Tag: آئی سی سی چیئرمین

  • مختصر مدت میں جدید طرز پر اسٹیڈیمز کی تعمیر، آئی سی سی چیئرمین بھی حیران رہ گئے

    مختصر مدت میں جدید طرز پر اسٹیڈیمز کی تعمیر، آئی سی سی چیئرمین بھی حیران رہ گئے

    صرف چار ماہ کے مختصر عرصہ میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے جدید طرز پر اسٹیڈیمز کی تعمیر نو پر آئی سی سی چیئرمین جیف ایلڈائس بھی حیران رہ گئے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی تقریب گزشتہ روز شاہی قلعہ لاہور کے حضوری باغ میں ہوئی۔ تقریب میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکتو آفیسر جیف ایلڈائس نے بھی شرکت کی اور اپنے خطاب میں 117 روز میں قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل اسٹیڈیم لاہور کی جدید انداز میں تکمیل پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو پی سی بی کا بڑا کارنامہ قرار دیا۔

    آئی سی سی چیف نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو جدید صورت میں دیکھ کر خوشی ہوئی، قذافی اسٹیڈیم کی 117 روز میں تکمیل ایک بڑا کارنامہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے پاس کرکٹ سے اپنے جنون کو دکھانے کا سنہری موقع ہے، میں نے اوول میں پاکستان ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی جیتتے دیکھا ہے۔

    جیف ایلڈائس نے یہ بھی کہا کہ اگلے دو ہفتے شائقین کو پاکستان میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو جیف آلڈر ڈائس، پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین محسن نقوی سمیت بورڈ اعلیٰ حکام، حکومتی اور سیاسی شخصیات سمیت سابق کرکٹرز بھی تقریب میں موجود تھے۔

    چیمپئنز ٹرافی کے برانڈ ایمبسیڈر نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی، سابق جنوبی افریقی بیٹر ڈومینی بھی تقریب میں موجود تھے۔

    اس تقریب میں چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت اس وقت کے اسکواڈ میں شامل محمد حفیظ، جنید خان، محمد عامر، اظہر علی، حارث سہیل، حسن علی نے بھی خصوصی شرکت کی۔

  • چیمپئنز ٹرافی معاملہ تعطل میں چھوڑ کر آئی سی سی چیئرمین آسٹریلیا پہنچ گئے

    چیمپئنز ٹرافی معاملہ تعطل میں چھوڑ کر آئی سی سی چیئرمین آسٹریلیا پہنچ گئے

    چیمپئنز ٹرافی کا معامل تعطل کا شکار ہے لیکن آئی سی سی چیئرمین جے شاہ یہ تنازع حل کرنے کی ذمہ داری ادا کرنے کے بجائے آسٹریلیا چلے گئے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک ہونا ہے۔ تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث ایونٹ میں دو ماہ رہ جانے کے باوجود شیڈول کا اعلان نہیں ہو سکا ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ایونٹ ہونے کے باعث یہ آئی سی سی چیئرمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس تنازع کو حل کریں لیکن حال ہی میں آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے والے بھارت سے تعلق رکھنے والے جے شاہ یہ تنازع حل کرکے اپنی ذمہ داری حل کرنے کے بجائے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔

    بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی چیئرمین جے شاہ برسبین پہنچ گئے ہیں اور ان کے ہمراہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے عبوری سیکریٹری دیو جیت سائیکیا بھی موجود ہیں۔

     

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جے شاہ ممکنہ طور پر اولمپکس کی میٹنگ میں شرکت کریں گے جبکہ وہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ (باکسنگ ڈے ٹیسٹ) بھی دیکھیں گے۔

    واضح رہے کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکاری ہے جب پاکستان نے اس کا حل فیوژن ماڈل دے کر ڈھونڈٓ ہے اور تجویز دی ہے کہ پاکستان اور بھارت میں ہونے والے ایونٹس میں 2027 تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک نہیں آئیں گی اور میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔

    تاہم آئی سی سی اور بھارت کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

    دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے معاملات بیچ میں چھوڑ کر جے شاہ کے دورہ آسٹریلیا نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے جب کہ کرکٹ آسٹریلیا کو آئی سی سی کے معاملات میں بی سی سی آئی کا حامی سمجھا جا رہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-pcb-stands-firm-in-talks-icc-indian-board/

  • آئی سی سی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے

    آئی سی سی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے

    لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلڈرائس قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی عہدیدار چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی ودیگر عہدیداروں سے ملاقات کرینگے، اس ملاقات میں بھارت میں ورلڈ کپ اور دیگر معاملات پر بات چیت ہو گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ  آئی سی سی کے چیئرمین اور سی ای او اس ملاقات میں ایشیا کپ سمیت پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

    دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی وفد کے دورے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

  • آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے اور چیف ایگزیکٹو پاکستان پہنچ گئے

    آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے اور چیف ایگزیکٹو پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس پاکستان پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، غیر ملکی مہمان دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی سمیت بورڈ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس آج صبح لاہور ایئر پورٹ پہنچے، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر سمیت پی سی بی کے دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    جیف ایلرڈائس آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو اور جنرل منیجر کی حیثیت سے پہلے بھی پاکستان آ چکے ہیں، البتہ گریگ بارکلے کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، گریگ بارکلے 15 سال کے عرصے میں پاکستان آنے والے آئی سی سی کے پہلے چیئرمین ہیں۔

    آخری بار 2008 میں آئی سی سی کے صدر رے مالی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، اکتوبر 2004 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی سی کے دو اعلیٰ ترین افسران پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کر رہے ہیں۔