Tag: آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ

  • ایمرجنگ کپ: پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

    ایمرجنگ کپ: پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

    ڈھاکا:روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر پاکستان اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش میں جاری اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

    پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے عمیر بن یوسف کی نصف سنچری کی بدولت 267 رنزبنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز ہی بناسکی۔ عماد بٹ نے میچ کے آخری اوور میں محض 4 رنز دے کر قومی ایمرجنگ ٹیم کو 3 رنز سے کو فتح دلادی۔

    روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر قومی ایمرجنگ ٹیم نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کےفائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

    ایونٹ کا فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں 21 نومبر کو مدمقابل ہوں گی۔

  • مصباح الحق نے آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیت لیا

    مصباح الحق نے آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیت لیا

    دبئی : قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نےسال 2016 کے لیے آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیت لیا۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیت لیا۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والےپہلے پاکستانی ہیں۔

    آئی سی سی کے مطابق مصباح الحق کو یہ ایوارڈ بہترین کارکردگی کے ساتھ مخالف ٹیم کے ساتھ بہترین برتاؤ، اپنی ٹیم میں اچھا کردار، منصفین کے ساتھ رویہ اور کھیل کے روایتی اقدار کو برقرار رکھنے پر دیاگیا۔

    دوسری جانب مصباح الحق نے بھی آئی سی سی اسپرٹ ایوارڈ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ مثبت ذہن سے کرکٹ کھیلتے ہیں۔

    مصباح الحق پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جو اس اعزاز کو اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے اس سے قبل 2015 میں اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ نیوزی لینڈ کے برینڈن مکلم کو دیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں:پاکستان کی نمبرون پوزیشن، آئی سی سی نے کپتان مصباح الحق کو خصوصی گرز سے نوازا

    واضح رہے کہ 42 سالہ مصباح الحق پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں جن کی قیادت میں رواں برس پاکستانی ٹیم نے آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نمبر ون ہونے کا اعزاز حاصل کیاتھا۔