Tag: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ

  • بھارت جاکر کھیلنے میں کوئی دلچسپی نہیں، پاکستانی اوپنر گل فیروزہ

    بھارت جاکر کھیلنے میں کوئی دلچسپی نہیں، پاکستانی اوپنر گل فیروزہ

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی جارح مزاج اوپنر گل فیروزہ نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت جاکر کھیلنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

    پہلگام حملے کے بعد ایک انٹرویو میں ویمنز بیٹر گل فیروزہ نے بھارت نہ جانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اتنا جانتے ہیں کہ ورلڈکپ کا ٹورنامنٹ ایشین کنڈیشنز میں ہی کھیلیں گے، تاہم ہم بھارت میں اپنے میچز نہیں کھیلیں گے۔

    ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر کے تین میچز میں پاکستان کےلیے اوپننگ کرنے والی فیروزہ نے کہا کہ یہ بالکل واضح ہے اور ہم بھارت میں کھیلنے میں کوئی دلچسپی بھی نہیں رکھتے۔

    انھوں نے کہا کہ امکان یہی ہے کہ ہمارے میچز دبئی یا سری لنکا میں ہونگے اور یہاں کی کنڈیشنز بھی ایسی ہی ہیں جیسی کہ ایشیا کہ دیگر ممالک میں ہوتی ہیں۔

    گل فیروزہ نے کہا کہ ورلڈکپ کوالیفائر ہمارے ہوم گرائونڈ میں ہوئے تھے اور اسٹاف نے اسی مناسبت سے پچز تیار کی تھیں، جہاں بھی ورلڈکپ کے میچز کھیلے جائیں گے تو کنڈیشنز تقریباً ایک جیسی ہیں ہونگی۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئنزٹرافی 2025 کےلیے بھارت نے اپنی مرودوں کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا تھا، جواب میں پاکستان نے بھی تمام طرز کی کرکٹ کےلیے اپنی ٹیموں کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش کو بھی شکست دیدی

    پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش کو بھی شکست دیدی

    آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان نے مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

    آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان نے بنگلادیش کو سات وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا، قومی ٹیم نے 179 رنز کا ہدف 40ویں اوور میں حاصل کیا۔

    قومی ٹیم کی جانب سے منیبہ علی نے 69 اور عالیہ ریاض نے 52 رنز کی شاندار  اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    دوسری جانب بنگال ٹائیگرز نے پہلےکھیل کر 9 وکٹوں پر 178 رنز بنائے، قومی ٹیم کی جانب سے سعدیہ اقبال نے تین، کپتان فاطمہ ثنا اور ڈیانا بیگ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے ہی رواں سال بھارت کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    ورلڈ کپ کوالیفائر ایونٹ میں پاکستان ویمنز نے تھائی لینڈ کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی کے ساتھ میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کی تھی۔