Tag: آئی سی سی

  • راولپنڈی کی پچ کو آئی سی سی نے اوسط سے کم قرار دے دیا

    راولپنڈی کی پچ کو آئی سی سی نے اوسط سے کم قرار دے دیا

    آئی سی سی کے میچ ریفریوں کے ایلیٹ پینل نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کو ’اوسط سے کم ‘ معیار کی قرار دیدیا۔

    تفصیلاے کے مطابق آئی سی سی کے میچ ریفریوں کے ایلیٹ پینل کی اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان اوت انگلینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں استعمال ہونے والی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کو اوسط سے کم معیار کی پچ قرار دیا ہے۔

    اس کے علاوہ میدان کو آئی سی سی کی پچ اینڈ آؤٹ فیلڈ مانیٹرنگ پراسس کی جانب سے ایک منفی پوائنٹ (ڈی میرٹ پوائنٹ) دیا گیا ہے۔

    آئی سی سی نے بتایا کہ راولپنڈی اسٹیڈیم کے 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوگئے، یہ دوسرا منفی پوائنٹ ہے، پہلا منفی پوائنٹ مارچ مین آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ کے بعد دیا گیا تھا، اس وقت بھی پچ کو اوسط سے کم قرار دیا گیا تھا۔

    اینڈی پائیکرافٹ نے کہا کہ ’راولپندی کی پچ فلیٹ تھی جس سے کسی قسم کے بولر کو کوئی مدد نہیں ملی، اسی وجہ سے بیٹرز نے تیزی سے رنز بنائے اور دونوں ٹیموں نے بڑا اسکور کیا، میچ کے دوران پچ کی حالت میں بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔

    آئی سی سی کا کہنا تھا کہ چونکہ پچ بولرز کے لیے سازگار نہیں تھی اس لیے رہنماؤں نے اصولوں سے مطابق پچ کو غیر معیاری سے کم قرار دیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم کی ترقی

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم کی ترقی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم ایک درجی ترقی کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    سری لنکا کے بولر وانندو ہسارنگا نکی ہفتہ وار رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ راشد خان دوسرے اور عادل رشید تیسری پوزیشن پر ہے۔

    اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے، افغانستان کے محمد بنی دوسرے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا تیسری پوزیشن پر ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل: بارش کی پیشگوئی، میچ کے قوانین میں تبدیلی

    ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل: بارش کی پیشگوئی، میچ کے قوانین میں تبدیلی

    انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے اتوار کے روز ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے قوانین میں تبدیلی کر دی۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا فائنل اتوار کے روز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا تاہم محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز میلبرن میں شدید بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

    ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کر دی ہے، اتوار کو بارش کی صورت میں میچ ادھورا رہ جائے تو میچ اگلے روز یعنی سوموار کو مکمل کیا جائے گا۔

    ریزرو ڈے والے روز یعنی پیر کو بھی میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہوگی کہ میچ اتوار کو ہی مکمل ہو جائے، بارش کی صورت میں اگلے دن سوموار یعنی ریزرو ڈے پر مقابلہ 3 بجے شروع کیا جائے گا۔

    ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے مطابق کسی بھی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں ہر سائیڈ کے لیے کم از کم 10 اوورز کا کھیل ضروری ہے اور میچ کو مکمل کرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا فیصلہ میچ والے روز لیا جائے گا۔

    آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل مکمل کرنے کے لیے اتوار کے روز ہی فیصلے لیے جائیں گے کہ آیا میچ کو مکمل کرنے کے لیے اوورز کی تعداد کم کی جائے یا پھر اگر میچ اتوار کے روز ممکن نہ ہو تو میچ کو اگلے روز جاری رکھا جائے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا سفر تمام، انگلینڈ ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

    ٹی 20 ورلڈ کپ: دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا سفر تمام، انگلینڈ ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

    سڈنی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں  انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے دی۔

    انگلینڈ نے سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے، میگا ایونٹ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کاسفر تمام ہوگیا جبکہ سری لنکا اس ایونٹ میں پہلے ہی باہر ہوگئی تھی۔

    سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکا نے پہلےکھیل کر 8 وکٹوں کے نقصان سے 141 رنز بنائے۔

    141 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 6 وکٹ کے نقصان پر 144 رنز اسکور کیے، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز 47،  بین اسٹوکس 42 رنز بنا کرنمایاں رہے جبکہ سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا، کمارا اور دھننجیا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید کو عمد بولنگ پر پلیئرآف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے سری لنکا کی 3 اہم وکٹیں حاصل کی۔

    سری لنکن ٹیم کے پاتھم نسانکا نے45 گیندوں پر67 رنز اسکور کیے، بھانوکارا جاپکسے  22 اور کوشل مینڈس 18رنز بنا سکے، جبکہ ووڈکی 3،راشد ،ووکس، اسٹوکس اور کرن نے 1،1وکٹ لی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا یہ میچ انگلش ٹیم کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ اگر انگلینڈ ٹیم یہ جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تو  سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

