Tag: آئی سی سی مینز

  • پیٹ کمنز نے آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2023 کا ایوارڈ حاصل کرلیا

    پیٹ کمنز نے آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2023 کا ایوارڈ حاصل کرلیا

    آسٹریلیا کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز کو آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2023 جیتنے پر سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی دیا گیا۔

    سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں سابق آسٹریلوی لیجنڈری بلے باز رکی پونٹنگ نے یہ ٹرافی آسٹریلیا کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز کے حوالے کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا سال 2023 شاندار رہا،انہوں نے 24 میچز میں 59 وکٹیں لیں اور 422 رنز اسکور کیے اور ساتھ ہی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ورلڈکپ ٹرافی جیتنے میں بھی کامیاب ہوئے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے گروپ اے میں شامل آ آسٹریلیا کے پاس ایک اور ورلڈ کپ جیتنے کا شاندار موقع ہے۔

  • ’امریکا سے شکست ٹیم انتظامیہ اور پی سی بی کیلئے سبق ہے‘

    ’امریکا سے شکست ٹیم انتظامیہ اور پی سی بی کیلئے سبق ہے‘

    امریکہ میں کرکٹ کے فروغ  کیلے سرگرم کردار ادا کرنے والے پاکستانی امریکی بزنس ٹائیکون تنویر احمد بھی امریکی ٹیم سے پاکستان کی شکست پر برس پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیلاس میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

    امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کیلئے 19 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم صرف 13 رنز بناسکی، ڈیلس میں گروپ اے کے کھیلے گئے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے تھے، کپتان بابر اعظم 44 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

    امریکا کو میچ جیتنے کے لیے آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے، امریکی بیٹر نتیش کمار نے حارث رؤف کو چوکا مارا اور میچ برابر ہوگیا جس کے بعد سپر اوور کھیلا گیا۔

    پاکستان کی شکست پر امریکا میں کرکٹ کے فروغ کیلے سرگرم کردار ادا کرنے والے پاکستانی امریکی بزنس ٹائیکون تنویر احمد نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی امریکی کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں شکست کو ٹیم مینجمنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کیلے سبق قرار دیا ہے۔

    ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی سی بی کو مشورہ دیا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ سے 15 روز پہلے ٹیکساس بھیج دیں، پریکٹس کیلئے گراونڈ کی سہولت ہم فراہم کریں گے۔