Tag: آئی سی سی ورلڈکپ

  • حسن علی آئی سی سی ورلڈکپ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن!

    حسن علی آئی سی سی ورلڈکپ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن!

    قومی فاسٹ بولر حسن علی کا ورلڈکپ میں اپنی کارکردگی کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ شوپیش ایونٹ میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔

    پی سی بی کی سوشل میڈیا ٹیم کو انٹرویو دیتے ہوئے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستانی کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے قبل میں وائٹ بال کی ٹیم میں کہیں بھی موجود نہیں تھا لیکن اچانک ہی نسیم شاہ کی انجری کے باعث مجھے منتخب کیا گیا۔

    حسن علی نے کہا کہ اس طرح میں ورلڈکپ کے لیے منتخب ہوا اور ورلڈکپ کے چھ میچ کھیلتے ہوئے میں نے 9 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ میری وکٹیں زیادہ ہونی چاہیئں تھیں مگر نہیں ہیں، کہیں نہ کہیں پر اس طرح کی بولنگ نہیں ہوئی جس طرح کی کرنی چاہیے تھی اور وکٹ زیادہ ہوسکتے تھے مگر میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں۔

    پیسر نے کہا کہ میں اپنا 100 فیصد دے رہا ہوں یہ میگا ایونٹ ہے اور اس پر سب کی نظریں ہوتی ہیں ہر کسی کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اچھا پرفارم کرے۔

    انھوں نے ایک بار پھر زود دیتے ہوئے کہا کہ میں میگا ایونٹ میں اب تک اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں۔ جہاں تک بات وینیوز کی ہے تو ہر وینیو کی کنڈیشن مختلف ہوتی ہے۔

    حسن علی نے کہا کہ ہم لوگ پہلے یہاں پر نہیں کھیلے ہیں اس لیے ہمیں یہاں کی کنڈیشنز کا نہیں پتا لیکن بطور پروفیشنل آپ کو چیزیں اپنانی پڑتی ہیں اور ہم نے بہت حد تک اپنائی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ یہاں پر آپ کو کہیں اسپن اور کہیں فلیٹ ٹریک ملتی ہیں جو بیٹنگ کے لیے کافی سازگار ہوتی ہے۔ ہم لوگ آئی پی ایل بھی نہیں کھیلتے اور جو معلومات ہم نے اکٹھی کی تھیں وہ یہی تھیں کہ بھارت کی کنڈیشنز میں رنز زیادہ بنیں گے۔

  • ورلڈ کپ: بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

    ورلڈ کپ: بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

    آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

    گزشتہ ماہ پونے میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران باؤلنگ کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا کے بائیں ٹخنے میں چوٹ لگی تھی جس سے وہ اب تک چھٹکارا حاصل نہیں کر سکے۔

    نٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے مطابق ہاردک پانڈیا کی جگہ پر اسدھ کرشنا کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    پراسدھ کرشنا کی منظوری آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دی، پراسدھ کرشنا اتوار کو ساؤتھ افریقا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے ۔

  • بابر، رضوان اور شاہین کا بھارت پہنچنے پر پہلا بیان؟

    بابر، رضوان اور شاہین کا بھارت پہنچنے پر پہلا بیان؟

    قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ چکی ہے، ایئرپورٹ پر قومی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا، تاہم اب قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کے بیانات سامنے آئے ہیں۔

    کپتان بابراعظم، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے فوٹو اَپ لوڈنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں بھارتی شائقین کرکٹ نے زبردست استقبال کیا، سفر محبت اور حمایت سے ملغوب رہا۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا انسٹا اسٹوری میں کہنا تھا کہ وہ بھارتی شہر حیدرآباد پہنچ گئے ہیں، یہاں شاندار استقبال ہوا ہے ابھی تک۔

    پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگوں نے شاندار استقبال کیا، سب کچھ انتہائی ہموار تھا تاہم اگلے ڈیڑھ ماہ بھی اسی کے منتظر رہیں گے۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

    ٹریننگ سیشن میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان شریک ہوئے۔

  • ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کی ناقص کارکردگی، ہیڈکوچ کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

    ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کی ناقص کارکردگی، ہیڈکوچ کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

    ڈھاکا: آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی خراب پرفارمنس پر کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ اسٹیو رہوڈز کو عہدے سے فارغ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں ناقص کارکردگی پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیو رہوڈز کو عہدے سے ہٹا دیا۔

    چیئرمین بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق بورڈ نے کرکٹ کی بہتری کے لیے باہمی رضامندی سے ہیڈکوچ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ناظم الدین چوہدری نے کہا کہ ورلڈکپ میں بہترین پرفارمنس نہ دکھانے پر کوچ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ رواں ماہ ٹیم کوسری لنکا کے دورے پر جانا ہے اس لیے صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے لیکن آئندہ ماہ تمام کوچز تبدیل ہوسکتے ہیں۔

    آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 8 گروپ میچز میں سے صرف تین میچ ہی جیت سکی تھی۔

    یاد رہے کہ سابق انگلش وکٹ کیپراسٹیو رہوڈز نے گزشتہ سال ہی بنگلہ دیش کے ہیڈکوچ کی حیثیت سے فرائض سنبھالے تھے اور ان کا معاہدہ اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کا تھا۔

  • ورلڈکپ 2019: پاکستان اپنا نواں میچ بنگلادیش کے خلاف 5 جولائی کو کھیلے گا

    ورلڈکپ 2019: پاکستان اپنا نواں میچ بنگلادیش کے خلاف 5 جولائی کو کھیلے گا

    لارڈز: آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف پانچ جولائی کو کھیلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا، پاکستانی ٹیم نے جیت کے لیے کمر کس لی۔

    شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر کھیلے گی، پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    قومی کرکٹ ٹیم عالمی کپ دو ہزار انیس کا آخری لیگ میچ کھیلنے کے لیے لندن پہنچ گئی، قومی ٹیم آج آرام کرے گی، پریکٹس کا آغاز کل ہوگا، پاکستان ٹیم نوپوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم میچ کھیلا گیا تھا، افغانستان کی جانب سے دیا گیا 228 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

    پاکستان بمقابلہ افغانستان، لندن پولیس کی چار افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق

    عماد وسیم اور وہاب ریاض نے شدید دباؤ میں بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، فتح کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آ گیا ہے، جب کہ سیمی فائنل تک رسائی کے لیے قومی ٹیم کو اس میچ میں فتح حاصل کرنا لازمی تھی۔

  • آئی سی سی ورلڈکپ 2019: انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا ٹاکرا آج ہوگا

    آئی سی سی ورلڈکپ 2019: انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا ٹاکرا آج ہوگا

    لندن : آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا ٹاکرا آج ہوگا دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے اوول میں کھیلا جائے گا۔

    انگلینڈ کے خلاف میچ میں جنوبی افریقہ کو فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، وہ زخمی ہونے کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    میزبان ٹیم کے کپتان آئن مورگن کے مطابق ہوم گراؤنڈ میں ورلڈکپ جیت کرکرکٹ میں حیران کن کارنامہ انجام دے سکتے ہیں۔

    دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیوپلیسی نے کہا کہ ہم اس ٹورنامنٹ میں فیورٹ کے طور پر یا کم فیورٹ کے طور پرشامل ہوں لیکن ہمیں گراؤنڈ میں جا کرکرکٹ کھیلنی ہے اور ورلڈ کپ جیتنے کے لیے کارکردگی دکھانی ہے۔

    آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔

    ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔

    آئی سی سی ورلڈکپ کے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، 14 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی جو پاکستان وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔

  • ورلڈکپ سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم کو بڑا دھچکا، ڈیل اسٹین انجرڈ، افتتاحی میچ سے باہر

    ورلڈکپ سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم کو بڑا دھچکا، ڈیل اسٹین انجرڈ، افتتاحی میچ سے باہر

