Tag: آئی سی سی اجلاس

  • آئی سی سی اجلاس : پی سی بی نے بھارت کیخلاف سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ کرلیا

    آئی سی سی اجلاس : پی سی بی نے بھارت کیخلاف سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ کرلیا

    لاہور : پی سی بی نے آئی سی سی اجلاس میں بھارت کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ کرلیا، بھارتی بورڈ کا آئی سی سی سے مطالبہ قانون کے مطابق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی اجلاس میں اپنا مضبوط مؤقف پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئی سی سی کے اجلاس میں بھارتی مؤقف کو یکسر مسترد کرے گا۔

    ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی ٹیم کو دوسری ٹیم ایونٹ سے دور نہیں رکھ سکتی، کیونکہ بھارتی بورڈ کا آئی سی سی سے مطالبہ قانون کے مطابق نہیں۔

    ذرائع پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پلوامہ حملہ کی مذمت کے ساتھ بھارت سے الزامات کے متعلق شواہد مانگ چکے ہیں، وزیر اعظم کہہ چکے ہیں کہ شواہد دئیے جاتے تو پاکستان کارروائی کو تیار ہے۔

    اس کے علاوہ آئی سی سی اجلاس میں کپتان سرفراز احمد کی سزا کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا کیونکہ مصالحتی عمل کے دوران سرفراز احمد پر چار میچوں کی پابندی لگا کر غلط مثال قائم کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کوڈ میں نسل پرستانہ معاملات پر مصالحت کا آپشن موجود ہے، آئی سی سی بھی نسل پرستانہ معاملات پر کوڈ بنائے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی سی سی رکن ممالک سے سینئر،جونیئر ٹیموں کو پاکستان آنے کی دعوت دی جائے گی، آئی سی سی چیف ایگزیکٹیوزاجلاس26 اور27فروری کو ہوگا جبکہ آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ یکم اور دو مارچ کو ہوگی۔

  • آئی سی سی اجلاس : بگ تھری کا خاتمہ، بھارت کو منہ کی کھانا پڑی

    آئی سی سی اجلاس : بگ تھری کا خاتمہ، بھارت کو منہ کی کھانا پڑی

    دبئی : آئی سی سی کے اجلاس میں بگ تھری کا قصہ ختم ہو گیا، دو کے مقابلے میں 8 ووٹوں سے بگ تھری کے خلاف فیصلہ آگیا، بھارت کو مطلوبہ آمدنی سے بھی محروم ہونا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، میٹنگ میں بگ تھری کے خاتمہ اور مالی امور پر بحث ہوئی، جس میں بھارت کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا، آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بگ تھری کاووٹنگ کے ذریعے خاتمہ کردیا گیا ہے۔

    آئی سی سی اجلاس میں دو کے مقابلے میں 8 ووٹوں سے بگ تھری کے خلاف فیصلہ کیا گیا۔ بھارت کو مطلوبہ آمدنی بھی نہ ملی۔ بھارت آئی سی سی کی آٹھ سال کی دو اعشاریہ چھ بلین ڈالرزآمدنی میں سے 570 ملین ڈالرز مانگ رہا تھا۔ بھارتی مطالبہ تھا کہ افغانستان اورآئرلینڈ کاحصہ ختم کیا جائے۔

    آئی سی سی نے 290 سے بڑھا کر چار سو ملین تک کی پیشکش کردی، تاہم یہ معاملہ ووٹنگ میں گیا تو بھارت کو نو ایک سے شکست ہوئی۔ آئی سی سی کے نئے گورننس ماڈل میں بھی بھارت آٹھ دو کی ووٹنگ میں ہارا۔

    تمام فیصلوں کی توثیق ماہ جون کی سالانہ میٹنگ میں ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ دونوں محاذ پر بھارت سے جیت گیا۔ نئے نظام کی ووٹنگ میں صرف سری لنکا نے بھارتی بورڈ کا ساتھ دیا۔ بگ تھری کے خاتمے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی سے ملنے والا حصہ آدھا ہوجائے گا۔

    یاد رہے کہ 2014 میں بھارت نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کو ملا کر آئی سی سی میں بگ تھری بلاک بنایا۔ بعد ازاں فروری کی میٹنگ میں بگ تھری اصولی طور پر ختم ہوگیا لیکن اس کی ووٹنگ باقی تھی۔

    اب آسٹریلیا اور انگلینڈ بھی بگ تھری کے مخالف ہوگئے ہیں پر اب تک بھارت ڈٹا ہوا تھا جسے اب ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    سیریز نہ کھیلنے پر پاکستان کا بھارت کیخلاف قانونی اقدام کا فیصلہ

    پاکستان نے بھارتی بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا، قانونی نوٹس میں مالی نقصان کا ازالہ کیا جائےگا، پی سی بی نے بی سی سی آئی کو آگاہ کردیا۔

    پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نے2014 میں دوطرفہ سیریز کھیلنے کا وعدہ کیاتھا، قانونی نوٹس میں مالی نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