Tag: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی

  • قومی اسکواڈ کا پرتھ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن

    قومی اسکواڈ کا پرتھ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن

    پرتھ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے مقابلے کے لیے قومی ٹیم  کا پرتھ  کے آپٹس اسٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشن جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑی پریکٹس سیشن  کے لیے موجود ہیں جن میں بابر اعظم، محمد رضوان،  شاہنواز دھانی، فخر زمان، عثمان قادر،  محمد حارث، محمد حسنین اور خوشدل شاہ شریک ہیں۔

    ٹریننگ سیشن میں ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق،  بولنگ کوچ شان ٹیٹ اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف  بھی موجود ہیں۔

    پاکستان ٹیم کا آپشنل نیٹ سیشن ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہے گا جس کے بعد قومی ٹیم رات کو ایک بار پھر آپٹس اسٹیڈیم میں ہی فیلڈنگ پریکٹس کرے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم  زمبابوے کیخلاف  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کا اپنا دوسرا میچ  کل  پرتھ میں کھیلے گی۔

  • افغان کھلاڑی گُر باز کی صحت سے متعلق اہم خبر

    افغان کھلاڑی گُر باز کی صحت سے متعلق اہم خبر

    برسبین: گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں شاہین شاہ کی گیند پر افغان اوپنر زخمی ہو گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سپر 12 مرحلے کی جنگ سے قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے وارم اپ میچ کے دوران افغان ٹیم کے زخمی وکٹ کیپر بیٹر رحمٰن اللہ گُرباز کی صحت سے متعلق افغان کرکٹ بورڈ نے اپنا بیان جاری کیا ہے۔

    شاہین آفریدی کی یارکر پر گرباز اسپتال پہنچ گئے

    افغان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ ’گُرباز کے بائیں پاؤں پر گیند لگنے کے بعد انہیں اسکین کے لیے بھیجا گیا تھا، ان کے سارے ٹیسٹ کلیئر ہیں‘۔

    افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ان کے پاؤں کی ہڈی میں کوئی فریکچر نہیں ہے، ڈاکٹرز نے انہیں صحت مند قرار دیا ہے، تاہم توقع ہے کہ وہ ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف ہونے والے میچ میں دستیاب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وارم اپ میچ کے آغاز پر پہلے اوور کی پانچویں گیند پر شاہین نے یارکر کروایا جس پر اوپنر رحمٰن اللہ گرباز آؤٹ تو ہوئے ہی لیکن بدقسمتی سے زخمی بھی ہو گئے۔

    شاہین کی یارکر گیند وکٹ کیپر بیٹر گرباز کے بائیں پاؤں میں لگی جس کے بعد وہ شدید تکلیف کا شکار نظر آئے، بعدازاں انہیں گراؤنڈ سے پیٹھ پر اٹھا کر لے جایا گیا۔

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا۔