Tag: آئی سی سی

  • آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: پاکستان تیسرے سےدوسرے نمبر پرآگیا

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: پاکستان تیسرے سےدوسرے نمبر پرآگیا

    دبئی : آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان ٹیم تیسرے سے دوسرے نمبر پر آگئی، عماد وسیم بہترین بولر جبکہ بابر اعظم نے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان آزادی کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے۔

    پاکستان کے عماد وسیم بہترین بولر جبکہ بابر اعظم نے چھٹی پوزیشن کیلئے جگہ بنالی ہے، ویسٹ انڈیز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو شکست دینا پاکستان کیلئے اچھا ثابت ہوا۔

    انگلینڈ کی ناکامی نے پاکستان کو ٹیم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم بدستور پہلے نمبرپر موجود ہے۔

    ورلڈ الیون کے خلاف مین آف دی سیریز کا ایوارڈ لینے والے بابر اعظم کیرئیر بیسٹ چھٹے نمبر پر آگئے۔ بولرز رینکنگ میں پاکستان کے عماد وسیم کی حکمرانی قائم ہے۔

    بابر اعظم نے آزادی کپ کے دوران 179 رنز بنائے، جس کے بعد ان کی رینکنگ میں 21 درجے کی بہتری آئی اور وہ کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے۔

    آئی سی سی کے مطابق واضح رہے کہ آزادی کپ کے فائنل میں بہترین کارکردگی کے بعد مین آف میچ احمد شہزاد22ویں، شعیب ملک30ویں اور لیگ سپنر شاداب خان66ویں نمبر پر ہیں۔

  • آزادی کپ: آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن لاہور پہنچ گئے

    آزادی کپ: آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن لاہور پہنچ گئے

    لاہور: آزادی کپ میں آئی سی سی کی جانب سے میچ ریفری مقرر کیے جانے والے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان رچی رچرڈ سن لاہور پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کپ میں بطور ریفری کے فرائض انجام دینے کے لیے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان رچی رچرڈ سن غیر ملکی پرواز ای کے624 کے ذریعے برآستہ دبئی لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

    ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کا لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندوں نے استقبال کیا۔ رچی رچرڈ سن کو انتہائی سخت سیکورٹی میں مقامی ہوٹل منتقل کیا گیا۔

    آزادی کپ میں ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز 12، 13اور 15ستمبر کوقذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ رچی رچرڈ سن 2016 جنوری سے آئی سی سی پینل کے ممبرہیں ۔غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی آمد کا سلسلہ آج سے سوموار تک جاری رہے گا۔


    آزادی کپ کی کامیابی کے بعد کراچی میں میچز ہوں گے، نجم سیٹھی


    واضح رہے کہ دو روز قبل چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آزادی کپ کی کامیابی کے بعد کراچی میں بھی میچز ہوں گے، آئی سی سی سیکورٹی ٹیم کو کراچی کا دورہ بھی کرائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ویمن ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کےہاتھوں بھارت کی شکست

    ویمن ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کےہاتھوں بھارت کی شکست

    برسٹل: آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نےبھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

    تفصیلات کےمطابق انگلینڈ میں جاری آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    آسٹریلیا کی جانب سے نکول بولٹن اور بیتھ مونی نے 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغازکیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 62 رنز بنائے۔

    آسٹریلیا کی نمایاں بیٹسمینوں میں میگ لیننگ نے 76 اور پیری نے 60 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی میگ لیننگ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    دوسری جانب بھارت کی اننگز کی خاص بات پونم روت کی عمدہ سنچری تھی، انہوں نے 11 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے۔ اس کےعلاوہ کپتان متالی راج نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 69 رنز بنائے۔


    متھالی راج نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا


    واضح رہےکہ بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان متھالی راج نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والی ویمنز کرکٹر کا عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ورلڈ الیون ستمبر میں پاکستان آئے گی، آئی سی سی کی تصدیق

    ورلڈ الیون ستمبر میں پاکستان آئے گی، آئی سی سی کی تصدیق

    لندن : ورلڈ الیون رواں برس ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، آئی سی سی نے دورے کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے آئی سی سی نے بڑا فیصلہ کرلیا، لندن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کااجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں آئی سی سی بورڈ نے پاکستان میں بین الاقوامی مقابلوں کی حمایت کا عندیہ دے دیا، آئی سی سی کے مطابق رواں سال لاہور میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، ٹیم ستمبر میں پاکستان آئے گی۔

    ان میچز کو عالمی کھیل درجہ حاصل ہوگا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے تفصیلات کااعلان بعد میں کیاجائےگا۔


    مزید پڑھیں: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد بحال ہوگی، جائلزکلارک


    یاد رہے کہ آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے اپنے لاہور کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ نہ ہونے سے شائقین کی مایوسی سے آگاہ ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد بحال ہو۔


