجارتی قافلہ، فُول پروف سیکیورٹی دی جائے گی، آئی جی سندھ

    سی پیک تجارتی قافلہ، فُول پروف سیکیورٹی دی جائے گی، آئی جی سندھ

    کراچی : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے گوادر سے سندھ میں داخل ہونے والے پہلے سی پیک تجارتی قافلے کی فُل پروف سیکیورٹی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے قافلے کی گذر گاہوں کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تمام ضلعی ایس ایس پیز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ چائنیز مندوبین پر مشتمل سی پیک منصوبے کے پہلے بڑے تجارتی قافلے کی گوادر سے واپسی اور صوبہ سندھ میں داخل ہونے کے بعد اُن کے سفری گذر گاہوں اور ممکنہ قیام کے مقامات پرفول پروف سیکیورٹی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور غیرمعمولی بنایا جائے۔

    حکم نامے میں انہوں نے مزید کہا کہ قافلوں کو ڈی ایس پی رینک کے افسران کی نگرانی میں اسکارٹ کیا جائے جب کہ ایس ایس پی قافلوں کے سیکیورٹی اقدامات کی بذات خود مانیٹرنگ کریں۔

    اسی سے متعلق : پاک چین اقتصادی راہداری، پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا

    یاد رہے مذکورہ تجارتی قافلہ 11 نومبر کو پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ سے ہوتا ہوا گوادر پہنچا تھا اور اس قافلے کو پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی اورگوادر پہنچنے پر قافلے کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں : سی پیک منصوبہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے: وزیراعظم

    جب کہ گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے آرمی چیف کے ہمراہ گوادر پورٹ کا افتتاح کیا اور پہلے پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے پہنچنے والے پہلے تجارتی قافلے کو خوش آمدید کہا تھا۔

  • شاہ نورانی دھماکہ:سندھ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    شاہ نورانی دھماکہ:سندھ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    کراچی :وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے درگاہ شاہ نورانی دھماکے کے تناظر میں سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردیے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلی سندھ نےآئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں اورپولیس کے ساتھ رینجرز کی مدد بھی حاصل کی جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے شاہ عبدالطیف بھٹائی،عبداللہ شاہ غازی،لعل شہباز قلندر،اور دیگر مزارات کی سیکیورٹی فوری طورپرسخت کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب میں بھی سیکیورٹی الرٹ کردی گئی۔لاہور کےداخلی اورخارجی راستوں پرسیکیورٹی بڑھادی گئی اور اہم سرکاری عمارتوں اور دربارو پر اہلکاروں کی تعداد بڑھادی گئی۔

    یاد رہےکہ صوبائی حکومت کی جانب سے شاھ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پرعام تعطیل کابھی اعلان کیا گیاہے۔

    مزید پڑھیں:درگاہ شاہ نورانی میں دھماکا، 52 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز درگاہ شاہ احمد نورانی کے احاطے میں دھماکے کے سبب 52 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئےتھے، زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

  • امن و امان خراب کر نے والوں کےلیے زیرو ٹالرنس، وزیر اعلیٰ سندھ

    امن و امان خراب کر نے والوں کےلیے زیرو ٹالرنس، وزیر اعلیٰ سندھ

    ٰکراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہناہے کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی جانب سے کابینہ کو کراچی میں امن وامان سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    آئی جی سندھ کی جانب سے سندھ کابینہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ شہر میں امن وامان کو خراب کرنے کےحوالے سے اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں۔

    سندھ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے امن وامان پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں امن وامان کی صورت حال سے خوش نہیں ہوں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ کراچی آپریشن کو ہرصورت جاری رکھا جائے گا،انہوں نے واضح کردیا کہ شہر میں امن وامان خراب کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ مجھے خوشی تب ہوگی جب شہر میں مکمل امن وامان ہوگا،انہوں نے کہا کہ پولیس رینجر زاور حسا س ادارے مل کر کراچی میں امن کو برقرار رکھیں اورفرقہ وارانہ نفرتیں پھیلانے والوں کےخلاف ذبردست کارروائی کی جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہناتھا کہ سابق وزرا،ریٹائر سرکاری افسران کو 24 گھنٹے کی مہلت دی جائے کہ وہ سرکاری گاڑیاں جمع کروادیں اور اس سلسلے میں انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ کو 24 گھنٹے کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

    مرادعلی شاہ کا کہناتھا کہ 24 گھنٹے کی مہلت کےبعد مجسٹریٹ کی موجودگی میں سرکاری گاڑی کی واپسی یقینی بنائی جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ کابینہ کے وزرا کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیاں نہ چلائیں ورنہ ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے اس کے علاوہ179 پرانی گاڑیوں کی نیلامی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