    لندن: ورلڈکپ 2019 کے آغاز سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا کیونکہ اُن کے اہم باؤلر ڈیل اسٹین انجری کے باعث افتتاحی میچ سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ اسٹار فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین انگلینڈ کے خلاف عالمی کپ کے افتتاحی میچ سے کاندھے کی انجری کے باعث باہر ہو گئے، 35سالہ فاسٹ باؤلر رواں سال انڈین پریمیئر لیگ کے دوران ایک مرتبہ کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ٹیم مینجمنٹ انہیں انگلینڈ کے خلاف میچ میں کھلا کر کوئی رسک نہیں لینا چاہتی کیونکہ اسٹین ابھی تک مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے۔

    ساؤتھ افریقا کی ٹیم کے کوچ اوٹس گبسن نے تصدیق کی کہ اسٹین انجری کے بعد روبہ صحت ہیں البتہ وہ عالمی کپ کے افتتاحی میچ حصہ لینے کے لیے تیار نہیں کیونکہ ابھی انہیں کاندھے میں درد ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ 6 ہفتوں پر محیط ہے لہذا اسٹین آئندہ کسی میچ میں کھیل لیں گے، ہمارے پاس اُن کے علاوہ 14 بہترین کھلاڑی موجود ہیں جو کارکردگی کی بنیاد پر اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ 30مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • شاداب خان علاج کے لیےآ ج انگلینڈ روانہ ہوں گے

    شاداب خان علاج کے لیےآ ج انگلینڈ روانہ ہوں گے

    لاہور: نوجوان اسپنر شاداب خان علاج کے لیے آ ج انگلینڈ روانہ ہوں گے جہاں ان کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لیگ اسپینر شاداب خان علاج کے لیے آ ج انگلینڈ روانہ ہوں گے، شاداب خان ڈاکٹرپیٹرک کینڈی سےعلاج کرائیں گے۔

    شاداب خان کےعلاج کے تمام اخراجات پی سی بی ادا کرے گا، شاداب خان جمعرات اورجمعہ کو چیک اپ کرائیں گے۔

    نوجوان اسپنر شاداب خان کے تمام ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے، شاداب خان کی میڈیکل رپورٹس کے بعد ورلڈکپ میں شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل چیف سلیکٹر انضام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیگ اسپنرشاداب خان کے بلد ٹیسٹ میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    ورلڈکپ سے پہلے قومی ٹیم کودھچکا، شاداب خان ہیپاٹائٹس میں مبتلا

    انضام الحق کا کہنا تھا کہ شاداب خان انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے اور امید ہے کہ وہ ورلڈکپ تک فٹ ہوجائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق شاداب خان کی بلڈ رپورٹ درست نہیں آئی اور ان کے خون کے نمونے میں پیپاٹائٹس کے وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ 5 ٹیسٹ، 34 ون ڈے اور 32 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لیگ اسپنر شاداب خان ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کی ملاقات

    اسلام آباد: آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے انگلینڈ روانگی سے قبل آج قومی کرکٹ ٹیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ نے بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی پی سی بی حکام نے وزیراعظم کو ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں دلیری کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔

    وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب کپتان دلیری کے ساتھ کھیلے گا تو ٹیم بھی دلیری کے ساتھ کھیلے گی۔

    انہوں نے کہا کہ 1992 کے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کمزور ہونے کے باوجود جذبے کے ساتھ کھیلی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    وزیراعظم نے جنید خان، فہیم اشرف اور حسن علی سمیت باؤلرز کو کارکردگی بہتربنانے کے لیے مفید مشورے بھی دیے۔

    قومی کرکٹ ٹیم 23 اپریل کو لندن کے لیے روانہ ہوں گی جہاں وہ ورلڈ کپ کے بڑے ایونٹ سے قبل انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔

    ورلڈ کپ 2019 اور دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے پاکستان کے لیے 5 ورلڈکپ کھیلے جن میں سے ایک ورلڈکپ جیتا بھی ہے، میں نے جیت کا مزہ بھی چکھا ہے اور ہار بھی دیکھی ہے۔

    انضمام الحق نے ورلڈ کپ 2019 اور دورہ انگلینڈ کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد عامر اور آصف علی کو اضافی کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