    مزید پڑھیں: آئی سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی

    کرادی، سیٹھی


    جائلز کلارک کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں، جلد ہی پاکستانی شائقین اپنے ہیروز کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔


    مزید پڑھیں: پی ایس ایل ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سبب

    بنےگا‘نجم سیٹھی


  • بیٹے سے کہا تھا مورگن کو ضرور آؤٹ کرنا، والد حسن علی

    بیٹے سے کہا تھا مورگن کو ضرور آؤٹ کرنا، والد حسن علی

    لاہور: قومی کرکٹر حسن علی کے والد نے کہا ہے کہ بیٹے کو آج صبح فون کرکے کہا تھا کہ میچ ضرور جیتنا اور انگلش کپتان مورگن کو ضرور آؤٹ کرنا، اللہ نے میری عزت رکھ لی۔

    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ یہ اللہ کی بڑی کرم نوازی ہے، آج صبح بیٹے کو فون کیا تو بیٹے نے اچھی کارکردگی کے لیے دعا کرنے کا کہا، جواب میں، میں نے بیٹے سے کہا کہ مورگن کو ضرور آؤٹ کرنا کیوں کہ وہ ٹیم کا کپتان ہے۔


    انہوں نے بتایا کہ بیٹے نے جواب میں یقین دلایا کہ وہ کوشش کرے گا، اللہ نے میری عزت رکھ لی اور بیٹے نے مورگن کو آؤٹ کرتے ہوئے پاکستان کو فتح دلائی۔

    والدہ نے کہا کہ دن رات بیٹے کے لیے دعائیں کرتے ہیں بیٹے نے ہماری اور پورے پاکستان کی عزت رکھ لی۔


    یہ پڑھیں: چیمپیئنزٹرافی: پاکستان انگلینڈ کوشکست دے کرفائنل میں پہنچ گیا


    خیال رہے کہ حسن علی نے نہ صرف انگلشن کپتان مورگن کو آؤٹ کیا بلکہ مین آف دی میچ بھی قرار پائے اور پاکستان کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    میچ جیتنے سے قبل ہی پاکستان اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میں مین آف دی میچ قرار دیے گئے قومی کرکٹر حسن علی کے گھر خوشی کا سماں بندھ گیا، لوگ جمع ہوگئے اور اہل خانہ کو مبارک باد دی۔

    یہ پڑھیں: حسن علی کا چیمپئنز ٹرافی میں نیا ریکارڈ

    انہوں نے اس ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بالر کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

  • ربادا عالمی نمبر ایک باؤلربن گئے

    ربادا عالمی نمبر ایک باؤلربن گئے

    دبئی: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے نوجوان فاسٹ باؤلر کگیسو ربادعالمی نمبر ایک باؤلر بن گئے۔

    تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے۔نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی ٹیم بدستور آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے۔

    انگلینڈ کے خلاف سیریز خصوصاً آخری ون ڈے میچ میں عمدہ باؤلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا چار درجے ترقی کرتے ہوئے پہلی مرتبہ عالمی نمبر ایک باؤلر بن گئے ہیں۔


    میچ فکسنگ: جنوبی افریقہ کےٹیسٹ کرکٹر پر2سال پابندی


    انہوں نے اپنے ہی ہم وطن عمران طاہر سے یہ ٹاپ پوزیشن چھینی، جوش ہیزل ووڈ ایک درجہ بہتری سے پانچویں درجے پرآگئے۔

    واضح رہےکہ عالمی نمبر ایک جنوبی افریقی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کےلیے فیورٹ قرار دی جا رہی ہے جہاں اے بی ڈی ویلیئرز عالمی نمبر ایک بلے باز ہیں جبکہ ان کے علاوہ کوئنٹن ڈی کوک، فاف ڈیو پلیسی اور ہاشم آملا بھی دس بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • آئی سی سی کے چئیرمین ششانک منوہرعہدے سے مستعفی

    آئی سی سی کے چئیرمین ششانک منوہرعہدے سے مستعفی

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے چئیرمین ششانک منوہر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کے باعث مستعفی ہوا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ سے مبینہ اختلافات کے بعد ششانک منوہر نے آئی سی سی کے چئیرمین کے عہدے سے استعفی دے دیا۔ ششانک منوہر صرف آٹھ ماہ کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔

    آئی سی سی نے ششانک منوہر کے مستفی ہونے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بدھ کے روز منوہر کا استعفی موصول ہوا ہے۔ ششانک منوہر گزشتہ سال مئی میں بلا مقابلہ آئی سی سی کے چئیرمین منتخب ہوئے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ششانک منوہر نے ذاتی وجوہات کے سبب عہدہ چھوڑا ہے لیکن بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منافع کی تقسیم کے معاملے پر بی سی سی آئی اور ششانک منوہر میں ٹھن گئی تھی۔ جو ان کے عہدہ چھوڑنے کا سبب بتایا جارہا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق 59 سالہ ششانک منوہر گذشتہ سال مئی میں دو سال کی مدت کے لیے اس عہدے کے لیے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے تھے۔

    وہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے دو بار صدر رہ چکے ہیں۔ ششانک منوہر نے ایک بیان میں مستعفی ہونے کی وجہ کو ذاتی وجہ قرار دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ آئی سی سی مستقبل میں اونچا مقام حاصل کرے گی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ششانک منوہر سنہ 2008 سے 2011 تک بی سی سی آئی کے صدر رہے۔ جگ موہن ڈالمیا کے انتقال کے بعد انہیں ایک بار پھر اکتوبر 2015 میں بی سی سی آئی کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔

  • آئی سی سی نے امپائرز کو مزید بااختیاربنا دیا، نئے قوانین متعارف

    آئی سی سی نے امپائرز کو مزید بااختیاربنا دیا، نئے قوانین متعارف

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ کی بہتری کے لئے نئے قوانین متعارف کرادیئے۔ امپائرز مزید بااختیار ہوگئے۔ میچ کے دوران جھگڑا کرنے والے کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر نکانے کا اختیارمل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق میری لی بون کرکٹ کمیٹی کی سفارشات پر آئی سی سی نے نئے قوانین متعارف کرا دیئے ہیں۔ نئے قوانین کے مطابق فیلڈ امپائر مزید بااختیار ہوگئے ہیں۔

    icc-rules-01

    امپائر کے فیصلے پر اعتراض، بلا ضرورت اپیل ، کھلاڑی سے جھگڑا کرنے دھمکانے، جان بوجھ کر بیٹسمین کی جانب گیند پھیکنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر مخالف ٹیم کو پانچ اضافی رنز دیئے جائیں گے۔

    نئے قوانین کے مطابق ساتھ ہی متعلقہ کھلاڑی کو میچ سے باہر بھی کیا جاسکے گا۔ رن آؤٹ کے حوالے سے بھی قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    icc-rules-02

    کریز میں پہنچنے کے بعد بیٹ ہوا میں ہونے کی صورت میں فیصلہ بیٹسمین کے حق میں دیا جائے گا۔ نئے قوانین میں آؤٹ کرنے کے طریقہ کار دس سے کم کرکے نو کردیا گیا۔ نئے قوانین کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

  • ثنا میر100وکٹیں لینےوالی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر

    ثنا میر100وکٹیں لینےوالی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر

    لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنامیر نےایک روزہ میچزمیں 100 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنامیرایک روزہ میچوں میں سووکٹیں حاصل کرنےوالی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر ہیں،انہوں نےیہ ریکارڈ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے کوالیفائینگ راؤنڈ میں بنگلہ دیش کےخلاف میچ میں بنایا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹویٹ کی جس میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کپتان ثنامیرکو 100وکٹیں حاصل کرنے پر مباکباد دی۔

    آئی سی سی کے مطابق ثنا میر ویمن کرکٹ کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی 15ویں کھلاڑیں ہیں۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کے خلاف اسی میچ میں بسمہ معروف نے بھی سنگ میل عبور کیا اور ایک روزہ میچز میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا۔

    بسما معروف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ٹویٹ میں شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ کے چیلنجز کے لیے عزم کا اظہار کیا۔

    واضح رہےکہ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے کوالیفائینگ راؤنڈ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو67 رنز سے شکست دے دی ہے۔

  • علیم ڈار نے داڑھی رکھنے کے راز سے پردہ اٹھادیا

    علیم ڈار نے داڑھی رکھنے کے راز سے پردہ اٹھادیا

    لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر نے داڑھی رکھنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے کھلاڑی ہاشم آملہ نے داڑھی کی اہمیت کو اجاگر کیا جس کے بعد اسے رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے داڑھی رکھنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’جنوبی افریقا کے بلے باز ہاشم آملہ نے داڑھی رکھنے کی درخواست کی اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا‘‘۔

    aleem-dar-3

    انہوں نے کہا کہ ہاشم آملہ نے مجھے داڑھی رکھنے کی طرف مائل کرتے ہوئے گزارش کی کہ داڑھی رکھ لیں، افریقی بلے باز کی اس بات نے بہت متاثر کیا جس کے بعد میں نے داڑھی رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    aleem-dar-1

    علیم ڈار نے پسندیدہ امپائر کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے امپائر اسٹیو بکنر کی امپائرنگ نے ہمیشہ متاثر کیا بلکہ وہی میرے پسندیدہ ترین امپائر ہیں۔

    aleem-dar-2

    یاد رہے کہ علیم ڈار  نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل میں شامل اور کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایک روزہ میچ میں پاکستانی کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کر کے کرکٹ کی دنیا میں بہت خدمات انجام دی ہیں۔