Tag: آئی سی سی ویڈیو

  • سیمی فائنل سے قبل ارشد ندیم چیمپئنزٹرافی لےکر میدان میں آئے، آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی

    سیمی فائنل سے قبل ارشد ندیم چیمپئنزٹرافی لےکر میدان میں آئے، آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو چیمپئنزٹرافی سیمی فائنل سے قبل گرائونڈ میں ایونٹ کی ٹرافی لانے لیے مدعو کیا۔

    آئی سی سی کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر جیولین تھرور ارشد ندیم کی ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں انھیں 2025 ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی کے ساتھ میدان میں آتے دکھایا گیا ہے، لاہور میں ہونے والے سیمی فائنل سے قبل ارشد نے دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

    ویڈیو میں ارشد ندیم اپنا تعارف کراتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں جیولین تھرور ہوں اور میرا نام ارشد ندیم ہے، میں پاکستان پنجاب سے ہوں، آئی سی سی چیمپئنزٹرافی پاکستان میں منعقد ہورہا ہے۔

    ارشد ندیم ویڈیو میں مزید کہتے ہیں کہ بڑی خوشی ہورہی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہورہا ہے، آج نیوزی لینڈ اور سائوتھ افریقہ کا سیمی فائنل ہے۔

    اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ وہ محنت کریں گے اور جو محنت کرتا ہے وہی فائنل تک پہنچتا ہے، وہی چیمپئن بنتا ہے۔

    خیال رہے کہ چیمپئنزٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوا، کیویز نے پروٹیز کو 50 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو بھارت سے ہوگا۔

  • کوہلی کے وکٹ لینے پر انوشکا کا والہانہ جشن، آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی

    کوہلی کے وکٹ لینے پر انوشکا کا والہانہ جشن، آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی

    ویرات کوہلی کے وکٹ لینے پر ان کی اور اہلیہ انوشکا شرما کی ایک جیسے انداز میں جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    آئی سی سی کی جانب سے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ نیدرلینڈز کے بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں اور انھیں کپتان روہت شرما مبارکباد دے رہے ہیں۔

    ویڈیو میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کوہلی کے وکٹ لینے پر بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے جشن منانے کے انداز کو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ اور بھارتی بیٹر ایک جیسے انداز میں دونوں ہاتھوں کی مٹھیاں بنا کر خوش کا اظہا کررہے ہیں۔

    اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے آئی سی سی نے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک ساتھ جشن منانے کا انداز‘، جبکہ مذکورہ کلپ میں کوہلی اور انوشکا دونوں پرجوش انداز میں ہنستے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

    ایک صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مومنٹ ہے بھائی مومنٹ ہے، دوسرے شخص نے لکھا کہ انوشکا بھابھی خوش کا بٹن ہیں۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ سب سے بہترین لمحہ وہ تھا جب انوشکا ہنس رہی تھیں۔


    بھارت نے ورلڈکپ کے اپنے آخری لیگ میچ میں نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں ویرات کوہلی نے بھی بولنگ کرتے ہوئے تین اوورز میں 13 رنز دے کر کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کی وکٹ حاصل کی۔