کراچی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پوری امید ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے ہر قدم اٹھاؤں گا۔ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں کرانی ہے، باقی معاملات اللہ پر چھوڑ دیے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایک ہفتے میں پاکستان ٹیم کا کوچنگ اسٹاف فائنل ہوجائے گا۔ کھلاڑیوں نے 25 مارچ کو کاکول جاکر ٹریننگ بھی کرنی ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں سلیکشن کمیٹی کو بااختیار بنانا چاہتا ہوں، سیلکشن کمیٹی کے معاملات میں میرا عمل دخل نہیں ہوگا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سیلکشن کمیٹی ہی کپتان بنانے کے فیصلے کیا کرے گی، ماضی میں پی سی بی صرف پیسے اکٹھا کرتا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اب ایسا نہیں ہوگا، پی سی بی کے سب پیسے خرچ ہونگے۔
کارڈیف : چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے دی، اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کو 236 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ رنز بنا لیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
میچ کی خاص بات سرفرازاحمد کی بیٹنگ تھی، جنہوں نے مشکل وقت میں جب پاکستان کے سات اہم بیٹسمین 162 رنز پرپویلین لوٹ چکے تھے، اپنی نپی تلی بیٹنگ سے سری لنکا کی باؤلنگ کا سامنا کیا۔
آؤٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں فخر زمان نے 50، بابر اعظم نے 10، محمد حفیظ نے ایک، اظہر علی نے 34، شیعب ملک نے 11، عماد وسیم نے چار اور فہیم اشرف نے 15 رنز بنائے۔ اوپنرفخر زمان کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاص کرکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔
محمد عامراورسرفرازاحمد نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں75رنز اسکور کرکے چمپیئنز ٹرافی کی پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔ محمد عامر43بال پر 28رنز بنا کر ناٹ آؤٹ جبکہ سرفراز احمد79 بال پر61رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
سری لنکا کی جانب سے نوان پردیپ نے تین، ملنگا، لکمال اور پریرا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کا اگلا میچ سیمی فائنل چودہ جون بروز بدھ انگلینڈ کیخلاف کارڈیف میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 15جون بروز جمعرات کو ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی کے کوارٹر فائنل کے کھیلے جانے والی میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم 236 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی تھی، ڈی ویلا 73، میتھیوز 39 اور مینڈس 27 رنز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ نہیں کرسکا۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جب کہ اہم میچ کے لیے قومی ٹیم میں شاداب خان کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔
پاکستان کی بیٹنگ
قومی ٹیم کی جانب سےاوپنراظہرعلی اورفخرزمان نے اننگزکا آغاز کیا۔ اظہرعلی نے پندرہ بال کھیلنے کے بعد پہلا رن بنایا۔
پانچ اوور
کھیل کے پانچویں اوورمیں قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 21رنز اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔اظہرعلی سات رنز اور فخر زمان 18رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
دس اوور
دسویں اوور میں پاکستان کا اسکور کا اسکور 65رنز بغیر کسی نقصان کے
پہلی وکٹ
کھیل کے گیارھویں اوور کی دوسری با ل پراوپنر فخر زمان 36بال پر 50 رنز بنا کر نواز پردیپ کی بال پرکیچ آؤٹ ہوگئے۔نئے آنے والے کھلاڑی بابراعظم ہیں۔
سری لنکا کیخلاف اپنا دوسرا انٹر نیشنل میچ کھیلنے والے فخر زمان نے انتہائی شاندار انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپیئنز ٹرافی کی دوسری تیز ترین نصف سینچر ی مکمل کرلی۔
He’s Zaman!
Fakhar hit the second fastest CT 50 for Pakistan – what a start to his ODI career! #CT17
انہوں نے 34 بالز پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز بنا ئے، فخر زمان بیٹنگ کیلئے میدان میں اترے تو انہو ں نے آتے ہی ملنگا کو پہلے ہی اوور میں پہلی تین گیندوں پر چوکے لگا کر باولر کا دباﺅ خاک میں ملا دیا۔
پندرہواں اوور
پندرہویں اوور کے اختتام پر قومی ٹیم کا اسکور 90رنز تھا اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا۔
دوسری وکٹ
سولہویں اوور کی چوتھی بال پر بابر اعظم 18 بال پر دس رنز بنا کر پردیپ کی بال پر ڈی سلواکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔نئے آنے والے کھلاڑی محمد حفیظ ہیں۔
WICKET! Pakistan lose their second, Babar Azam going for just 10, caught by Dhananjaya off Pradeep! Pakistan 92/2 #SLvPAK#CT17pic.twitter.com/8cxVV7jHuw
محمد حفیظ بھی جم کر نہ کھیل سکے اور سولہویں اوورکی پانچویں بال پر 5بال پر صرف ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی شعیب ملک ہیں۔
WICKET! This is starting to look tougher! Hafeez lofts to mid-on for 1! Pakistan lose 3 wickets for 21 runs! Pakistan 95/3 #SLvPAK#CT17pic.twitter.com/RfMhmuguNL
بیسویں اوور کی دوسری بال پر مہنگے ثابت ہونے والے پاکستان کے اوپنر اظہرعلی 50بال پر 35رنز بنا کر سرانگا لکمل کی بال پر کوسال مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد ہیں۔
