Tag: آئی سی سی ورلڈ کپ 2019

  • ورلڈ کپ میں بھارت کی شرمناک شکست پر پاکستانیوں اور کشمیریوں کا اظہار مسرت

    ورلڈ کپ میں بھارت کی شرمناک شکست پر پاکستانیوں اور کشمیریوں کا اظہار مسرت

    اسلام آباد : بھارت کی شرمناک شکست پر پاکستان سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھی لوگوں نے مسرت کا اظہار کیا، فواد چوہدری نے بھی نیوزی لینڈ کو پاکستان کی نئی محبت قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے پر پاکستانی شائقین کرکٹ خوشیاں منا رہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کی ہار پر جشن منایا جا رہا ہے، کشمیری نوجوان بھارت کے ہارنے کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور پٹاخے پھوڑ کر اور نعرے لگا کر خوشیاں منائیں۔

    دوسری جانب پاکستان میں بھی لوگ بھارت کی ورلڈ کپ سے چھٹی ہونے پر مسرت کا اظہارت کررہے ہیں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے نت نئے انداز میں تبصرے کیے جارہے ہیں، پاکستانیوں کی جانب سے اس جشن کی وجہ صاف ظاہر ہے کہ انڈیا نے جان بوجھ کر انگلینڈ سے آسان میچ ہار کر پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کیا تھا۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’’پاکستان کی نئی محبت، نیوزی لینڈ‘‘۔فواد چوہدری کے اس ٹویٹ نے بھارتیوں کو آگ لگا دی ہے اور وہ انہیں کڑوی کسیلی سنانے میں مصروف ہیں۔

    اس کے علاوہ پاکستانی اداکار اور جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھارت کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ آفیشل طور پر میرے لیے آج ورلڈ کپ ختم ہوگیا ہے۔

  • لیڈز: ٹیم کی شکست دیکھ کر افغان تماشائی بپھر گئے، پاکستانی فینز پر حملہ

    لیڈز: ٹیم کی شکست دیکھ کر افغان تماشائی بپھر گئے، پاکستانی فینز پر حملہ

    لیڈز: پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین لیڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آج کے میچ میں اپنی ٹیم کی شکست دیکھ کر افغان تماشائی ایک بار پھر بپھر گئے اور پاکستانی فینز پر حملہ آور ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے 36 ویں میچ میں پاکستان ٹیم کے ہاتھوں اپنی ٹیم کو منہ کی کھاتی دیکھ کر افغان تماشائی آپے سے باہر ہو گئے، افغان تماشائیوں نے اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی پرستاروں پر حملہ کیا اور بوتلیں ماریں۔

    پاکستان نے عماد وسیم کی شان دار بیٹنگ کی بدولت آج سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    میچ میں شکست کے بعد افغان تماشائیوں کی ہلڑ بازی پر پولیس نے کئی افغانوں کو پہلے بھی گراؤنڈ سے نکالا تھا، آئی سی سی نے بھی افغان تماشائیوں کی غنڈہ گردی کا نوٹس لیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ورلڈ کپ 2019: عماد وسیم کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی

    اس سے قبل بھی لیڈز گراؤنڈ کے باہر افغان شایقین اپنی ٹیم کی پے در پے گرتی وکٹوں پر آپے سے باہر ہو کر ایک پاکستانی پر حملہ آور ہوئے تھے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    خیال رہے کہ آج کے میچ میں افغانستان کی جانب سے دیا گیا 228 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے شدید دباؤ میں بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، فتح کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آ گیا ہے، جب کہ سیمی فائنل تک رسائی کے لیے قومی ٹیم کو اس میچ میں فتح حاصل کرنا لازمی تھی۔

  • فتوحات غلطیاں چھپا دیتی ہیں، غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہوگا: وسیم اکرم

    فتوحات غلطیاں چھپا دیتی ہیں، غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہوگا: وسیم اکرم

    لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ میں کافی پرابلم ہیں، فتوحات غلطیاں چھپا دیتی ہیں، غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ میں کافی پرابلم ہیں، کیچز کا مسئلہ حل کرنا ہوگا، ہماری فیلڈنگ کا ہمیشہ مسئلہ رہا ہے، پلیئرز کو پر اعتماد ہونا پڑے گا، جنوبی افریقہ کے خلاف مجموعی طور پر پاکستان ٹیم کے فیصلے شاندار تھے۔

    سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ تنقید کا بہترین جواب کارکردگی ہے، لوگوں کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ لارڈز نہیں لاہور میں کھیل رہے ہیں، ورلڈ کپ میں 14 کیچز ڈراپ کئے ہیں، یہ چیز نظر انداز نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ہر کسی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے کو سراہا، سینئر پلیئر کو ڈراپ کرنا مشکل ہوتا ہے، حارث سہیل کو اپنا نیچرل گیم کھیلنے کی چھٹی دی گئی، بابر اور اوپنرز نے بھی اچھا کھیلا۔

    سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ فخر زمان کے کھیل میں بہتری آرہی ہے، وہ وکٹ پر رکنا سیکھ رہا ہے، بابر اعظم پچاس کو سو میں تبدیل کریں، وہاب ریاض نے دو سال بعد شاندار کم بیک کیا، وہاب نے 142کی رفتار سے بولنگ کی۔

    ’بھارت سے ہار کے بعد اتنا دباؤ تھا خودکشی کا سوچ رہا تھا‘

    انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو لینتھ بہتر کرنا ہوگی، 1992میں بھی ہمارے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کوئی میچ نہیں ہارا تھا، برمنگھم میں ڈھائی سو کا اسکور اچھا ہوگا، امید ہے ٹیم وکٹ کو اچھی طرح پرکھے۔

    سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا وننگ کامبی نیشن کافی اچھا رہا، کپتان کو عماد وسیم کی جگہ خود کو بیٹنگ پر آنا چاہئے تھا، فینز کو خوش دیکھ کر بہت اچھا لگا، سب یہاں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے موجود تھے، ٹیم نے تمام تنقید کا بہترین جواب دیا۔

  • آئی سی سی ورلڈکپ 2019: آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے

    آئی سی سی ورلڈکپ 2019: آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے

    لندن: آئی سی سی ورلڈکپ دوہزارانیس میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے، بھارت کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا، جبکہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز مدمقابل آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ساؤتھیمپٹن میں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، جبکہ دوسرے میچ میں مانچسٹر میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کا مقابلہ ہوگا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2019 کے 27ویں میچ میں سری لنکا نے لیستھ ملنگا کی تباہ کن بولنگ کی بدولت میزبان انگلینڈ کو 20 رنز سے شکست دے دی تھی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔

    ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔

    آئی سی سی ورلڈکپ کے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، 14 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