Tag: آئی جی سندھ

  • وزیر اعظم عمران خان سے آئی جی سندھ کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے آئی جی سندھ کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی ملاقات ہوئی، آئی جی سندھ کو کل وزیر اعظم نے طلب کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی ملاقات ہوئی، آئی جی سندھ نے وزیر اعظم کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے آئی جی کی ممکنہ تبدیلی کی وجوہات پر بھی بات چیت کی۔

    خیال رہے کہ آئی جی سندھ وزیر اعظم عمران خان کی طلبی پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے اپنے تبادلے کی خبر کی تردید کردی تھی۔

    آئی جی کا کہنا تھا کہ ہم تمام پولیس افسران قانون کے تحت کام کرتے ہیں، قانون نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو راہ میں رکاوٹیں بھی پیش آتی ہیں۔

    کلیم امام نے کہا تھا کہ میرا تبادلہ اتنی آسانی سے ہونے والا نہیں ہے، جاؤں گا تو اپنے مقدر سے جاؤں گا اور کسی بڑی جگہ یا نئے مراحل پر جاؤں گا۔ میرے خلاف شدید قسم کی سازش ہوئی ہے۔

    اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے آئی جی سندھ کا معاملہ بھی زیر غور آیا تھا۔ سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ کے لیے دیے گئے ناموں پر اعتراض کیا گیا تھا۔

  • وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان رابطہ، آئی جی سے متعلق گفتگو

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان رابطہ، آئی جی سے متعلق گفتگو

    کراچی: وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران آئی جی سندھ کلیم امام کی ممکنہ تبدیلی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مراد علی شاہ کو وفاقی کابینہ میں آئی جی سے متعلق مشاورت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جو نام دیئے ان میں سے کسی ایک کو آئی جی بنایا جائے۔

    وزیراعلیٰ نے مؤقف اختیا کیا کہ آئی جی سندھ کے لیے مزید نام نہیں دیں گے۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ کلیم امام کی جانب سے اہم خطاب کے بعد وزیراعظم عمران خان کی طلبی پر کلیم امام اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، گزشتہ روز وزیراعظم اور آئی جی سندھ کے درمیان مختصر گفتگو بھی ہوئی تھی۔

    ’’میرا تبادلہ اتنا آسان نہیں‘‘ وزیراعظم کی طلبی پر کلیم امام اسلام آباد پہنچ گئے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی طلبی پر آئی جی سندھ کلیم امام عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچے ہیں، گزشتہ روز ملاقات ہوگی، سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوا، اجلاس میں نئے آئی جی سندھ کا معاملہ زیر غور آیا، سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ کے لئے دئیے گئے ناموں پر اعتراض کیا گیا۔

  • ’’میرا تبادلہ اتنا آسان نہیں‘‘ وزیراعظم کی طلبی پر کلیم امام اسلام آباد پہنچ گئے

    ’’میرا تبادلہ اتنا آسان نہیں‘‘ وزیراعظم کی طلبی پر کلیم امام اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد: آئی جی سندھ کلیم امام کی جانب سے اہم خطاب کے بعد وزیراعظم عمران خان کی طلبی پر کلیم امام اسلام آباد پہنچ گئے، گزشتہ روز وزیراعظم اور آئی جی سندھ کے درمیان مختصر گفتگو بھی ہوئی تھی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی طلبی پر آئی جی سندھ کلیم امام عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچے ہیں، گزشتہ روز ملاقات ہوگی، سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ آج کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا تھا کہ میرا تبادلہ اتنی آسانی سے ہونے والا نہیں ہے، میرےخلاف سازش ہوئی ہے، جب جاؤں گا تو اپنے مقدر سے جاؤں گا۔

    آئی جی سندھ سیدکلیم امام نے اپنے تبادلے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم تمام پولیس افسران قانون کے تحت کام کرتے ہیں، قانون نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو راہ میں رکاوٹیں بھی پیش آتی ہیں۔

    میرا تبادلہ اتنی آسانی سے ہونے والا نہیں ہے، آئی جی سندھ کلیم امام

    واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوا، اجلاس میں نئے آئی جی سندھ کا معاملہ زیر غور آیا، سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ کے لئے دئیے گئے ناموں پر اعتراض کیا گیا۔