WICKET! Another setback, Azhar Ali goes for 34! Edged and caught at slip by Kusal Mendis! Who’s on top now? Pakistan 110/4 #SLvPAK#CT17pic.twitter.com/01ZxOSOo7V
کھیل کے بیسویں اوور کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 111رنز چار کھلاڑی آؤٹ ہے، اس وقت کریز پر سرفراز احمد اور شعیب ملک موجود ہیں۔
پانچویں وکٹ
پچیسویں اوور کی پانچویں با ل پر شعیب ملک بیس بال پر گیارہ رنز بنا کر ملنگا کی بال پر کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی عماد وسیم ہیں۔
WICKET! Five down, and the first wicket for Malinga, he’s got Shoaib, caught by Dickwella! Pakistan 131/5! Game on! #SLvPAK#CT17pic.twitter.com/LH7N14qXFK
کھیل کے پچیسویں اوور کے اختام پر قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 132رنز 5کھلاڑی آؤٹ ہے۔
چھٹی وکٹ
بد قسمتی سے عماد وسیم بھی کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اورتین بال پر صرف چار رنز بنا کر پردیپ کی بال پر کیپر کے یاتھوں باآسانی کیچ آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے کھلاڑی فہیم اشرف ہیں۔
WICKET! Sri Lanka definitely on top now! Nuwan Pradeep gets his third to send Wales-born Imad Wasim back! Pakistan 137/6 #SLvPAK#CT17pic.twitter.com/2IxitjYpuU
فہیم اشرف نے جارحانہ بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے ملنگا کی بال پر شاندارچھکا لگایا۔ آل راﺅنڈر فہیم اشرف پاکستان کی طرف سے ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے 213 ویں کھلاڑی ہیں۔
ساتویں وکٹ
تیسویں اوور کی پانچویں بال پر فہیم اشرف رن آؤٹ ہوئے، انہوں نے 15بال پر 15رنز بنائے جس میں ایک شاندار چھکا بھی شامل ہے۔ نئے آنے والے کھلاڑی محمد عامر ہیں۔
WICKET! DRAMA! RUN OUT! Thisara gets a touch as the ball is hit back past him and the ball hits the stumps, and Fahim is ran out! #SLvPAKpic.twitter.com/aRtSj7wSA3
تیس اوور مکمل ہونے پر پاکستان کی ٹیم نے 237رنز کے تعاقب میں اب تک 162رنز بنائے ہیں اور اس کے 7کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ اس وقت کریز پر کپتان سرفراز احمد اور محمد عامر موجود ہیں۔
پینتیس اوور
کھیل کے پینتیسویں اوور میں قومی ٹیم کا مجموعی اسکور175رنز سات کھلاڑی آؤٹ ہے، اس وقت پاکستان کو 15اوورمیں 62 رنزدرکار ہیں، جبکہ کریز پرکپتان سرفرازاحمد اورمحمد عامر موجود ہیں۔
کھیل کے انتالیسویں ویں اوور میں ملنگا کی دوسری بال پرپریرا نے سرفراز احمد کا یقینی کیچ چھوڑ دیا۔ اس کے تھوڑی دیر بعد ہی ملنگا کی ہی بال پر سرفراز احمد کا ایک اور کیچ پریرا نے ڈراپ کردیا۔
10 overs to go, 39 required for Pakistan, 3 wickets remaining….
چالیس اوور کے اختتام پر پاکستان کا مجموعی اسکور 198رنز سات کھلاڑی آؤٹ ہے، کریز پر سرفراز احمد موجود ہیں اور ان کا ساتھ محمد عامر دے رہے ہیں۔ پاکستان کو 60بال پر 39رنز درکار ہیں۔
سرفرازاحمد کی نصف سنچری
کپتان سرفراز احمد نے اپنی ٹیم کو مشکل وقت سے نکال دیا، انہوں نے 72بال پر نصف سنچری مکمل کی،
پینتالیسویں اوور کی پانچویں بال پر سرفراز احمد نے شاندار وننگ چوکا لگا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا، اس طرح چمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹون سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
جب کہ پاکستان کی جانب سے جنید خان اور حسن علی نے تین تین، محمد عامر اور فہیم اشرف نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عامر اور جنید خان نے میتھیوز اور ڈی میلا کو آؤٹ کرکے پاکستان کو دوبارہ میچ میں واپس لے آئے۔
قبل ازیں کارڈیف میں کھیلے جانے والے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ کے لیے پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جب کہ ٹیم میں ایک اہم تبدیلی کی گئی اور شاداب خان کی جگہ فہیم اشرف کو موقع دیا گیا ہے۔
اس موقع پر قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آج کا میچ بہت اہم ہے اوروکٹ دیکھ کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، ہماری
کوشش ہو گی کہ سری لنکا کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کر سکیں تاکہ بعد میں پریشربھی کم ہو اور زیادہ مارجن سے جیتنے کے موقع بھی ہاتھ آجائے۔
فہیم اشرف کا پہلا ون ڈے
فہیم بائیں ہاتھ بیٹنگ جب کہ دائیں ہاتھ سے میڈیم پیس بولنگ کرتے ہیں انہیں ڈومیسٹک میں بہترین کارکردگی دکھانے کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جب کہ انہوں وارم اپ میچ میں شاندار اننگز کھیلی تھی۔
خیال رہے دونوں ٹیموں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اب تک دو دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں نے ایک میچ جیتا تو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر دونوں کے دو دو پوائنٹس ہیں یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ پاکستان کو بھارت سے شکست کا سامنا رہا جب کہ سری لنکا نے بھارت کو ہرا کر اپ سیٹ کیا تھا۔
میچ سے قبل پاکستانی کر کٹ ٹیم کی پریکٹس کی ویڈیو
میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے گراؤنڈ میں پریکٹس کی اور آج کے معرکے کے لیے حکمت عملی طے کی جس کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی بھی کی گئی ہے.