Tag: آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ

  • جسپریت بمراہ آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار

    جسپریت بمراہ آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار

    فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بھارتی کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے جون کے مہینے کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ لے اڑے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے جسپریت بمراہ کو ان کی کارکردگی کا صلہ مل گیا جبکہ بھارتی ویمن کرکٹر سمرتی مندھانا کو جون کے مہینے میں ان کی شاندار پرفارمنس کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

    بمراہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں اپنی شاندار بولنگ کے بعد جون کے مہینے کے لیے بہترین مرد کرکٹر کا ایوارڈ جیتا، اس سے قبل انھیں عالمی ایونٹ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا۔

    انڈین ویمنز کرکٹر سمرتی مندھانا نے ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ میں شاندار پرفارمنس دکھائی تھی اور کافی رنز اسکور کیے تھے جس کی بنا پر انھیں بہترین خواتین کرکٹر کے طور پر چنا گیا۔

    بمراہ نے بھارتی کپتان روہت شرما اور افغانستان کے اوپنر رحمان اللہ گرباز کو شکست دے کر یہ ایوارڈ جیتا ہے۔

    بھارتی فاسٹ بولر نے امریکہااور کیریبین میں ہونے والے ورلڈکپ میں بھاتی ٹیم کی جیت میں نہایت اہم کردار ادا کیا تھا، انھوں نے 8.26 کی اوسط سے 15 وکٹیں لی تھیں جبکہ ان کا اکانومی ریٹ 4.17 تھا۔

    بمراہ نے آئی سی سی کے لیے جاری بیان میں کہا کہ ’مجھے جون کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی متھ نامزد ہونے پر خوشی ہے، امریکا اور ویسٹ انڈیز میں یادگار چند ہفتوں کے بعد یہ میرے لیے ایک خاص اعزاز ہے۔‘

  • آسٹریلیا کیخلاف تباہ کن پرفارمنس، شمر جوزف کیلئے آئی سی سی کا بڑا اعزاز

    آسٹریلیا کیخلاف تباہ کن پرفارمنس، شمر جوزف کیلئے آئی سی سی کا بڑا اعزاز

    شمر جوزف کو آسٹریلیا کیخلاف انکی بہترین پرفارمنس کا صلہ کیریئر کے آغاز میں ہی مل گیا، آئی سی سی نے برے اعزاز سے نواز دیا۔

    شمر جوزف نے حال ہی میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے ڈرامائی ٹیسٹ سیریز میں سنسنی خیز ڈیبیو کیا تھا اور وہ اس کے فوراً بعد ہی پہلی بار آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کا تاج اپنے سر پر سجانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ ہفتے شارٹ لسٹ ہونے والے ناموں کے اعلان کے بعد جنوری 2024 کے لیے آئی سی سی مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔

    آئرلینڈ کی ایمی ہنٹر کو گزشتہ ماہ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔ اس سیریز میں آئرلینڈ کی ویمنز ٹیم فاتح رہی تھی۔

    آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ، شمر جوزف نے کہا کہ میں یہ ایوارڈ جیت کر بے حد خوش ہوں۔ عالمی سطح پر ایسا ایوارڈ ملنا بہت خاص ہے۔ میں نے آسٹریلیا کے خلاف کھیل کر ہر لمحے سے لطف اٹھایا۔

    ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے مینز پلیئر آف دی منتھ شمر جوزف نے اپنے کیریئر کا شاندار آغاز کیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 24 سالہ نوجوان بولر نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی پہلی گیند پر ہی اسٹیو اسمتھ کو آؤٹ کیا تھا۔

    ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی اننگز میں انھوں نے ایڈیلیڈ میں کینگروز کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کیں، جس میں مارنس لیبوشن اور کیمرون گرین کے علاوہ اسمتھ کی قیمتی وکٹ بھی شامل رہی۔

    تاہم برسبین میں دوسرے ٹیسٹ میں ان کا جادو سر چڑھ کر بولا۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے خلاف فتح ناقابل فراموش کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمر نے 68 رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کیں –

    اس جیت نے ویسٹ انڈیز کو 1-1 سے ڈرا کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جبکہ جوزف نے اپنے شاندار ڈیبیو پر پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

  • مینز پلیئر آف دی منتھ کیلئے  کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

    مینز پلیئر آف دی منتھ کیلئے کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

    دسمبر میں بہترین کاکردگی دکھانے والے کرکٹرز کے نام سامنے آگئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز پلیئر آف دی منتھ دسمبر کے ناموں کا اعلان کردیا۔

    آئی سی سی کی جانب سے جن تین کھلاڑیوں کے نام فائنل کیے گئے ہیں ان میں کیبنگرو کپتان پیٹ کمنز، بنگلادیش کے تیج الاسلام اور نیوزی لینڈ کے گلین فلیپس شامل ہیں۔ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ حاصل کرنے کے لیے تینوں کے مابیں مقابلہ ہوگا۔

    پیٹ کمنز نے پاکستان کیخلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں نہایت عمدہ بولنگ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ کپتانی میں بھی انھوں نے تمام گُر استعمال کرتے ہوئے اپنی مہارت منوائی تھی۔

    تیج الاسلام کو نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار بولنگ کا صلہ ملا اور ان کی نامزدگی عمل میں آئی جبکہ گلین فلپس کی عمدہ فارم بھی انھیں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ میں شامل کرنے کا سبب بنی۔

    واضح‌ رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی کی جانب سے کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا تھا جس میں کوئی پاکستانی کرکٹرشامل نہیں ہے.