  • جلوس کی سیکیورٹی ، ڈی جی رینجرز، وزیراعلیٰ اور آئی جی سندھ نے جائزہ لیا

    جلوس کی سیکیورٹی ، ڈی جی رینجرز، وزیراعلیٰ اور آئی جی سندھ نے جائزہ لیا

    کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر اور آئی جی سندھ بھی نومحرم الحرام کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے نمائش چورنگی پہنچے، ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر نے سیکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہار کیا۔

    اس موقع پرمیجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ سیکیورٹی کےکڑے انتظامات کئے ہیں، جلوسوں میں آنےوالے خود کومحفوظ تصور کریں۔

    علاوہ ازیں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بھی نمائش چورنگی کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، کراچی میں محرم الحرام کے جلوسوں کےراستوں پر نہ صرف سخت سیکورٹی ہے بلکہ دکانوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں آئی جی سندھ نےسیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے کڑے اقدامات کئے گئے ہیں۔جلوس کے منتظمین سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں۔امید ہے دن خیریت سے گزرے گا۔

    دریں اثناء نو محرم الحرام کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا وزیراعلیٰ نے وڈیو لنک کےذریعے جلوسوں کی نگرانی کا جائزہ لیا۔

    متعلقہ حکام نے سیکیورٹی کے حوالے سے مراد علی شاہ کو بریفنگ دی۔ وزیر اعلی نے سیکیورٹی کومزید بہتربنانےکی ہدایت کی۔

     

  • عزیز آباد سے برآمد اسلحہ جنگوں میں استعمال ہونے والا تھا،آئی جی سندھ

    عزیز آباد سے برآمد اسلحہ جنگوں میں استعمال ہونے والا تھا،آئی جی سندھ

    کراچی: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عزیز آباد میں برآمد ہونے والے اسلحہ سے متعلق واٹر ٹینک کی تھیوری رد کردی اور کہا کہ عزیز آباد میں اسلحہ جہاں رکھا گیا وہ اسلحہ ڈپو تھا، برآمد ہونے والا اسلحہ سال 2015ء کے اخبارات میں لپٹا ہوا ہے۔

    یہ پڑھیں:عزیزآباد،زیرزمین ٹینک سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد

    کراچی کے علاقے عزیز آباد سے ملنے والا اسلحہ کب چھپایا؟ جگہ کیا تھی؟ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اہم رازوں سے پردہ ہٹادیا اورکہا ہے کہ اسلحہ جہاں چھپایا گیا وہ ٹینک نہیں اسلحہ ڈپو تھا جس میں ہوا کی آمدورفت کا نظام وضع کیا گیا تھا۔

    وزیراعلی کا اسلحہ برآمد کرنے والی ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا اسلحہ ٹارگٹ کلنگ نہیں جنگوں میں استعمال ہونے والا تھا، اسلحہ 2015ء کے اخباروں میں لپیٹا گیا تھا، نائن زیرو کے قریب سے ملنے والا یہ اسلحہ دو ٹرکوں اور پانچ موبائلوں میں لاد کر فوج کےاسلحہ خانے منتقل کیا گیا جہاں اس کافرانزک ٹیسٹ کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:عزیز آباد سے برآمد اسلحہ بڑی لڑائی میں استعمال ہونا تھا، ڈی جی رینجرز

    عزیز آباد سے پکڑا جانے والااسلحہ پاک فوج کے سپرد

    اسلحہ برآمدگی کیس، جے آئی ٹی تشکیل، متحدہ قیادت سے تفتیش کا امکان

  • ڈاکو ہلاک کرنے والے شہری کو انعام دینے پرسندھ پولیس کی وضاحت

    ڈاکو ہلاک کرنے والے شہری کو انعام دینے پرسندھ پولیس کی وضاحت

    کراچی: سندھ پولیس نے ناظم آباد میں ڈاکو کو مارنے والے شہری کو انعام دینے سے متعلق اپنا وضاحتی بیان جاری کردیا، شہری کو ڈاکوؤں کے خلاف جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پرانعام دینے اوراس کی ہمت افزائی کا مقصد یہ ہر گز نہیں کہ پولیس اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ پولیس نے اپنے دفتر سے جاری وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ آئی جی سندھ  کی جانب سے شہری کو ڈاکوؤں کے خلاف جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر انعام دینے اور اس کی ہمت افزائی کا مقصد ہر گز یہ نہیں تھا کہ پولیس اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ ہے یا شہری قانون اپنے ہاتھ میں لے لیں۔

