Tag: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ

  • بابر اعظم کی ون ڈے میں نمبر ون پوزیشن روہت شرما کی پہنچ سے کتنی دور؟

    بابر اعظم کی ون ڈے میں نمبر ون پوزیشن روہت شرما کی پہنچ سے کتنی دور؟

    روہت شرما آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی نمبر ون پوزیشن کو چیلنج کرنے کے قریب پہنچ گئے، وہ پاکستانی کپتان سے تھوڑے فاصلے پر ہیں۔

    پاکستان کے وائٹ بال قائد بابر اعظم طویل عرصے سے ایک روزہ مقابلوں کے نمبر ون بیٹر ہیں، تاہم تازہ آئی سی سی رینکنگ میں بھارتی کپتان روہت شرما بابر اعظم کے قریب پہنچ چکے ہیں، بدھ کو جاری ون ڈے رینکنگ میں روہت نے شبمن گل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بابر کے بعد دوسرا نمبر حاصل کرلیا ہے۔

    بھارتی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف تین میچز کی حالیہ ون ڈے سیریز میں 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن روہت نے اس سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52.33 کی اوسط سے دو نصف سنچریوں سمیت 157 رنز بنائے تھے۔

    بابر اعظم نے ون ڈے ورلڈکپ کے بعد سے اب تک ایک روزہ مقابلوں میں حصہ نہیں لیا مگر ان کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے۔

    اس وقت قومی کپتان 824 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چارٹ میں سرفہرست ہیں جبکہ روہت کے 765 پوائنٹس ہیں، فی الحال روہت کے پاس بابر کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کرنے کا کوئی خاص موقع نہیں کیوں کہ اگلے سال انگلینڈ کے خلاف تین میچوں سے پہلے بھارت کی کوئی ون ڈے نہیں ہے۔

    نئی بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل تیسرے، کوہلی چوتھے اور آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

    اسی طرح نیوزی لینڈ کے ڈیئرل مچل چھٹے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ساتویں، سری لنکا کے پاتھوم نسانکا آٹھویں، انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان نویں اور جنوبی افریقہ کے راسی وینڈر ڈوسن دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    اسی طرح بولرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں صرف ایک پاکستانی شاہین آفریدی ساتویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ پہلے نمبر پر پروٹیز کیشو مہاراج موجود ہیں۔

    ٹاپ 20 میں دوسرے ہندوستانی شریاس ایر 16 ویں نمبر پر ہیں، جبکہ کے ایل راہول ایک مقام گرنے کے بعد 21 ویں نمبر پر ہیں۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن پر بر قرار ہیں۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے رسی وین ڈر ڈوسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی امام الحق ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر قابض ہوچکے ہیں۔

    ہندوستان کے شبمن گل ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ فخر زمان کی دو درجے تنزلی ہوئی اور وہ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

    آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا ون ڈے بولرز میں پہلا نمبر برقرار ہے، اس فہرست میں افغانستان کے مجیب الرحمان 3 درجے ترقی کے بعد تیسرے جب کہ فاسٹ بولر حارث رؤف 36 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی اگر بات کی جائے تو بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور تیسرے نمبر پر قومی ٹیم کے کپتان با بر اعظم ہیں، ٹوئنٹی بالرز میں افغانستان کے راشد خان پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

  • ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی قومی کھلاڑیوں کے گلے پڑ گئی، عالمی رینکنگ میں تنزلی

    ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی قومی کھلاڑیوں کے گلے پڑ گئی، عالمی رینکنگ میں تنزلی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی پر قومی کھلاڑیوں کی تنزلی ہوئی جبکہ افغانستان کے راشد خان نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق بیٹنگ اور بولنگ پر بھارتی کھلاڑی سرفہرست ہیں، بولنگ میں جسپرت بھمرا اور بیٹنگ میں ویرات کوہلی پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

    بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابراعظم شامل ہیں جن کی رینکنگ میں چار درجے تنزلی ہوئی اور چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں، امام الحق 15 درجے بہتری کے بعد 27ویں نمبر پر آگئے جبکہ فخر زمان 19ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    بولنگ کے شعبے میں ابتدائی 10 بہترین بولرز میں پاکستان کے حسن علی کا چھٹا نمبر ہے، پہلی پوزیشن پر بھارت کے جسپرت بھمرا، افغانستان کے راشد خان دوسرے، کلدیپ یادیو تیسرے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ چوتھی اور کینگروز کے جوش ہیزل ووڈ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

    آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے، شکیب الحسن ایشیا کپ کے دوران انجرڈ ہونے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔

