Tag: آئی سی سی

  • پاکستان میں نہیں کھیل سکتے نہ پاکستان کو بھارت بلا سکتے ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ

    پاکستان میں نہیں کھیل سکتے نہ پاکستان کو بھارت بلا سکتے ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کی دوسرے دن کی سماعت مکمل ہوگئی، بھارت نے اپنا موقف پیش کردیا، بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نہیں کھیل سکتے نہ پاکستان کو بھارت بلا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کی سماعت دوسرے روز بھی ہوئی، بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے رتنا شیٹھی اور بی سی سی آئی کے سابق سیکریٹری سنجے پٹیل نے موقف پیش کیا۔

    پاکستان سے دو طرفہ سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی حیلے بہانے وہاں بھی جاری رہے، بھارت نے موقف پیش کیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں جاسکتی، وہاں حالات ٹھیک نہیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دس سال سے کوئی ٹیم میچز کھیلنے نہیں گئی، پاکستان کو بھارت میں مدعو نہیں کرسکتے کیونکہ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں اسی لیے ایشیا کپ دبئی میں کرایا، فی الحال پاکستا نکے ساتھ سیریز ممکن نہیں۔

    مزید پڑھیں: پاک بھارت کرکٹ قانونی جنگ، سماعت کا آغاز، نجم سیٹھی بطور گواہ پیش

    واضح رہے کہ پاکستان سے طے شدہ سیریز کھیلنے سے انکار پر بھارت کے خلاف آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں قانونی جنگ جاری ہے جس میں گزشتہ روز سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بطور گواہ پیش ہوئے تھے اور انہوں نے اپنا موقف پیش کیا تھا۔

    سماعت کے تیسرے روز کے پہلے سیشن میں بھی بھارتی حکام اپنا موقف پیش کریں گے، دونوں ممالک کے تنازع کو سننے والا پینل مائیکل بیلوف اور جان پالسن انابیلے بینٹ پر مشتمل ہے۔

    یاد رہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز 2014 میں ہونے والے معاہدے کے تحت 2015 سے 2023 کے دوران 6 دو طرفہ سیریز کھیلنا تھیں تاہم بھارت بعدازاں معاہدے سے مکر گیا، پی سی بی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت 70 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔

  • ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی قومی کھلاڑیوں کے گلے پڑ گئی، عالمی رینکنگ میں تنزلی

    ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی قومی کھلاڑیوں کے گلے پڑ گئی، عالمی رینکنگ میں تنزلی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی پر قومی کھلاڑیوں کی تنزلی ہوئی جبکہ افغانستان کے راشد خان نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق بیٹنگ اور بولنگ پر بھارتی کھلاڑی سرفہرست ہیں، بولنگ میں جسپرت بھمرا اور بیٹنگ میں ویرات کوہلی پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

    بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابراعظم شامل ہیں جن کی رینکنگ میں چار درجے تنزلی ہوئی اور چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں، امام الحق 15 درجے بہتری کے بعد 27ویں نمبر پر آگئے جبکہ فخر زمان 19ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    بولنگ کے شعبے میں ابتدائی 10 بہترین بولرز میں پاکستان کے حسن علی کا چھٹا نمبر ہے، پہلی پوزیشن پر بھارت کے جسپرت بھمرا، افغانستان کے راشد خان دوسرے، کلدیپ یادیو تیسرے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ چوتھی اور کینگروز کے جوش ہیزل ووڈ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

    آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے، شکیب الحسن ایشیا کپ کے دوران انجرڈ ہونے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔

    ٹیم رینکنگ میں قومی ٹیم کا نمبر پانچواں ہے، جبکہ انگلینڈ پہلے نمبر پر موجود ہے، بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

    ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا چھٹے نمبر پر موجود ہے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں، افغانستان دسویں جبکہ زمبابوے گیارہویں نمبر پر براجمان ہے۔

  • سلمان اقبال ٹی 10 لیگ کی صدارت سے مستعفی ہوگئے

    سلمان اقبال ٹی 10 لیگ کی صدارت سے مستعفی ہوگئے

    کراچی : اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک  کے سربراہ اور سی ای او سلمان اقبال نے ٹی 10 لیگ کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیٹ ورک کے صدراورسی ای او سلمان اقبال  نے ٹی 10 لیگ کی صدارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ باقاعدہ اسٹرکچر کی کمی کے سبب مزید اس عہدے پر نہیں رہ سکتا۔