    ترجمان نے کہا کہ کسی بھی شہری کو اپنے یا دیگر معصوم شہریوں کے بچاؤ یا ان کی مدد کے حوالے سے واضح قوانین موجود ہیں۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ قانون کے خلاف اسلحہ اٹھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ترجمان سندھ پولیس نے مزید کہا کہ قانون کا احترام ایک لازمی امر ہے جوکہ پولیس یا قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں سمیت تمام شہریوں پر لاگو ہے۔ لہذٰا میڈیا پرآئی جی سندھ سے یہ منسوب کیا جانا کہ وہ لوگوں کو اسٹریٹ جسٹس اور اسلحہ اٹھانے کی ترغیب دے رہے ہیں، حقائق کے برخلاف اور صداقت پر مبنی نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈاکو کو مارنے پر آئی جی سندھ کا شہری کو پچاس ہزار روپے انعام

    ترجمان نے مزید کہا کہ شہری کو انعام دینے کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا تھا کہ پولیس اور عوام باہم مل کر جرائم کے خلاف یقینی کامیابی کی ضمانت ہیں۔

    اس شہر میں ایسے کئی واقعات ہیں کہ جرائم کے خلاف شہریوں نے متاثرہ شہری کی کوئی مدد نہیں کی لیکن چند ایک واقعات ایسے بھی ہیں جن میں احساس ذمہ داری رکھنے والے شہریوں نے بروقت مدد کے تحت جرائم کی روک تھام کی اور پولیس کو فوری اطلاع دی، لہٰذا ان کی حوصلہ افزائی لازمی امر ہے۔

  • ڈاکو کو مارنے پر آئی جی سندھ کا شہری کو پچاس ہزار روپے انعام

    ڈاکو کو مارنے پر آئی جی سندھ کا شہری کو پچاس ہزار روپے انعام

    کراچی : شہری اب ڈاکوؤں کے ساتھ سڑکوں پر انصاف کرسکیں گے۔ آئی جی سندھ نے شہریوں کو نہ صرف اجازت دے دی بلکہ ایک ڈاکو کو پھڑکانے پر پچاس ہزار روپے انعام بھی دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس سندھ نے لائسنس یافتہ اسلحہ سے فائرنگ کر کے دو ڈاکوﺅں کو مارنے والے شہری کو 50 ہزار انعام دیدیا۔

    Ig-Sindh-2

    آئی جی کا کہنا تھا کہ شہری دفاع کیلئے حملہ آور پر فائرنگ کر سکتے ہیں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ لائسنس یافتہ اسلحہ شو کیس میں سجانے کے لئے نہیں ہوتا۔ شہری اسے دفاع میں استعمال کریں۔

    یاد رہے کہ دو ڈاکوﺅں نے گزشتہ روز یاسر نامی شہری کی فیملی کو لوٹنے کی کوشش کی تو کار میں اس کے ساتھ موجود یاسر کی بھابھی نے یاسر کو لائسنس یافتہ پستول پکڑا دیا۔

    شہری نے دونوں ڈاکوﺅں کوگولیاں مار دیں جس پر وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ یاسر کے اس جراتمندانہ اقدام پر آئی جی پولیس سندھ اللہ ڈینو خواجہ نے شہر ی کو 50ہزار روپے انعام دیدیا ہے۔

     

  • کراچی : اسد کھرل اور طارق سیال کو رینجرز کےحوالے کیا جائے،ڈی جی رینجرز

    کراچی : اسد کھرل اور طارق سیال کو رینجرز کےحوالے کیا جائے،ڈی جی رینجرز

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس میں ڈی جی رینجرز نے وزیرداخلہ سندھ پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں ملوث اسد کھرل اور طارق سیال کو رینجرز کے حوالے کیاجائے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیرصدارت لاڑکانہ کی صورتحال پر اجلاس ہوا،اجلاس میں ڈی جی رینجرز،وزیرداخلہ سندھ،سینئروزیر مراد علی شاہ سمیت آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ نے شرکت کی.

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ڈی جی رینجرز نے وزیرداخلہ سندھ پرعدم اعتماد کا اظہار کیا،ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ اسد کھرل اور طارق سیال کو رینجرز کے حوالے کیاجائے،انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی گئی،اس طرح سے وزارتیں اور محکمے نہیں چلتے ہیں.

    واضح رہے کہ اجلاس میں ذرائع کے مطابق لاڑکانہ سے کرپشن میں ملوث ملزم اسدکھرل کے فرار کی تحقیقات کافیصلہ کیا گیا ہے،ڈی پی او لاڑکانہ اورمتعلقہ پولیس افسران کےخلاف تحقیقات کی جائے گی،جبکہ رینجرز نے بھی اسد کھرل کے فرار کی تحقیقات شروع کردی.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے گھر کی جانب جانے والے راستوں کی پر بھی ناکہ بندی کر دی تھی لیکن وزیراعلیٰ سندھ کےرابطے کے بعد ڈی جی رینجرز نےناکہ بندی ختم کرادی.