    وفاقی کابینہ کااجلاس، آئی جی سندھ کی تعیناتی کا معاملہ مؤخر، مزید مشاورت کا فیصلہ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے تجویز دی ہے کہ گورنر وزیراعلیٰ سندھ سے آئی جی کے لیے نام پر دوبارہ مشاورت کریں اور حکومت سندھ کے 5ناموں پر غور کیا جائے، مشاورت میں کسی نئے نام پر بھی اتفاق کیا جا سکتا ہے۔

  • آئی جی سندھ کے لیے ایسا نام دینے کا کہا ہے جس پر اتفاق ہو، فردوس عاشق اعوان

    آئی جی سندھ کے لیے ایسا نام دینے کا کہا ہے جس پر اتفاق ہو، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئی جی سندھ کے لیے ایسا نام دینے کا کہا ہے جس پر اتفاق ہو۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئی جی سندھ کی تعیناتی سے متعلق بات چیت چل رہی تھی، کابینہ کے اکثریتی ارکان نے شدید تحفظات کاا ظہار کیا ہے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مطابق وزیراعظم نے گورنر سندھ کو وزیراعلیٰ کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کے لیے ایسا نام دینے کا کہا ہے جس پر اتفاق ہو۔

    میرا تبادلہ اتنی آسانی سے ہونے والا نہیں ہے، آئی جی سندھ کلیم امام

    واضح رہے کہ آج کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ سید کلیم امام نے اپنے تبادلے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم تمام پولیس افسران قانون کے تحت کام کرتے ہیں، قانون نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو راہ میں رکاوٹیں بھی پیش آتی ہیں.

    آئی جی سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ میرا تبادلہ اتنی آسانی سے ہونے والا نہیں ہے، جاؤں گا تو اپنے مقدر سے جاؤں گا اور کسی بڑی جگہ یا نئے مراحل پر جاؤں گا.

  • سندھ اور وفاق میں دوریاں ختم، مراد علی شاہ کی مراد پوری

    سندھ اور وفاق میں دوریاں ختم، مراد علی شاہ کی مراد پوری

    کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے دورہ کراچی کے موقع پر آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدیلی کی درخواست منظور کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اور وفاق میں دوریاں ختم ہو گئیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مراد بھی پوری ہوگئی، وزیر اعظم نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کی سندھ حکومت کی درخواست منظور کر لی۔

    آئی جی سندھ کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن آج جاری ہوگا، اس سلسلے میں گزشتہ روز گورنر ہاؤس سندھ میں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ سندھ نے اہم ملاقات کی، جس میں وزیر اعظم نے سندھ حکومت کا مطالبہ مان لیا۔ اس ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مشتاق مہر کو نیا آئی جی سندھ بنائے جانے کا امکان ہے، گزشتہ روز وزیر اعظم نے کلیم امام کو بھی گورنر ہاؤس بلوا لیا تھا اور ان کے ساتھ ملاقات کی۔ دوسری طرف مراد علی شاہ ایک سال بعد وزیر اعظم کا استقبال کرنے ایئرپورٹ گئے۔ جس پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے استقبال کے لیے مراد علی شاہ کا جانا سیاسی پختگی کی علامت ہے۔

    وزیراعظم سے پیر پگارا کی ملاقات، جی ڈی اے کے تحفظات ختم

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کراچی کے مسائل کے حل لیے شہر قائد کے ایک روزہ اہم دورے پر آئے تھے، انھوں نے اس دوران کراچی میں کامیاب جوان پروگرام کا بھی افتتاح کیا، جس میں انھوں نے اعلان کیا کہ 50 ہزار نوجوانوں کو اسکالر شپ دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب سے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے کنگری ہاؤس میں جی ڈی اے رہنماؤں سے بھی اہم ملاقات کی۔