    سلمان اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ لیگ کے معاملات میں عدم شفافیت، غیرپیشہ وارانہ امور اور باقاعدہ اسٹرکچر کی کمی کے باعث صدارت کے عہدے پرکام جاری نہیں رکھ سکتا۔

    سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کا کہنا تھا کہ ٹی 10 لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کا مقصد یہ تھا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے کچھ کرسکیں۔

    سلمان اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ ٹی 10 لیگ کے باعث پاکستانی کرکٹرز کا فائدہ ہو، تاہم لیگ کے موجودہ معاملات منفی سمت میں جا رہے ہیں، ایسی صورت حال میں پاکستانی کرکٹرز کوغیرملکی قوتوں کے لیے استعمال ہونے نہیں دے سکتے۔

    سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کا مزید کہنا تھا کہ ایسی نجی کرکٹ لیگزمیں نگرانی کا باقاعدہ انتظام ہونا چاہیے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی سی سی کو ایسی کرکٹ لیگز کی نگرانی کے لیے معاملات اپنے ہاتھ میں لینا چاہیے۔

  • آئی سی سی کا عمر اکمل کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کا فیصلہ

    آئی سی سی کا عمر اکمل کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کا فیصلہ

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد ٹیسٹ کرکٹر کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کے الزامات پر آئی سی سی نے کرکٹر عمر اکمل کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے نے عمر اکمل کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

    پاکستان کرکٹ کے بیڈ بوائے عمر اکمل ان دنوں میچ فکسنگ کے الزامات پر آئی سی سی کے سخت سوالات کی زد پر ہیں، کرکٹر انٹرنیشنل کونسل کو مطمئن نہیں کر پائے ہیں کہ انھیں کس نے پیش کش کی تھی اور کیا پیش کش کی تھی، کرکٹر نے کونسل کو اس سلسلے میں بر وقت کیوں آگاہ نہیں کیا۔

    ٹیسٹ بیٹسمین نے آئی سی سی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے تاہم بین الاقوامی ادارہ عمر اکمل کے بیان سے مطمئن نہیں ہوا، آئی سی سی معاملے کی مزید چھان بین کررہی ہے۔

    ہیڈ کوچ پر الزامات، پی سی بی نے عمر اکمل کو سزا سنادی

    واضح رہے کہ عمر اکمل نے حال ہی میں ورلڈ کپ 2015 کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی پیش کش کا انکشاف کیا تھا، 24 جون کو  دیے جانے والے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا تھا کہ انھیں ورلڈ کپ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی پیش کش ہوئی تھی۔

    عمر اکمل نے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ورلڈ کپ 2015 میں انھیں میچ کے دوران 2 گیندیں چھوڑنے کے عوض 2 لاکھ ڈالرز کی پیش کش ہوئی تھی جسے انھوں نے مسترد کر دیا تھا۔

    آئی سی سی نے اس بیان کے بعد عمر اکمل سے تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے بیان کی وضاحت طلب کی ہے، خیال رہے کہ عمر اکمل پہلے ہی پاکستان ٹیم سے باہر ہیں جس کا سبب ڈسپلن اور خراب فارم ہے، موجودہ تحقیقات کے بعد ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

    لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے الٹی گنتی شروع کردی گئی ہے، میگا ایونٹ کے شروع ہونے میں پورا ایک سال رہ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے شروع ہونے میں پورا ایک سال باقی رہ گیا ہے، اس حوالے سے ایک شاعر کیلب فیمی کی جانب سے ویڈیو میں دنیا بھر کے شائقین سے عہد کا اظہار کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ بتایا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کا انگلینڈ میں انعقاد میزبان عوام کے لیے کس قدر اہمیت کا حامل ہے۔

    آئندہ سال آج ہی کے دن یعنی 30 جون کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے میچ میں مدقابل ہوں گی جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 جون 2019 کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے سابق کھلاڑی بھی پرجوش دکھائی دیتے ہیں، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے وقار یونس نے ایک سیلفی لی جس میں ان کے ہمراہ ویسٹ انڈین سابق کپتان کلائیولائیڈ اور جنوبی افریقی سابق فاسٹ بولر ایلن ڈونلڈ اور ایون مورگن موجود ہیں۔

    آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والا ورلڈ کپ ایونٹ اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ یہ ہر شریک ٹیم کو پرجوش شائقین کے ذریعے ہوم گراؤنڈ جیسا ماحول فراہم کرتا ہے۔

    آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کا فارمیٹ وہی رکھا گیا ہے جس کے تحت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ 1992 ورلڈ کپ کھیلا گیا تھا، راؤنڈ رابن طرز پر کھیلے گئے تاریخی ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے عمران خان کی قیادت میں ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، ویرات کوہلی بیٹنگ اور راشد خان باؤلنگ میں سرفہرست

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، ویرات کوہلی بیٹنگ اور راشد خان باؤلنگ میں سرفہرست

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ون ڈے رینکنگ میں ویرات کوہلی بہترین بلے باز، افغانستان کے راشد خان باؤلر اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بہترین آل راؤنڈر قرار پائے ہیں جب کہ بہترین ٹیم کے لیے انڈیا نے بازی مارلی ہے.

    حال ہی میں معروف اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ ازدواجی رشتے سے منسلک ہونے والے ویرات کوہلی کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے 9 سو سے زائد پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جب کہ ٹیسٹ رینکنگ میں بھی کوہلی 9 سو سے زائد پوائنٹس حاصل کرکے دونوں طرح کی کرکٹ میں نو سو پوائنٹس لینے والے اے بی ڈیولیئرز کے بعد دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

    آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں بلے باز ویرات کوہلی پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیرز 844 پوئنٹس کے ساتھ مطمئن کھڑے نظر آتے ہیں اور 823 پوئنٹس کے ساتھ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے نوجون بلے باز بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے انہوں نے 813 پوائنٹس حاصل کیے۔

    باؤلنگ کے شعبے میں افغانستان کے راشد خان 787 اور بھارتی بولر جسپرٹ بومرہ 787 پوائنٹس لے کر یکساں طور پر پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ 20 بہترین باؤلرز میں پاکستان کے حسن علی پانچویں نمبر تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں انہوں نے 711  پوائنٹس حاصل کیے اسی طرح آل راؤنڈ کیٹیگری میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر اور پاکستان کے محمد حفیظ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارت بہترین ٹیم ثابت ہوئی ہے اور اس فہرست میں پاکستان کا نمبر چھٹا ہے جب کہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر تک پہنچنے میں کامیاب ہو سکیں اسی طرح سری لنکا اور ویسٹ انڈیز توقع کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انگلینڈ میں محمد حفیظ کا باؤلنگ ٹیسٹ

    انگلینڈ میں محمد حفیظ کا باؤلنگ ٹیسٹ

    لندن : قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ برطانیہ میں آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو میکنک لیب میں ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی ہدایت پر آل راونڈرمحمد حفیظ نے آئی سی سی کی منظور شدہ لیب سے بائیو مکینک ٹیسٹ کرالیا ہے۔ ٹیسٹ کی رپورٹ دو ہفتے میں جاری کی جائے گی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی محمد حفیظ اگر ٹیسٹ کلئیر کرلیتے ہیں تو وہ بین الاقوامی میچز میں باؤلنگ جاری رکھ سکیں گے۔

    محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ایکشن کلئیر ہونے کے بعد انہوں نے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ امید ہے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئے گی۔


    محمد حفیط باؤلنگ ٹیسٹ کے لیےانگلینڈ روانہ


    خیال رہے کہ سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں آئی سی سی نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا تھا اور انہیں 14 دن کے اندر بائیو مکینک ٹیسٹ کی ہدایت کی تھی۔

    ٰیاد رہے کہ محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن پہلی مرتبہ 2014 میں رپورٹ ہوا تھا اور اس کے بعد انہیں ایک سال تک باؤلنگ پر پابندی کا سامنا بھی رہا لیکن گزشتہ سال نومبر میں پابندی سے چھٹکارا حاصل کرنے والے 37 سالہ آل راؤنڈر کا ایکشن ایک مرتبہ پھر رپورٹ ہوا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبرپرآگیا

    پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبرپرآگیا

    دبئی : انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستان پہلی مرتبہ آئی سی سی کی ٹی20رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹی ٹوینٹی ٹیم نے دنیائے کرکٹ میں اپنا سکہ جما لیا، رینکنگ میں پہلی مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستانی شائقین کے دل جیت لیے، بھارت کی جیت پاکستان کے کام آگئی۔

    بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر نہ چاہتے ہوئے بھی پاکستان کو پہلی پوزیشن دلائی، پاکستان نے پہلی بار ٹی20رینکنگ میں ٹاپ کیا ہے، آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان124پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا۔

    اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ٹیم کا پہلے نمبر پر آنا تاریخی لمحہ ہے، قومی ٹیم ایک سال سے شاندار پرفارمنس دے رہی ہے۔


    مزید پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کرٹی20سیریز جیت لی


    واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دہلی میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو53 رنز سے شکست دے دی، بھارت کے 202رنز کے جواب میں مہمان ٹیم149رنز بناسکی۔

  • محمد حفیط باؤلنگ ٹیسٹ کے لیےانگلینڈ روانہ

    محمد حفیط باؤلنگ ٹیسٹ کے لیےانگلینڈ روانہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ کرانے کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ کرانے کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ آئی سی سی کی بائیو مکینک لیبارٹری میں ٹیسٹ دیں گے۔

    انگلینڈ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ جب سے آئی سی سی نے باؤلنگ ٹیسٹ کلیئر کیا اسی ایکشن سے باؤلنگ کررہا ہوں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ انشااللہ میں باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کلیئرکرلوں گا۔

    خیال رہے کہ سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں آئی سی سی نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا تھا اور انہیں 14 دن کے اندر بائیو مکینک ٹیسٹ کی ہدایت کی تھی۔

    محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن پہلی مرتبہ 2014 میں رپورٹ ہوا تھا اور اس کے بعد انہیں ایک سال تک باؤلنگ پر پابندی کا سامنا بھی رہا لیکن گزشتہ سال نومبر میں پابندی سے چھٹکارا حاصل کرنے والے 37 سالہ آل راؤنڈر کا ایکشن ایک مرتبہ پھر رپورٹ ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنرمحمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ یکم نومبر کوآئی سی سی کی بائیو مکینک لیبارٹری میں ہوگا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • سرفراز احمد نے سٹے باز سے متعلق مکمل معلومات آئی سی سی کو دے دی

    سرفراز احمد نے سٹے باز سے متعلق مکمل معلومات آئی سی سی کو دے دی

    دبئی : قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سٹے باز عرفان کی جانب سے کی گئی پیشکش سے متعلق مکمل معلومات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ کو فراہم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سٹے باز کی جانب سے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو میچ فکسنگ کی پیشکش سے پی سی بی نے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کیا جس نے آج دبئی میں قومی ٹیم کے کپتان کا بیان ریکارڈ کیا.

    ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ نے کپتان سرفراز احمد سے پوچھا کہ آپ مبینہ سٹے باز کو کب سے جانتے ہیں؟ اور کیا اس سے قبل کوئی لین دین یا تحفہ وغیرہ قبول کیا ہے؟

    پاکستانی کھلاڑی سے سٹے باز کا رابطہ، آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے، نجم سیٹھی

    قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اینٹی کرپشن یونٹ کو اسپاٹ فکسنگ سے متعلق پوچھے گئے دوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ فکسنگ کی پیشکش کرنے والا عرفان نامی شارجہ اسٹیڈیم کا ملازم ہے.

    یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران 17 اکتوبر کو دوسرے میچ سے قبل سرفراز احمد کو مبینہ طور پرعرفان نامی شخص کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کی پیش کش ہوئی تھی جس پر قومی کپتان نے فوری طور پر پی سی بی کو آگاہ کیا تھا۔

     اسٹار کرکٹر سعید اجمل نے سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد نے بالکل ٹھیک کیا اگرکسی کاضمیرٹھیک ہوتواسےکوئی خریدنہیں سکتا اور کھلاڑیوں کو چاہیئے کہ اپنے وطن کے جھنڈے کو ہمیشہ سربلند رکھیں۔

    سعید اجمل نے کہا کہ زیادہ تر بُکی بھارت سے آتے ہیں اور بنگلادیش میں بھی ان کےآفس ہیں جو مختلف ذرائع استعمال کر کے کھلاڑیوں کو پیشکشیں کرتے رہتے ہیں لہذا نوجوان کھلاڑیوں کو ہوشیار رہنا چاہیے اور اگر کوئی آفر آئے تو سب سے پہلے پی سی بی کو آگاہ کریں۔

    دوسری جانب شہریوں نے سرفراز احمد کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرفراز نے قوم کو دھوکا نہیں دیا اور سٹے باز کو نہ صرف یہ کہ ٹکا سا جواب دیا بلکہ پی سی بی کو آگاہ کر کے قانونی چارہ جوئی کا راستہ بھی کھول دیا اور اب دوسرے کھلاڑیوں کو بھی اس سے سبق حاصل کرنا چاہیئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