Tag: آئی سی سی ورلڈکپ 2019

  • پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں اور آفیشلز کی وطن واپسی

    پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں اور آفیشلز کی وطن واپسی

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد وطن واپس پہنچ گئے، کپتان آج دوپہر کو کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔

    پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور محمد حسنین کراچی جبکہ بابراعظم، امام الحق اور آصف علی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ فخرزمان ، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور عماد وسیم اسلام آباد جبکہ فاسٹ باؤلر حسن علی اور حارث سہیل بھی وطب واپس آنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

    فاسٹ باؤلر وہاب ریاض، محمد عامر، محمد حفیظ اور شعیب ملک انگلینڈ میں ہی مزید کچھ روز قیام کریں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد آج دوپہر کو کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے تین مچیز میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہونے والی ٹیم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے پی سی بی کرکٹ کمیٹی رواں ماہ ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کرے گی۔

  • سیمی فائنل میں رسائی کی جنگ، پاکستان آج افغانستان سے ٹکرائے گا

    سیمی فائنل میں رسائی کی جنگ، پاکستان آج افغانستان سے ٹکرائے گا

    لیڈز: آئی سی سی ورلڈکپ کے سیمی فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم آج افغانستان سے ٹکرائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا آٹھواں میچ افغانستان کے خلاف (آج) لیڈز کے مقام پر کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    قومی کرکٹ ٹیم عالمی کپ میں ایک اور اہم میچ آج افغانستان کے خلاف کھیلے گی، ٹاپ فور کا مضبوط امیدوار بننے کے لیے پاکستان ٹیم کولیڈز میں کھیلا جانے والا میچ جیتنا لازمی ہے۔

    لیڈز میں پاکستانی ٹیم افغانستان سے ٹکراکر وارم اپ کا بدلہ چکانے کے لیے پرعزم ہے، ٹیم میں حسن علی یا حسنین کی شرکت متوقع ہے۔

    افغانستان کے خلاف اس اہم میچ کے لیے قومی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی، افغانستان کو پیس اٹیک سے قابو کیا جائے گا، جبکہ منیجمنٹ لیڈز کی وکٹ کو دیکھتے ہوئے عماد وسیم کی جگہ فاسٹ بولر محمد حسنین یا حسن علی کو شامل کرنے پر غور کررہی ہے۔

    دوسری جانب سابق پاکستانی کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم اپنے روایتی انداز میں گر کر اٹھی ہے، مجھے تو ورلڈ کپ میں چیمپئنز ٹرافی جیسی فیلنگ آرہی ہے۔

    اگلے میچ میں پاکستان کی جیت کے چانسز ہیں لیکن افغانستان کو آسان نہ سمجھیں، وسیم اکرم

    ایک انٹرویو کے دوران وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اگلے میچ میں پاکستان کی جیت کے چانسز ہیں لیکن افغانستان اور بنگلادیش کو آسان نہ سمجھیں، قومی ٹیم سیمی فائنل کھیلے کے لیے افغانستان اور بنگلادیش کے خلاف میچز جیتنا ضروری ہیں۔

    خیال ہے کہ قومی ٹیم نے لیڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی، سیمی فائنل میں رسائی کا امکان زندہ رکھنے کے لیے پاکستان کو افغانستان اور بنگلا دیش سے اپنے میچز جیتنے ہوں گے۔

  • آئی سی سی ورلڈکپ 2019: آسٹریلیا اور سری لنکا کا ٹاکرا آج ہوگا

    آئی سی سی ورلڈکپ 2019: آسٹریلیا اور سری لنکا کا ٹاکرا آج ہوگا

    لندن: آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ آسٹریلیا اور سری لنکا جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اوول گراؤنڈ میں پہلا میچ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    ایونٹ کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کارڈف ویلز اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔

    آئی سی سی ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے چار میچز میں سے تین میں کامیابی حاصل کی جبکہ سری لنکا اب تک چار میچز میں سے ایک میں ہی میچ جیت سکی ہے۔

    دوسری جانب جنوبی افریقہ اور افغانستان اب تک 4 میچز کھیل چکی ہیں اور چاروں میں دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    پوائنٹ اسکورنگ ٹیبل پر اس وقت آسٹریلیا تیسرے جبکہ سری لنکا پانچویں نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ نویں اور افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔

    ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔

    آئی سی سی ورلڈکپ کے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، 14 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔

  • آئی سی سی ورلڈکپ 2019: انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا ٹاکرا آج ہوگا

    آئی سی سی ورلڈکپ 2019: انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا ٹاکرا آج ہوگا

    لندن: آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج میزبان انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا ٹاکرا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں آج میزبان انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کے درمیان مقابلہ ہوگا میچ ساؤتھ ایمپٹن کے روز باؤل گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    آئی سی سی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز اب تک تین میچز کھیل چکی ہے جس میں سے ایک میں جیت، ایک شکست اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا جبکہ انگلینڈ نے 3 میچز کھیلے جن میں سے دو میں کامیابی اور ایک میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    پوائنٹ اسکورنگ ٹیبل پر اس وقت انگلینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی جبکہ ویسٹ انڈیز 3 پوائنٹس کے چھٹے نمبر پر ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔

    ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔

    آئی سی سی ورلڈکپ کے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، 14 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔

  • آئی سی سی ورلڈکپ 2019: نیوزی لینڈ اور بھارت کا ٹاکرا آج ہوگا

    آئی سی سی ورلڈکپ 2019: نیوزی لینڈ اور بھارت کا ٹاکرا آج ہوگا

    ناٹنگھم : آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق آج نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    آئی سی سی ورلڈکپ میں اب تک نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تین میچز کھیلے اور تینوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت نے 2 میچز کھیلے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔

    ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔

    آئی سی سی ورلڈکپ کے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، 14 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔

  • آئی سی سی ورلڈکپ 2019: آسٹریلیا اور بھارت کا ٹاکرا آج ہوگا

    آئی سی سی ورلڈکپ 2019: آسٹریلیا اور بھارت کا ٹاکرا آج ہوگا

    لندن : آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آج آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں لندن کے اوول گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    آئی سی سی ورلڈکپ میں اب تک آسٹریلیا نے دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بھارت نے اب تک ایک میچ کھیلا اور بھارتی ٹیم فاتح رہی۔

    بھارت کے خلاف آج میچ کے لیے آسٹریلیا کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بھارتی ٹیم کی جانب سے فاسٹ باؤلر محمد شامی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

    پوائنٹ اسکورنگ ٹیبل پر اس وقت آسٹریلیا 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ بھارت 2 پوائنٹس کے ساتھ 7ویں نمبر پر ہے۔

    ورلڈ کپ 2019: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 15 رنز سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ دو روز قبل ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے جانے والے 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بناسکی تھی، مچل اسٹارک نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • آئی سی سی ورلڈکپ 2019: پاکستان اورانگلینڈ کا ٹاکرا آج ہوگا

    آئی سی سی ورلڈکپ 2019: پاکستان اورانگلینڈ کا ٹاکرا آج ہوگا

    ناٹنگھم: آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے چھٹے میچ میں آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا، قومی ٹیم جیت کے لیے پُرعزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلسل ناکامیوں کی شکار قومی ٹیم آج انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان اور انگلینڈ دونوں ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں میزبان ٹیم انگلینڈ کامیاب جبکہ گرین شرٹس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    قومی کرکٹ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے، اسکواڈ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کی جگہ شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

    ورلڈ کپ 2019: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ 31 مئی کو پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 105 رنز ہی بناسکی تھی اور ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 14ویں اوور میں حاصل کرکے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