Tag: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ

  • بھارتی براڈ کاسٹر نے پاکستانی ٹیم کا زبردست پرومو جاری کردیا! ویڈیو

    بھارتی براڈ کاسٹر نے پاکستانی ٹیم کا زبردست پرومو جاری کردیا! ویڈیو

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے آفیشل بھارتی براڈ کاسٹر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا زبردست پرومو جاری کیا ہے جس میں بابر اعظم اور گرین شرٹس کی خوبیوں کو واضح کیا گیا ہے۔

    جیسے جیسے ورلڈکپ کی شروعات قریب آرہی ہے ویسے ویسے اس کا بخار بھی عروج پر پہنچ رہا ہے، اب بھارتی براڈ کاسٹر کی جانب سے گرین شرٹس کے پرومو نے سب کی توجہ کھینچ لی ہے جس میں شاہینوں کو ’طاقتور پاکستانی‘ کے لقب سے نوازا گیا ہے۔

    پرومو میں بابر اعظم کو خصوصی طور پر مرکز نگاہ بنایا گیا ہے اور ان کے ون ڈے انٹرنیشل کے سفر کو نمایا کیا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شاہین آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف کو بھی پرجوش انداز میں دکھایا گیا ہے۔

    بالخصوص پاکستانی پیس اٹیک کو ’مہلک‘ بتاتے ہوئے اسے کافی جارحانہ قرار دیا گیا ہے جب کہ پوسٹ میں بابر اعظم کو دنیا کا نمبر ون بیٹر بھی قرار دیا گیا ہے۔

    براڈ کاسٹر کی پوسٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی ٹیم کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں اپنے سفر کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے اور بہترین ٹیم یقیناً فتح سے اس ایونٹ کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم شوپیش ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی جو کہ حیدرآباد میں کھیلا جائے گا جب کہ روایتی حریفوں کے درمیان میچ جس کا شائقین اور براڈ کاسٹرز سب کو شدت سے انتظار ہے 14 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

  • پاک بھارت میچ سے قبل ’موقع موقع‘ کے دلچسپ اشتہار میں کیا دکھایا گیا؟

    پاک بھارت میچ سے قبل ’موقع موقع‘ کے دلچسپ اشتہار میں کیا دکھایا گیا؟

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں روایتی حریفوں کے درمیان 14 اکتوبر کو مقابلہ ہوگا مگر شائقین کے جذبات میچ کے لیے ابھی سے عروج پر ہیں اور وہ شدت سے اس میچ کے منتظر ہیں۔

    بھاری نجی چینل نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پھر سے اپنا مشہور زمانہ اشتہار ’موقع موقع‘ پیش کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ میچز کے حوالے سے 2015ء میں پہلی بار نشر ہونے والا اشتہار شائقین میں بے حد مقبول ہے۔

    شائقین کا جوش و خروش بڑھانے کے لیے ’موقع موقع‘آفیشل براڈ کاسٹرز پھر سے میدان میں ہیں جب کہ اس بار اشہتار میں بھارتی کرکٹر رویندرا جڈیجا کو بھی لیا گیا ہے۔

    نمبر ون اور نمبر ٹو ٹیم کے درمیان شوپیس ایونٹ 2023 میں ہونے والے مقابلے کے لیے نہ صرفچ پاکستان اور بھارت کے شائقین منتظر ہیں بلکہ دنیا بھر کی نظریں اس میچ پر مرکوس ہیں۔

    پروموشنل اشہتار میں بھارتی اداکارہ شہناز گل بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جدیجا کے ساتھ موجود ہیں جب کہ ایک شخص پاکستان ٹیم کی شرٹ پہنا منیچ جیتنے کے لیے پرامید دکھائی دے رہا ہے۔

    مذکورہ اشتہار میں ’موقع موقع‘ کے مرکزی کردار آپس میں بات کرتے ہوئے اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کی خواہش کا اظہار کررہے ہیں۔ بھارتی نجی چینل کی جانب سے جاری ہونے والی اس نئی مہم کو ’8 کا ویٹ‘ نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

  • ورلڈ کپ سے قبل ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ

    ورلڈ کپ سے قبل ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 سے قبل ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

    کرکٹ ویسٹ انڈیز نے سینئر مینز ٹیموں کے ہیڈ کوچز کا اعلان کیا جس میں ڈیرن سیمی ٹی 20 اور ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز  ٹیم کت ہیڈکوچ ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

    رپورٹ کے مطابق بورڈ نے نئے کوچز کا تقرر اوپن اور شفاف انٹرویوز عمل کے بعد کیا، جس کی منظوری گزشتہ روز کرکٹ ویسٹ انڈیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس میں دے دی گئی۔