Tag: آئی سی سی

  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، آئی سی سی نے خوشخبری سنادی

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، آئی سی سی نے خوشخبری سنادی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی۔

    آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے ریزرو ڈے کی منظوری دے دی ہے، مقررہ دن پر میچ نہ ہونے کی صورت میں میچ کے لیے ریزرو دن ہوگا۔

    گروپ اسٹیج میں میچ مکمل  ہونے کے لیے دوسری اننگ میں کم از کم 5 اوورز کا کھیل ہونا لازمی ہوگا جبکہ ناک آؤٹ مرحلے میں میچ مکمل ہونے کے لیے دوسری اننگ میں کم از کم 10 اوورز کا کھیل ہونا لازمی ہوگا۔

    آئی سی سی کی میٹنگ میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی سری لنکا اور بھارت مشترکہ طور پر کریں گے جبکہ میگا ایونٹ کُل میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں سے 12 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں کینیڈا اور امریکا ایک ہی گروپ میں شامل ہیں جس میں بھارت، پاکستان اور آئرلینڈ بھی موجود ہیں جب کہ بنگلہ دیش گروپ ڈی میں ہے جس میں جنوبی افریقہ، سری لنکا، نیدر لینڈ اور نیپال شامل ہیں۔

  • انڈر-19 ورلڈ کپ: بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

    انڈر-19 ورلڈ کپ: بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

    جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم نے آج لگاتار پانچویں جیت حاصل کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

    آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں جمعہ کے روز بھارت نے نیپال کو 132 رنز سے ہرادیا اور سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔

    ہندوستان کی طرف سے اس میچ میں دو کھلاڑیوں (کپتان ادے سہارن اور سچن داس) نے سنچری اسکور کیا اور ٹیم کو 50 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 297 رنز بنائے۔

    نیپال کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر محض 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارتی ٹیم اس وقت سپر سکس کے گروپ-1 میں 8 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون پر ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت ٹیم کا سفر ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار رہا ہے، ٹیم نے پانچ میچوں میں سے 3 میچ میں ٹیم نے 200 سے زیادہ رن سے جیت حاصل کی ہے۔

    دوسری جانب پاکستانی ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی کی منتظر ہے جس کے لیے آج قومی ٹیم کا سپر سکس مرحلے میں بنگلہ دیش سے مقابلہ ہوگا۔

  • ’’پاکستانی بھائیوں کی تباہ کن بولنگ!‘‘ آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی

    ’’پاکستانی بھائیوں کی تباہ کن بولنگ!‘‘ آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی

    آئی سی سی نے انڈر19 ورلڈکپ میں عبید شاہ کی بہترین بولنگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انھیں اور نسسیم شاہ کو بیٹرز کے لیے تباہ کن قرار دے دیا۔

    پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈکپ کھیلنے میں مصروف ہے، جہاں نوجوان پاکستانی پیسرز عمدہ بولنگ سے اپنا لوہا منواتے نظر آرہے ہیں۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی بھی اس ایونٹ میں اپنی عمدہ پرفارمنس سے آئی سی سی کی نظروں میں آگئے۔

    کرکٹ کی عالمی باڈی نے اپنے آفیشل انسٹا گرام پیج پر نیوزی لینڈ کے خلاف عبید شاہ کی تباہ کن بولنگ کے ساتھ بھائی نسیم شاہ کی وکٹیں اڑانے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    آئی سی سی نے کیپش میں لکھا کہ ’تباہ کن بولنگ کرنے والے بھائی‘۔ اس کے علاوہ آئی سی سی نے عبید کی اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ بیٹر کو کلین بولڈ کرتے نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    واضح رہے کہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

    ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 141 رنز کا ہدف باآسانی 26 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا۔

    شاہ زیب خان نے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شامل حسین بھی 54 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اور عرفات منہاس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، نوید احمد نے دو، محمد ذیشان اور علی اسفند نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں بابر اعظم کی تنزلی ہوئی ہے جب کہ محمد رضوان نے ترقی کا زینہ چڑھا ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 864 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ ان سے پیچھے انگلش کھلاڑی جو روٹ 859 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    پاکستان کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی نے آسٹریلوی کھلاڑیوں اسٹیو اسمتھ اور مارنوس لبوشین کو تیسرے اور چوتھے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔

    سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم کی آسٹریلیا میں ناکامی کے باعث دو درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 768 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن سے 8 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں جب کہ ان کی جگہ ویرات کوہلی (775 پوائنٹس) نے لے لی ہے۔ بھارتی کپتان روہت شرما 748 پوائنٹ کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔

    محمد رضوان دورہ آسٹریلیا میں پاکستان کی جانب سے 193 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے ہیں۔ ان کی سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں کھیلی جانے والی 88 رنز کی شاندار نے انہیں ترقی کا زینہ چڑھا دیا ہے اور وہ 10 درجے چھلانگ لگا کر 668 پوائنٹ کے ساتھ 27 ویں سے 17 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جب کہ ان سے اوپر ایک اور قومی مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 693 پوائنٹ کے ساتھ 14 ویں نمبر پر ہیں۔

    بولنگ کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر عامر جمال نے شاندار کھیل کے ساتھ ہی 45 ویں پوزیشن سے آئی سی سی رینکنگ میں اپنا کھاتہ کھولا ہے۔ اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 733 پوائنٹ کے ساتھ 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    ہندوستان کے خلاف چار وکٹیں لینے کے باوجود تیز گیند باز کاگیسو ربادا کو آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے پیچھے چھوڑ دیا اور درجہ بندی کی فہرست میں 858 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارت کے جسپریت بمراہ رویندر جدیجہ کو پیچھے چھوڑ کر چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ محمد سراج جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ایک ساتھ 13 درجے ترقی کر کے کیریئر کی بلند ترین 17 ویں پوزیشن پر پنچ گئے ہیں۔

    کمنز کے ساتھی جوش ہیزل ووڈ نے سڈنی ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کے ساتھ مشترکہ طور پر ساتویں پوزیشن سنبھالی ہے۔ آسٹریلوی آف اسپنر نیتھن لیون کی 11ویں پوزیشن ہے۔

  • ورلڈ کپ: سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ: سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    لکھنؤ: ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

    لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کی جانب سے دیا جانے والا 263 رنز کا ہدف 48.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    سدھیرا سماراوکرما نے 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ناسانکا نے 54 رنز بنائے، چرتھ اسالنکا 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    کوشل پریرا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کوشل مینڈس 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    نیدرلینڈز کی جانب سے اریان دت نے تین وکٹیں حاصل کیں، کولن ایکرمین ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    نیدر لینڈز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 263 رنز کا ہدف دیا۔

    نیدرلینڈز کی جانب سے سائبرینڈ اینجل بریکٹ 70 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ لوگن وین بیک نے 59 رنز بنائے۔

    سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشانکا اور کاسون راجیتھا نے چار چار وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ مہیش ٹھیکشانہ نے 1 وکٹ لی۔

    نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈ نے ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے 18ویں میچ میں پاکستان کو 62 رنز سے شکست دی۔

  • آئی سی سی کا مرد و خواتین کھلاڑیوں کو یکساں انعامی رقم دینے کا اعلان

    آئی سی سی کا مرد و خواتین کھلاڑیوں کو یکساں انعامی رقم دینے کا اعلان

    ڈربن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے صنفی تفریق ختم کر دی، کرکٹ کی عالمی تنظیم نے آئی سی سی ایونٹس میں مرد و خواتین کھلاڑیوں کو یکساں انعامی رقم دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈربن میں ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب سے آئی سی سی ایونٹس میں مرد و خواتین کھلاڑیوں کو یکساں انعامی رقم دی جائے گی۔

    آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا یکساں انعامی رقم دینا تاریخی اقدام ہے، تمام ممبر ملکوں کی فنڈنگ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئے قوانین لاگو کر دیے ہیں، ڈربن میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہونے والی انٹرنیشنل لیگز میں ٹیموں کی فائنل الیون میں زیادہ سے زیادہ 4 اوور سیز کھلاڑی ہی کھیل سکیں گے تاہم ایسوسی ایٹ ملک کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کو 7 لوکل کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکے گا۔

    آئی سی سی نے کرکٹ کے نئے قوانین لاگو کردیے

    اجلاس میں سلو اوور ریٹ قانون پر بھی ترامیم کی گئیں اور طے کیا گیا کہ پلیئرز پر فی اوور 5 فی صد جرمانہ ہوگا اور زیادہ سے زیادہ 50 فی صد میچ فیس کا ہی جرمانہ ہو سکے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مختلف لیگز کے حوالے سے بھی قانون سازی کی ہے، اب لیگز کھلاڑیوں کے ہوم بورڈ کو کھلاڑی کی سائننگ کے عوض فیسں دینے کی پابند ہوں گی، جب کہ پلیئنگ الیون میں کھلاڑیوں کی تعداد پر بھی شرائط عائد کر دی گئی ہیں۔ آئی سی سی اجلاس میں اس معاملے پر پاکستان نے لیگز کو کنٹرول کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

  • آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا

    آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    آئی سی سی کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائےگا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون سے حیدرآباد میں کھیلے گا جبکہ  روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 15 اکتوبر کو  احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کے اعتراض کے باوجود پاک بھارت میچ احمد آباد میں رکھا گیا، پاکستان نے افغانستان اور آسٹریلیا کیخلاف میچ کے وینیوز بدلنے کا مطالبہ کر رکھا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز رواں برس بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی ٹور کا منفرد انداز میں خلا سے آغاز ہوا تھا۔

    ٹرافی کو زمین سے ایک لاکھ 20 ہزار فٹ بلندی پر خلا میں بھیجا گیا جہاں سے ٹرافی احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتری۔

    ٹرافی دنیا بھر کا سفر کرے گا اور پھر 4 ستمبر کو میزبان ملک واپس آئے گا۔ 31 جولائی سے 4 اگست تک ٹرافی کی پاکستان میں رونمائی کی جائے گی۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر کی پہلی پوزیشن برقرار

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر کی پہلی پوزیشن برقرار

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

    آئی سی سی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن دوسرے اور پاکستان کے امام الحق ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔

    بیٹرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کےکوئنٹن ڈی کوک چوتھےنمبر پر موجود ہیں، اس رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی 8ویں، کپتان روہت شرما 9 ویں،کین ولیمسن 10 ویں اورفخر زمان 11  ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    دوسری جانب بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون پہلے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ  پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اس رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

  • اس وقت فوکس بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ پر ہے، بابر اعظم

    پاکستان کرکٹ ٹین کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام تر توجہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ پر ہے۔

    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اس وقت پی ایس ایل میں جس طرح کھلاڑیوں کی پرفارمنس ہے تو امید اور دعا ہے کہ ایسے ہی کمبی نیشن رہے اور رنز کریں۔

    بابر اعظم نے کہا کہ میں تو چاہوں گا کہ ہر روز اچھا کروں لیکن ایسا ممکن نہیں، کوشش ہوگی کہ ہمارے ساتھ دوسرے کھلاڑی بھی آگے بڑھیں اور اپنا حصہ ڈالیں کیونکہ یہ 2 کھلاڑیوں کی گیم نہیں کہ وہی کریں گے جو کریں گے یہ ٹیم گیم ہے۔

    ’بابراعظم نے ابھی تک خود کو میچ ونر ثابت نہیں کیا‘

    انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ ہماری ٹیم کے تمام کھلاڑی پرفارم کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں، ہمارے پاس میچ جتانے اور لڑنے والے پلئیرز ہونے چاہییں جو پاکستان کے پاس ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ بہت بڑا ایونٹ ہے اور یہ آپ کا خواب ہوتا ہے اور اس میں آپ 100 فیصد دینے کی کوشش کرتے ہیں، تو رضوان کے ساتھ مل کر رنز بنانے کی کوشش کروں گا۔

    بابر اعظم کا کہنا ہے کہ احسان اللہ سمیت جو ینگ بولرز آ رہے ہیں وہ پاکستان کے لیے اچھا ہے لیکن یہ نوجوان کھلاڑی جتنا کھیلیں گے اتنا اچھا ہے، ابھی ہم انہیں بہترین قرار نہیں دے سکتے کیونکہ بہترین بننے کے لیے زیادہ سے زیادہ تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہوگا، ہر ٹیم میں بڑے اچھے ایمرجنگ کھلاڑی ہیں، انہیں پریشر میں کھیلنا سیکھنا ہوگا۔

  • آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان

    آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کردیا۔

    آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جنوی افریقہ کے بولر مارکو جانسن نے جیت لیا۔

    Presenting the ICC Emerging Men's Cricketer of the Year 2022

    واضح رہے کہ آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کےلیے جنوبی افریقا کے مارکو جینسن، افغانستان کے ابراہیم زدران، نیوزی لینڈ فن ایلن اور بھارت کے ارشدیپ سنگھ کے نام شامل تھے۔