Tag: آئی سی سی

  • بھارتی مخالف کے باوجود، بگ تھری کے خاتمے کا فیصلہ

    بھارتی مخالف کے باوجود، بگ تھری کے خاتمے کا فیصلہ

    دبئی: بھارت کی مخالفت کے باوجود آئی سی سی نے بگ تھری کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا، آئی سی سی نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل میچز کے لیے درکار سیکیورٹی میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق دبئی میں آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس معنقد ہوا جس میں بھارت کے سوا آئی سی سی کے تمام ممبران نے بگ تھری کی مخالفت میں ووٹ دیا اور بگ تھری کے خاتمے کا فیصلہ کیا۔

    اجلاس میں شرکا نے آئی سی سی کے آئین میں تبدیلی پر اصولی اتفاق کیا اور فیصلہ کیا کہ آئی سی سی کے تمام ممبران کو فیصلہ کرنے کا یکساں حق حاصل ہوگا۔

    اجلاس میں شرکا نے متعدد فیصلے کیے جس کے مطابق بگ تھری کے مستقبل کا حتمی فیصلہ اپریل میں ہوگا، 10 ٹیموں کی ایک ٹیسٹ لیگ کرائی جائے گی، ہر ملک دوسرے ملک سے 2 سال کے دوران ایک سیریز کھیلے گا، ساتھ ہی اجلاس میں 13 ٹیموں کی ون ڈے لیگ کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    شرکا نے افغانستان کی 4 روزہ کرکٹ کو فرسٹ کلاس کا درجہ دے دیا جس کے بعد اب افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کا امکان ہے۔

    اجلاس میں آئی سی سی ٹاسک فورس کے صدر جائلز کلارک کی دورہ پاکستان کی سیکیورٹی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا،آئی سی سی ممبران نے تجویز دی کہ ممبران اپنی سیکیورٹی ٹیمیں پاکستانی بھیجیں اور صورتحال کا جائزہ لیں،پاکستان میں انٹرنیشنل میچز کے لیے سیکیورٹی میں پیش رفت ہوئی ہے۔

  • محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن درست قرار

    محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن درست قرار

    لندن : آئی سی سی کی جانب سے پاکستانی اوپنر بیٹسمین اور اسپین بولر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو درست قرار دے دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کی بولنگ ایکشن ٹیسٹ کلیئر کر لیا ہے جس کے بعد آئی سی سی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو قوانین کے مطابق درست قرار دے کر آئندہ میچوں میں بولنگ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں پابندی عائد کردی گئی تھی جس کے بعد محمد حفیظ نے اپنے بولنگ ایکشن کو درست کرنے کے لیے مشقوں کا آغاز کردیا تھا۔

    بولنگ ایکشن کی تبدیلی کے بعد محمد حفیظ کو دو مرتبہ آئی سی سی بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے مرحلے سے گذرنا پڑا جس کے بعد اب ان کے ایکشن کو درست قرار دے دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے اسپورٹ رپورٹر شاہد ہاشمی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو درست قرار دیے جانے کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعید اجمل کی غیر موجودگی کی وجہ سے جو خلاء پیدا ہو گیا تھا وہ محمد حفیظ پوری کر سکتے ہیں جب کہ ان کو بلے بازی کا بھی ایڈوانٹیج حاصل ہے۔

  • پاکستان ویمنز ٹیم سے کھیلنے سے انکار، بھارت 6 پوائنٹس سے محروم

    پاکستان ویمنز ٹیم سے کھیلنے سے انکار، بھارت 6 پوائنٹس سے محروم

    انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم سے کھیلنے پر انکار کے بعد آئی سی سی نے بھارت کو 6 پوائنٹس سے محروم کردیا۔

    بھارت کی چالاکیاں، بہانے اور تاخیری حربے کسی کام نہ آئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ آئی سی سی نے فیصلہ پاکستان ویمنز ٹیم کے حق میں دے دیا۔

    ویمنز چیمپئن شپ میں بھارت کی جانب سے کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے 6 پوائنٹس پاکستان کو دے دیے۔

    آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کی حساسیت کا علم ہے لیکن بھارت نے پاکستان سے نہ کھیلنے کی کوئی قابل قبول وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی انہوں نے نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی کوئی تجویز پیش کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان یکم اگست سے 31 اکتوبر کے دوران 3 میچز ہونے تھے، تاہم بھارت نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا تھا، جس پر پی سی بی کی جانب سے درخواست کی گئی کہ ان میچز کے پوائنٹس پاکستان کو دیے جانے چاہئیں۔

    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب ورلڈ کپ راؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔

  • عالمی عدالت برائے انصاف کا ماحولیاتی کیسوں کی سماعت کا فیصلہ

    عالمی عدالت برائے انصاف کا ماحولیاتی کیسوں کی سماعت کا فیصلہ

    دی ہیگ: عالمی عدالت برائے انصاف نے ماحولیاتی نقصانات سے متعلق کیسوں کو بھی اپنی عدالت میں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سے قبل اس عدالت میں صرف جنگی جرائم اور نسل کشی کے مقدمات کی سماعت ہوتی تھی۔

    اقوام متحدہ کے زیر نگرانی 2002 میں قائم کی جانے والی عالمی عدالت برائے انصاف کو ثقافت اور ماحول سے متعلق کیسوں کی سماعت نہ کرنے پر تنقید کا سامنا تھا۔

    اب عالمی عدالت نے اپنے ضابطہ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے ان جرائم کی سماعت کا بھی فیصلہ کیا ہے جو ماحول کی تباہی، قدرتی ذرائع کی بربادی اور زمینوں پر غیر قانونی قبضہ سے متعلق ہیں۔

    واضح رہے کہ زمینوں پر غیر قانونی قبضے گزشتہ عشرے سے ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے جو ماحول کی تباہی، وہاں عرصہ سے مقیم مقامی آبادیوں کی زبردستی ہجرت، اور غذائی قلت کا سبب بن رہی ہے۔

    icc-2

    دنیا بھر میں ہزاروں لاکھوں ایکڑ کی زمین نجی کمپنیوں کو فروخت کردی جاتی ہے جس کے بعد وہاں مختلف صنعتیں اور عمارتیں تعمیر کردی جاتی ہیں اور اس کے لیے وہاں موجود قدرتی خزانے جیسے جنگلات، جنگلی حیات یا جھیلوں ندیوں وغیرہ کو تباہ کردیا جاتا ہے۔ ان زمینوں کی فروخت کنندہ بعض اوقات قومی حکومتیں ہوتی ہیں۔

    ایک عدالتی مشیر ایلس ہیریسن کے مطابق زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کی تباہ کاری کسی صورت جنگوں سے مختلف نہیں۔ ’عالمی عدالت کے ضابطہ کار میں یہ تبدیلی ان دولت مند سرمایہ کاروں کے لیے ایک تنبیہہ ہے کہ زمین کا ماحول ان کا کوئی کھلونا نہیں‘۔

    دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز آلودگی میں اضافے کا سبب، کیس دائر *

    واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے یہ تبدیلی ایک فیصلہ کے بعد کی ہے جس میں انسانی حقوق کے وکیلوں کی جانب سے کمبوڈیا میں زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف کیس دائر کیا گیا۔ وکیلوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ان زمینوں کے چھننے کے بعد کمبوڈیا کی مذکورہ اقلیتی آبادی بے گھر، بے روزگار اور غربت کا شکار ہوچکی ہے، اور ایسا چونکہ زبردستی کیا گیا ہے، لہٰذا یہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

  • پاکستان کا پاک بھارت میچ کی آمدنی کے حصہ میں اضافے کا مطالبہ

    پاکستان کا پاک بھارت میچ کی آمدنی کے حصہ میں اضافے کا مطالبہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے پاک بھارت میچ کی ہونے والی آمدنی سے زیادہ حصہ مانگ لیا۔

    پاکستان نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک بھارت میچ سے ہونے والی آمدنی میں پاکستان کا حصہ بڑھایا جائے۔

    پی سی بی کے مطابق انٹرنیشنل ایونٹس میں پاک بھارت میچ سے آئی سی سی کو بھاری آمدنی ہوتی ہے۔ ملک میں کرکٹ نہیں جس کے باعث بورڈ کے حالات ٹھیک نہیں ایسے میں پاکستان کو زیادہ حصہ ملنا چاہیئے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی بھی اس بات کو تسلیم کر چکی ہے کہ وہ بڑے ٹورنامنٹس میں پاک بھارت میچ اس لیے کرواتی ہے کہ انہیں زیادہ آمدنی حاصل ہو۔ 2009 سے ملک میں کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو 100 ملین ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔

    پاکستان اس سے قبل ملک میں بین الاقوامی کرکٹ نہ ہونے کے باعث بھاری مالی نقصانات کے پیش نظر آئی سی سی سے خصوصی فنڈز کی درخواست بھی کرچکا ہے۔

  • آئی سی سی آف اسپنرز کیخلاف ہی کیوں کاروائی کرتا ہے، سعید اجمل

    آئی سی سی آف اسپنرز کیخلاف ہی کیوں کاروائی کرتا ہے، سعید اجمل

    لاہور: ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ آئی سی سی آف اسپنرز کیخلاف دوہرا معیار نہ اپنائے، قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے بولنگ ورائٹی پر بھرپور محنت کی ہے۔

