بھارتی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بنگلہ دیشی بولر کے درمیان میچ کے دوران گرما گرمی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان اکثر میچز میں تناؤ پایا جاتا ہے، دونوں ٹیمیں جارحیت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف میدان میں صف آرا ہوتی ہیں۔ آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ مقابلے کے دوران بھی یہی کچھ دیکھنے کو ملا۔
انڈر19 ورلڈکپ 2024 کے اپنے پہلے میچ میں دونوں ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ بھارتی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران کپتان ادے سہارن اور بنگلہ بولر عارف الاسلام کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی اور دونوں الجھ پڑے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سہارن اپنے ساتھی آدرش سنگھ کے ساتھ ایک بڑی پارٹنر شپ بنا چکے تھے۔ 25ویں اوور کی دوسری گیند کے بعد سہارن رن لینے کے لیے دوڑے تو ان کی اور عارف کی بحث ہوگئی۔
بنگلہ دیشی آل راؤنڈر اور ہندوستانی کپتان بحث کرتے ہوئے بالکل ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے۔
اس سے پہلے کہ معاملات قابو سے باہر ہوتے، امپائر ڈونووین ان کے بیچ آگئے اور دونوں پلیئرز کو الگ کیا اور ان کے ساتھ کچھ بات چیت بھی کی۔
https://twitter.com/NihariVsKorma/status/1748671821312934263?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1748671821312934263%7Ctwgr%5E2aad2101f3bb7532bfaa912c6bf3378538636254%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.hindustantimes.com%2Fcricket%2Findia-captain-uday-saharan-and-bangladesh-spinner-involved-in-heated-argument-in-u19-world-cup-umpire-steps-in-101705754176503.html
واضح رہے کہ پہلے میچ میں بھارتی انڈر19 ٹیم نے باآسانی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو 84 رنز کے مارجن سے شکست دیتے ہوئے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