Tag: آئی سی سی رینکنگ

  • محمد نبی، شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

    محمد نبی، شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

    افغانستان کے محمد نبی نے برسوں سے نمبر ون آل راؤنڈر کی کرسی پر براجمان شکیب الحسن سے ان کی بادشاہت چھین لی۔

    بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن کافی عرصے سے ون ڈے کے ٹاپ آل راؤنڈر تھے تاہم آج ان کا یہ دور ختم ہوگیا ہے۔ افغانستان سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ محمد نبی نے ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون آل راؤنڈر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

    شکیب تقریباً پچھلے پانچ سالوں سے ایک روزہ کرکٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر تھے، تاہم اپنی بہترین پرفارمنسز کے ذریعے محمد نبی انھیں پیچھے دھکیل کر آگے گئے ہیں۔

    سری لنکا کے خلاف افغان پلیئز کی حالیہ 136 رنز کی اننگز کی بدولت انھیں آگے آنے کا موقع ملا اور وہ آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں دنیا کے سب سے بہترن آل راؤنڈر بن چکے ہیں۔

    آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں 39 سالہ محمد نبی 314 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ شکیب الحسن کے 310 ریٹنگ پوائنٹس ہیں اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    اگر شکیب الحسن ون ڈے کرکٹ میں بیٹ اور بال سے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہیں تو پھر سے نمبر ون کی کرسی پر قبضہ جما سکتے ہیں۔

    زمبابوے کے سکندر رضا 288 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان 255 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے مقام پر ہیں۔

  • پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف کلین سویپ کا انعام مل گیا

    پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف کلین سویپ کا انعام مل گیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی رینکنگ میں پاکستان کو نیدرلینڈز کیخلاف کلین سویپ کا انعام مل گیا۔

    آئی سی سی ون ڈۓ رینکنگ میں قومی ٹیم ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئی جبکہ پلیئرز رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کی بادشاہت تینوں فارمیٹ کے ٹاپ تھری بلے بازوں میں شامل ہیں۔

    ون ڈے رینکنگ:

    جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن رینکنگ میں دوسرے نمبر پر  اور کوئنٹن ڈی کوک تیسرے نمبر  پر  آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے امام الحق دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    ون ڈے کے بہترین پلیئرز کی رینکنگ میں پاکستان کے فخر  زمان 11 ویں سے 14 ویں نمبر پر چلےگئے ہیں۔

    ٹیسٹ پلیئرز  رینکنگ:

    ٹیسٹ کے بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا دوسرا اور  پاکستان کے بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے۔

    بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

    پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ  بھارت کے جسپریت بمرا رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ٹیسٹ کے آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی رینکنگ:

    ٹی ٹوئنٹی بیٹرز  میں بھی پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار  ہے، فہرست میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا دوسرا اور پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرا نمبر ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ جنوبی افریقاکے تبریز شمسی کا رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے۔

    قومی فاسٹ بولر  شاہین شاہ آفریدی رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: پاکستان ٹیم چھٹی پوزیشن بچانے میں کامیاب

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: پاکستان ٹیم چھٹی پوزیشن بچانے میں کامیاب

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں کلین سویپ شکست کے باوجود چھٹی پوزیشن بچانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کی عالمی رینکنگ کا اعلان کر دیا، آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کلین سویپ شکست کے باوجود چھٹی پوزیشن بچانے میں کامیاب رہی ہے۔

    [bs-quote quote=”ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پاکستان 135 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    آسٹریلیا نے عرب امارات میں پاکستان کو ون ڈے سیریز میں 0-5 سے شکست دی لیکن اس سے ٹیم کے پوائنٹس ٹیبل میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا اور وہ 108 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہی براجمان ہے۔

    ون ڈے کی نئی عالمی درجہ بندی میں انگلینڈ کی ٹیم 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جب کہ انڈیا 120 پوائنٹس سے دوسرے نمبر پر ہے، نیوزی لینڈ 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ بھی 112 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

    آسٹریلیا سے کلین سویپ شکست کے بعد پاکستانی ٹیم 100 پوائنٹس سے 97 پوائنٹس پر سرک گئی لیکن اس کی چھٹی پوزیشن برقرار رہی۔ دوسری جانب ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور بھارت سر فہرست ہے جب کہ پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ون ڈے سیریز، آسٹریلیا نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

    بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں کام یابی کے بعد نیوزی لینڈ 108 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، 105 پوائنٹس کے ہم راہ جنوبی افریقا کی تیسری پوزیشن ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں کے 104 پوائنٹس ہیں اور یہ عالمی رینکنگ میں بالترتیب چوتھے اور پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    سری لنکا کی 93 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن ہے جب کہ پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے، 77 پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز آٹھویں، 69 پوائنٹس کے ساتھ بنگلا دیش نویں اور 13 پوائنٹس کے ساتھ زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

    دوسری طرف آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پاکستان 135 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، انڈیا 122 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور انگلینڈ 121 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

  • آئی سی سی رینکنگ: آسٹریلیا پہلےاوربھارت دوسرے نمبرپر

    آئی سی سی رینکنگ: آسٹریلیا پہلےاوربھارت دوسرے نمبرپر

    دبئی : کرکٹ عالمی رینکنگ میں آسٹریلیاپہلےاوربھارت دوسرے نمبرپرہے۔ پاکستان ساتویں نمبرپرپہنچ گیا۔ آئی سی سی نے آسٹریلیا میں سہ ملکی سیریز کے اختتام پر ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کی ہے۔

    تیز ترین سینچری کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈولئیرز بیٹسمین رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ ہاشم آملہ نے بھارت کے ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے۔

    ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایک درجہ بہتری کے بعد پندرہویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بولرز رینکنگ میں سعید اجمل اور سنیل نرائن سرفہرست ہیں لیکن دونوں ہی کھلاڑی ورلڈ کپ کا حصہ نہیں ہیں۔

    آل راؤنڈرز رینکنگ میں محمد حفیظ تیسرے اور شاہد آفریدی کا پانچواں نمبر ہے۔ ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کا نمبر ساتواں ہے۔