  • سندھ کےعوام  نے آئی جی سندھ کو مسترد کردیا، مراد علی شاہ

    سندھ کےعوام نے آئی جی سندھ کو مسترد کردیا، مراد علی شاہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کےعوام نے آئی جی سندھ کو مسترد کردیا، صوبے میں وہی آئی جی چلے گا جو منتخب نمائندوں کی پالیسی پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ سندھ اسمبلی عوام کے منتخب کردہ لوگوں کی ہے، عوام کے منتخب کردہ ایوان نے آئی جی سندھ کو مسترد کر دیا ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 7جنوری کو ڈاکٹر رضوان کا امتیاز شیخ کو میسج آیا آپ بڑے بھائی ہیں، آئی ول سی یو، امتیاز شیخ اگر کریمنل ہے تو اسے گرفتار کیوں نہیں کیا، بتایاجائے کیا وزیراعلیٰ نے امتیاز شیخ کو گرفتار کرنے سے منع کیا تھا؟

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے براہ راست ملاقات ہوئی اس کے بعد 3 بار فون پر بات ہوئی، وزیراعظم سے کہا آئی جی کی نااہلی سے امن وامان خراب ہو رہا ہے، وزیراعظم نے مجھے کہا کہ آئی جی کے لیے آپ مجھے نام بھیج دیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت قانون کے تحت آگے کام کرتی ہے، اپنی ٹیم کا انتخاب کرنا آئینی طور پر سندھ حکومت کا اختیار ہے، پولیس کو آزادانہ طور پر کام کرنے کا موقع دیا۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے کا افسر کس سے بات کرتا ہے کیا وہ مجھے نہیں پتہ چلتا؟ آئی جی پارٹی بن جائے تو ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا، صوبے میں وہی آئی جی چلے گا جو منتخب نمائندوں کی پالیسی پر ہوگا۔

  • سندھ حکومت نے آئی جی کلیم امام کی جگہ وفاق کو 3 نام تجویز کر دیے

    سندھ حکومت نے آئی جی کلیم امام کی جگہ وفاق کو 3 نام تجویز کر دیے

    کراچی: سندھ میں آئی جی پولیس کے تقرر کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے آئی جی کے تقرر کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے آئی جی کلیم امام کی جگہ وفاق کو 3 نام تجویز کر دیے ہیں، سندھ حکومت کا مطالبہ ہے کہ کلیم امام کو ہٹایا جائے اور صوبے میں نیا آئی جی تعینات کیا جائے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط میں جو تین نام تجویز کیے گئے ہیں ان میں غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر اور کامران فضل شامل ہیں۔ سندھ حکومت نے آئی جی کے لیے یہ نام وفاق سے مشاورت کے بعد تجویز کیے ہیں۔

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ سرکار کو قائم مقام آئی جی کے سلسلے میں مایوس کر دیا

    ذرایع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو خط چیف سیکریٹری کے ذریعے ارسال کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت اور آئی جی کلیم امام کے مابین تنازع اپنے اختتام تک پہنچنے لگا ہے، پی پی ذرایع کا کہنا ہے کہ وفاق کے ساتھ اس سلسلے میں معاملات آگے بڑھ چکے ہیں، آئی جی تبدیل کر دیا جائے گا۔

    سندھ حکومت یہ بھی چاہ رہی تھی کہ کلیم امام کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کر کے ان کی جگہ قائم مقام لگایا جائے، تاہم اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے صوبائی حکومت کو مایوس کر دیا تھا، ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھ کر کہا کہ آئی جی کے عہدے کی تعیناتی کے لیے طے شدہ قانون موجود ہے، معاہدہ 1993 کے تحت صوبے میں قائم مقام آئی جی تعینات نہیں کیا جا سکتا یا آئی جی کے اختیارات کسی اے آئی جی کو منتقل نہیں کیے جا سکتے۔

  • اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جواب تک کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے،عدالت

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جواب تک کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے،عدالت

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کی تبدیلی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جواب تک کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کی تبدیلی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ سندھ ہائی کورٹ پہلے فیصلہ دے چکی ہے، صوبہ اور وفاق مشاورت کے بعد آئی جی کوتبدیل کر سکتے ہیں۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جواب تک کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے، قانون میں آئی جی سندھ کے عہدے کی مدت 3 سال ہے،نئے آئی جی کی تعیناتی قانون کے مطابق کی جائے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت کا آئی جی تبدیلی کے خط کا ابھی تک جواب نہیں ملا، اگر شام کو وفاق کا جواب آجاتا ہے تو کر دیں۔ عدالت نے وفاق اور صوبائی حکومت کو 28 جنوری کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، صوبائی حکومت نے نئے آئی جی کے لیے وفاقی حکومت کو خط بھی لکھا تھا۔

  • اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ سرکار کو قائم مقام آئی جی کے سلسلے میں مایوس کر دیا

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ سرکار کو قائم مقام آئی جی کے سلسلے میں مایوس کر دیا

    کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ کے اختیارات کی کسی ایڈیشنل آئی جی کو منتقلی کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا جواب سامنے آ گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سیدہ شفق ہاشمی نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھ کر قائم مقام آئی جی سندھ کی تعیناتی کے سلسلے میں مایوس کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ سندھ سرکار کی جانب سے ڈاکٹر کلیم امام کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاہم آئی جی سندھ وفاق اور صوبے کی مشاورت کے بغیر تعینات نہیں کیا جا سکتا، ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ آئی جی کے عہدے کی تعیناتی کے لیے طے شدہ قانون موجود ہے، معاہدہ 1993 کے تحت صوبے میں قائم مقام آئی جی تعینات نہیں کیا جا سکتا یا آئی جی کے اختیارات کسی اے آئی جی کو منتقل نہیں کیے جا سکتے۔

    مسلسل تنازعات، سندھ حکومت کا آئی جی سندھ کو ہٹانے کا فیصلہ

    اے آر وائی نیوز نے خط کی کاپی بھی حاصل کر لی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی صورت میں وفاق کی مرضی کے بغیر آئی جی کو ہٹایا نہیں جا سکتا، آئی جی سندھ کی تبدیلی کے لیے سندھ گورنمنٹ کی درخواست موجود ہے، مجاز اتھارٹی آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے کو دیکھ رہی ہے، فیصلہ ہونے کے بعد سندھ حکومت کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

    خط کے مطابق کسی بھی ایڈیشنل آئی جی کو قائم مقام آئی جی پوسٹ نہیں کیا جا سکتا، فیصلہ ہونے تک ڈاکٹر سید کلیم امام ہی آئی جی سندھ تعینات رہیں گے۔

  • ’شارٹ کٹ‘ پر پابندی، آئی جی سندھ کا نیا بیان سامنے آ گیا

    ’شارٹ کٹ‘ پر پابندی، آئی جی سندھ کا نیا بیان سامنے آ گیا

    کراچی: شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں رانگ وے جانے پر پابندی کے بعد آئی جی سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہریوں کو رانگ وے پر گاڑی چلانے کی ممانعت کا پابند بنایا جائے۔

    آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے ایک میٹنگ میں ہدایت کی کہ ڈی آئی جی ٹریفک سخت اقدامات اٹھا کر اس مہم کو مؤثر اور کام یاب بنائیں، شہریوں کو رانگ وے پر گاڑی چلانے کی ممانعت کا سختی سے پابند بنایا جائے، رانگ وے پر گاڑی چلانے کے نقصانات سے بھی شہریوں کو آگاہ کیا جائے۔

    خیال رہے کہ اکتوبر 2018 میں بھی سندھ پولیس نے دفعہ 279 کے تحت رانگ وے جانے والوں کو گرفتار کرنے کی مہم چلائی تھی۔

    آئی جی سندھ نے شہریوں کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ رانگ وے اور ون وے کی خلاف ورزی سے اجتناب کریں، شہری اپنے پیاروں اور دوسروں کو حادثات سے بچائیں، شارٹ کٹ اور جلد بازی اکثر جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں۔

    کراچی، رانگ وے کے خلاف مہم، 120 ڈرائیور گرفتار، مقدمات درج

    کلیم امام کا کہنا تھا کہ شہری ہائی اسپیڈ، اوورٹیکنگ اور رانگ وے پر گاڑی چلانے سے گریز کریں، احتیاط اور صبر محفوظ سفر کی ضمانت ہیں۔

    خیال رہے کہ سندھ پولیس نے رانگ اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم کا کل سے آغاز کر دیا ہے، مہم کے دوران چالان کرنے کی بہ جائے شہریوں کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ گزشتہ روز ٹریفک پولیس کی رانگ وے کے خلاف مہم کے پہلے روز ہی 120 ڈرائیورز کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، اور 11 لاکھ 46 ہزار 650 روپے کے جرمانے کیے گئے۔