    ٹیم رینکنگ میں قومی ٹیم کا نمبر پانچواں ہے، جبکہ انگلینڈ پہلے نمبر پر موجود ہے، بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

    ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا چھٹے نمبر پر موجود ہے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں، افغانستان دسویں جبکہ زمبابوے گیارہویں نمبر پر براجمان ہے۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: حسن علی دنیا کے بہترین بولربن گئے

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: حسن علی دنیا کے بہترین بولربن گئے

    دبئی : آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے حسن علی دنیا کے بہترین بولر بن گئے، بیٹسمین رینکنگ میں بابر اعظم کا چوتھا نمبر آل راؤنڈرز کیٹگری میں محمد حفیظ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈے انٹرنیشنل کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق چیمپئز ٹرافی کے ہیرو پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی ون ڈے میں دنیا کے بہترین بولرقرار پائے ہیں.

    محمد حفیظ نے آل راؤنڈر رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، آئی سی سی کی نئی درجہ بندی میں فاسٹ بولر حسن علی نے لمبی چھلانگ ماری۔

    یو اے ای میں سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی پر حسن علی نے چھ درجہ ترقی کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا، ابوظہبی میں حسن علی تیز ترین پچاس وکٹیں لینے والے بولر بنے تھے۔

    سری لنکا کے خلاف سیریز میں دو سنچریاں بنانے والے بابر اعظم بیٹسمین رینکنگ میں دو درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے جبکہ آل راؤنڈرز رینکنگ میں محمد حفیظ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا، ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پاکستان چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔

    علاوہ ازیں تازہ رینکنگ کے مطابق بلے بازی میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز نے پہلی، بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسری، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسری، پاکستان کے بابر اعظم دو درجے ترقی کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہوگئے۔

    اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے کوینٹن ڈی کوک پانچویں، انگلینڈ کے جو روٹ چھٹی، بھارت کے روہیت شرما ساتویں، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن آٹھویں، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نوویں اور جنوبی افریقہ ہی کے فاف ڈوپلیسی دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ : پاکستان آٹھویں نمبر پرآگیا

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ : پاکستان آٹھویں نمبر پرآگیا

    دبئی : آئی سی سی نے ون ڈے کی سالانہ رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہے، پاکستان کے ورلڈ کپ میں براہ راست انٹری کے امکانات بڑھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ون ڈے کرکٹ کی سالانہ اپ ڈیٹ رینکنگ میں پاکستان ٹیم کیلئے اچھی خبر آگئی۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ون ڈے کرکٹ ٹیم کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

    نئی رینکنگ میں جنوبی افریقہ پہلے ،آسٹریلیا دوسرے، بھارت تیسرے نمبر پر ہے جبکہ نئی رینکنگ میں سرفرازالیون اٹھاسی پوائنٹس کےساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

    ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر نو پوائنٹس کی برتری مل گئی۔ ویسٹ انڈیز اناسی پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر ہے۔ نو پوائنٹ کے فرق سے پاکستان کے ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست انٹری کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کونسی ہوگی؟ 6 مقامی ٹیمیں شارٹ لسٹ

    ساتویں نمبر پر موجود بنگلادیش کے پاکستان سے صرف تین پوائنٹس زیادہ ہے۔ تیس ستمبر تک رینکنگ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں عالمی کپ میں براہ راست جائیں گی۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: ٹاپ ٹین میں‌ کوئی پاکستانی شامل نہیں

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: ٹاپ ٹین میں‌ کوئی پاکستانی شامل نہیں

    دئی : آئی سی سی کی جاری کردہ ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں تبدیلی آگئی۔ بولرز اور بیٹسمینوں کی ٹاپ ٹین لسٹ میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورانگلینڈ کے مابین پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے اختتام کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں تبدیلی رونما ہوگئی۔

    دس بہترین بلےبازوں میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔ انگلش کھلاڑی جو روٹ کی پرفارمنس انھیں چوتھی پوزیشن پر لے آئی۔

    اظہرعلی تینتیسویں اور سرفراز احمد درجہ بندی میں بہتری کے بعد انتالیسویں نمبر پر پہنچ گئے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ابتدائی 10 بہترین بلے بازوں کی فہرست میں کوئی پاکستانی بلے باز جگہ نہ بنا سکا۔

    جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز بدستور سرفہرست ہیں جب کہ بھارت کے تین کھلاڑی ابتدائی 10 بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

    10 بہترین بولرز کی فہرست میں بھی کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا تاہم محمد عرفان کا گیارہواں نمبر ہے جب کہ آل راؤنڈرز میں بھی کوئی پاکستانی ابتدائی 10 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