Tag: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ

  • پاکستان سنسنی خیز مقابلے میں بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    پاکستان سنسنی خیز مقابلے میں بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    پاکستان انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو شکست دیتے ہوئے انڈر19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ سپرسکس مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 5 رنز مات دے دی۔ عبید شاہ نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 44 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

    بنگلہ دیش کی ٹیم 155 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور یکے بعد دیگرے اس کے بیتڑز آؤٹ ہوکر پویلین لوٹتے رہے اور پوری ٹیم 150 رنز پر ہمت ہار بیٹھی۔

    چوہدری محمد رضوان 20، محمد شہاب جیمز 26 رنز بنا کر پاکستانی بولرز کے خلاف کچھ مزاحمت کرپائے۔ ٹیل اینڈر روہنات ڈولہا بورسن 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے پر اپنی ٹیم کو میچ میں فتح نہ دلواسکے۔

    پاکستان کی جانب سے آل راؤنڈر علی رضا نے 44 رنز دے کر 3 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ محمد ذیشان ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ بہترین بولنگ کرنے پر پاکستانی پیسر عبید شاہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    اس سے قبل پاکستان انڈر19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40.4 اوورز میں 155 رنز اسکور کیے۔ کوئی بھی پاکستانی بیٹر نصف سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہا۔

    عرفات منہاس 34 اور اوپنر شاہزیب خان 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے روہنات ڈولہا بورسن اور شیخ پرویز جیبون نے 4،4 وکٹیں اپنے نام کیں۔