  • عید الفطر کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے،آئی جی سندھ

    عید الفطر کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے،آئی جی سندھ

    کراچی: سندھ پولیس نے عید الفطر کے حوالے سے سخت سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے جس کے تحت تمام انٹیلی جینس ایجینسیز مربوط نظام کے تحت کام کریں گی

    آئی جی سندھ کے ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اور انٹیلی جینس ایجینسیوں سے مربوط روابط کے تحت تمام مرکزی مساجد ، امام بارگاہوں اور عید گاہ اجتماعات کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی

    اس کے علاوہ آغا خانی ، بوہری اور اسماعیلی سمیت قادیانیوں کی عبادت گا ہوں پر بھی تھانوں کی سطح پر ناصرف فول پروف سیکیورٹی اکو ممکن بنایا جائے گا اور تھا نے کی سطح پران مقامات کو کنٹی جینسی پلان میں شامل کیا جائے گا

    آئی جی سندھ کے ترجمان کے مطابق تمام پبلک مقامات بشمول شاپنگ سینٹرز،عید بچت بازاروں، ریلوے اسٹیشنوں، بس ٹرمینلز وغیرہ پر بھی غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں عید الفطر کے موقع پر مرتب کردہ کنٹی جینسی پلان کے تحت تمام ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز خصوصی احکامات کے پیش نظر موبائل گشت ، موٹر سائیکل گشت کے ساتھ ساتھ اس امر کو بھی یقینی بنائیں گے کہ پیٹرولنگ روٹس میں نماز عید کے اجتماعات / مساجد / امام بارگاہں وں کو موْثر طور پر کور کیا گیا ہے۔

    آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تھانوں کی سطح پر سرویلینس ٹیموں کی تشکیل او شاپنگ سینٹرز، پرہجوم پبلک مقامات ، کار موٹر سائیکل پارکنگ سمیت نماز عید کے کھلے مقامات کے اندرونی اور اطراف کے حصوں میں تعیناتیوں کو مرتب کردہ منصوبے کا حصہ بنایا جائے۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ تیار کیئے جانیوالے عیدالفطر سیکیورٹی پلان میں تمام ضلعی ایس ایس پیز اپنے اپنے علاقوں میں معززین علاقہ و معروف سیاسی و مذہبی شخصیات کے تعاون سے قابل اعتراض یا دل آزار وال چاکنگ ،پوسٹرز ، پمفلٹس و لٹریچرز کی تقسیم کی روک تھام کو ناصرف یقینی بنائیں گے بلکہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروئی کو بھی ممکن بنائیں گے۔

    سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ نے واضح ہدایت دی ہیں کہ صوبے میں قیام امن اقدامات کی موْثر طور پر مانیٹرنگ کے لیئے پولیس رینج کی سطح پر مرکزی کنٹرول رومز کے قیام کو سیکیورٹی پلان کا حصہ بنایا جائے۔

    مرکزی کنٹرول روم پولیس کے دیگر وائرلیس کنٹرول رومز سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے عیدالفطر کے تینوں دنوں میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا ریکارڈ ترتیب دینگے اور وقتاً فوقتاًجاری ضروری احکامات کے تحت سیکیورٹی کو مذید سخت اور غیر معمولی بنائیں گے۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودیہ عرب روانہ

    وزیر اعلیٰ سندھ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودیہ عرب روانہ

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس کو جمعۃ الوداع کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے شہر میں سیکورٹی کی صورتحال کو ٹھیک کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمرہ ادائیگی کے لئے سعودیہ عرب روانگی سے قبل قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس منعقد کیا گیا، اس اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ سندھ نے کی جبکہ آئی جی سندھ ، سیکریٹری سندھ سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی،  وزیر اعلیٰ سندھ نے افسران کو امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں اور اویس شاہ اغوا ، امجد صابری کے کیس پر باقاعدہ کام کرنے کا حکم دیا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کر جمعۃ الوداع کے اجتماعات کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے علاوہ شہر میں امن و امان کو ٹھیک کرنے کا حکم جاری کیا۔

    انہوں  نے اس امید کا اظہار کیا کہ ’’عمرہ ادائیگی کے دوران قیام امن کے لئے خصوصی دعائیں کروں گا اور آپ یہاں عملی اقدامات کریں گے تو امید ہے کہ قیام کے دوران اچھی خبریں سُننے کو ملیں گی اور صورتحال مکمل کنٹرول میں رہے گی‘‘۔

    واضح رہے وزیر اعلیٰ سندھ عمرہ ادائیگی کے بعد 5 جولائی کو وطن واپس پہنچیں گے۔