    اور اگر آج کا میچ سری لنکا جیت جاتی ہے تو دونوں ٹیموں کی اپنے وطن واپسی کا ٹکٹ کنفرم ہوگا ہوجائے گا۔

    گروپ ون سے نیوزی لینڈ پانچ میچز میں 7 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، انگلینڈ آج کا میچ جیتنے کے بعد پوائنٹ ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، سری لنکا کی شکست کے بعد اب میزبان ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

    گروپ ون سے سری لنکا، افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کیلئے ایونٹ ختم ہو گیا تھا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

    ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، بھارت نے 20 اووزر میں 6 وکٹ کے تقصان پر 184 رنز بنائے۔

     گروپ 2 میں اس وقت بھارت دوسرے اور بنگلادیش تیسرے نمبر پر موجود ہے، یہ میچ دونوں ٹیموں کے علاوہ پاکستان کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    کیوںکہ اگر بنگلادیش کی ٹیم آج بھارت کو شکست دیتی ہے اور پاکستان اپنے بقیہ دونوں میچز جیت گیا تو قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اُمیدیں زندہ رہیں گی۔

  • ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کو مل گئی

    ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کو مل گئی

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی بھارت کو مل گئی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی بھارت کو ملنے کی تصدیق کردی۔
    بی سی سی آئی نے آئی سی سی کے سالانہ کنونشن کے دوران میگا ایونٹ کی بولی جیت لی۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ ہم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی کے خواہشمند تھے ہمیں خوشی ہے کہ ہمیں میگا ایونٹ کی میزبانی کا موقع ملا ہے۔

    آئی سی سی نے ویمنز کے تین دیگر ٹورنامنٹس کے میزبانوں کا بھی اعلان کیا گیا جس کے مطابق 2024 کا ٹی 20 ورلڈ کپ بنگلہ دیش میں جبکہ 2026 کا ٹی 20 ورلڈ کپ انگلینڈ میں منعقد ہوگا، اس کے علاوہ 2027 ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سری لنکا کو ملی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں آخری بار ویمنز ورلڈ کپ 2013 میں منعقد ہوا تھا۔

    اس ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو 114 رنز سے شکست دے کر چیمپئن بنی تھی۔

  • ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم پہلے نمبر پر برقرار

    ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم پہلے نمبر پر برقرار

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم پہلے نمبر پر برقرار ہیں، بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی، ون ڈے بیٹسمین کی 2 ٹاپ پوزیشنز پاکستان کے پاس ہیں۔

    بیٹسمین رینکنگ میں بابر اعظم پہلے اور امام الحق دوسرے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے ویراٹ کوہلی تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

    جنوبی افریقہ کے وین ڈرڈوسن تیسرے نمبر پر آگئے۔

    ون ڈے بولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے بولٹ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔

  • آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: بابر اعظم سرفہرست، شاہین آفریدی ٹاپ 10 میں

    آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: بابر اعظم سرفہرست، شاہین آفریدی ٹاپ 10 میں

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، بلے بازوں میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی بھی ٹاپ 10 میں آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی 4 درجہ بہتری کے بعد ٹاپ 10 میں آگئے۔

    شاہین آفریدی کی رینکنگ آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میں 2 وکٹیں لینے پر بہتر ہوئی۔

    بلے بازوں میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

    پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک اور اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں، وہ 2 مرتبہ پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن چکے ہیں۔

    بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے میں عمدہ کارکردگی دکھائی، انہوں نے سیریز میں مجموعی طور پر 561 رنز اسکور کیے۔

    ٹی 20 بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

  • آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کپتان کون؟

    آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کپتان کون؟

    دبئی: آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، اس ٹیم کا کپتان بابر اعظم کو مقرر کیا گیا ہے۔

    محمد رضوان ٹیم کے وکٹ کیپر ہوں گے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ بنائے گئے ہیں، دوسری طرف بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم آف دی ایئر میں شامل نہیں کیا گیا۔

    آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

    جوز بٹلر

    محمد رضوان (وکٹ کیپر)

    بابر اعظم (کپتان)

    ایڈن مارکرن

    مچل مارش

    ڈیوڈ ملر

    تبریز شمسی

    جوش ہیزلووڈ

    ونندو ہسارنگا

    مستفیض الرحمان

    شاہین آفریدی

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی پلیئرز رینکنگ بھی جاری کی ہے، جس میں بابر اعظم کی ایک درجے تنزلی ہوگئی ہے، اور وہ نویں نمبر پر پہنچ گئے، نئی رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ترقی ہوئی ہے، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی7 درجے ترقی ہوئی، وہ ٹیسٹ بیٹرز میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔

    آئی سی سی کی پلیئرز رینکنگ جاری

    فاسٹ بالر شاہین آفریدی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر چلے گئے، بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنو لابوشین پہلی پوزیشن پر ہیں جب کہ بولرز کی رینکنگ میں پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے، بیٹرز میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کا دوسرا جب کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا رینکنگ میں تیسرا نمبر ہے۔