جوہانسبرگ: پہلی بار آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ جیتنے والی بنگلادیشی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھارتی شائقین کی جانب سے غصے میں پھینکا گیا کچرا میدان سے اٹھا کر دلوں کو جیت لیا۔
جنوبی افریقا میں کھیلے گئے فائنل میں بنگلادیش نے بھارت کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے ٹرافی پر قبضہ جمالیا، بنگلادیش کی فتح سے اسٹیڈیم میں موجود بھارتی شائقین نے کچرا پھینک کر اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔
فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد گراؤنڈ کا چکر لگایا تو بعض کھلاڑی میدان سے کوڑا کرکٹ اٹھانے لگے، یہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔
TRUE CHAMPIONS 👏
Bangladesh players, during their victory lap, pick up and move aside the litter thrown onto the field!
Classy. #U19CWC | #FutureStars pic.twitter.com/JJV17MbDZK
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) February 10, 2020
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بنگلادیشی کھلاڑی فتح کا جشن منانے کے دوران میدان سے کچرا اٹھا کر باؤنڈری سے باہر پھینک رہے ہیں اور ان کے اس عمل پر وہاں موجود شائقین انہیں خوب داد درہے ہیں۔
آفیشل کرکٹ ورلڈکپ اکاؤنٹ نے "ٹرو چیمپئنز” کے ٹائٹل سے مذکورہ ویڈیو شیئر کر کے میدان کو صاف کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جب کہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی پلیئرز کو "اسپورٹس مین اسپرٹ” قرار دیتے ہوئے ان کی خوب حوصلہ افزائی کی۔