    کرکٹر سعید اجمل کا مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی، بولنگ وراٗئٹی کو کارآمد بنانے کیلئے بھرپور انداز سے محنت جاری ہے،ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک مرتبہ پھر دوسرا کو موثر بناکر بیٹسمینوں کو پریشان کردینگے۔

    سعید اجمل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب آف اسپنرز کم دکھائی دے رہے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس طرز کے بولرز کو کیوں نشانہ بناتا ہے۔

    سعید اجمل کو یقین ہے کہ وہ مزید دو سال تک پاکستان کیلئے کرکٹ کھیلنے کے اہل ہیں۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوِں گے، آئی سی سی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوِں گے، آئی سی سی

    دبئی: آئی سی سی نے دھرم شالامیں پاک بھارت میچ کی حمایت کردی۔سیکریٹری بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر کہتے ہیں پاک بھارت میچ پر سیکیورٹی ٹیم کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

    بھارت میں بھرپور مخالفت کے باوجود آئی سی سی نے دو روایتی حریفوں کے درمیان میچ کی حمایت کردی، آئی سی سی کے سی ای او ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے دستبردار نہیں ہوگا، بھارت نے سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوِں گے۔

    سیکریٹری بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر بھی پاک بھارت میچ کے لئے پرامید ہیں، کہتے ہیں ہر ٹیم کو فول پروف سیکورٹی دیں گے، دھرم شالا میں میچ پر پاکستان کی سیکورٹی جائزہ ٹیم کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

  • پاک سری لنکا سیریز، قومی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری

    پاک سری لنکا سیریز، قومی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری

    دبئی: آئی سی سی کی جاری کردہ ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں تبدیلیاں رونما کردی ہیں۔

    پاکستان کی سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں تین دو سے کامیابی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں تبدیلی کا سبب بن گئی، ون ڈے رینکنگ کے ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

    مین آف دی سیریز قرار پانے والے محمد حفیظ تین درجہ ترقی پاکر انتیسویں نمبر پر آگئے، احمد شہزاد نے پانچ درجے بہتری کے بعد تیسویں پوزیشن حاصل کرلی، کپتان اظہر علی کی رینکنگ میں آٹھ درجہ بہتری آئی اور اب وہ بیالیسویں نمبر پر آگئے۔

    سرفراز احمد سولہ درجے بہتری کے بعد اکیاسی اور شعیب ملک پانچ درجے ترقی پا کر اٹھاسویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    ٹاپ ٹین بولرز کی فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، محمد عرفان ایک درجے ترقی پا کر محمد حٖفیظ کیساتھ سولہویں پوزیشن پر آگئے، اسپنر یاسر شاہ چوالیس درجے ترقی کے بعد ستانوے نمبر پر پہنچ گئے۔

  • آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

    دبئی: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی نے پاکستان کو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچادیا ہے۔

     سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان چھٹے نمبر پر موجود تھا، سیریز میں دو ایک سے کامیابی نے پاکستان کو تین درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچادیا ہے۔

     سیریز جیتنے پر پاکستان کو چار ریٹنگ پوائنٹس ملے،رینکنگ میں پاکستان کے پوائنٹس اب ایک سو ایک ہوگئے ہیں۔

    رینکنگ میں جنوبی افریقہ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، آسٹریلیا کا نمبر دوسرا ہے، پاکستان سے سیریز ہارنے کے بعد سری لنکا کی ٹیم ساتویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

  • آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ لسٹ جاری کردی

    آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ لسٹ جاری کردی

    دبئی : آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ لسٹ جاری کردی ہے۔ گال ٹیسٹ میں فتح کے بعد پاکستان ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں گال ٹیسٹ میں نو وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ بولرز کی فہرست میں چودہویں نمبر پر پہنچ گئےجو انکے کیرئیر کی بہترین رینکنگ ہے۔

    بیٹسمینوں کی فہرست میں یونس خان ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے، کپتان مصباح الحق نویں پوزیشن پر براجمان ہے، گال ٹیسٹ میں سنچری بنانیوالے اسد شفیق سات درجے ترقی پاکر بارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    گال ٹیسٹ کے مین آف دی میچ سرفراز احمد کیرئیر میں پانچ درجے ترقی پاکر پہلی مرتبہ سولہویں نمبر پر آگئے ہیں، آل راؤنڈز کے پانچ بہترین کھلاڑیوں میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں۔

    اسی طرح ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں۔ تاہم وہاب ریاض گیارہ درجے ترقی پاکر اکتالیسویں نمبر پر آگئے ہیں۔