Tag: آئی سی سی

  • انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف

    انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف

    ٹرینیڈاڈ: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 316 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ میں زمبابوے کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دے دیا ہے، زمبابوے کی دعوت پر پاکستان نے 9 وکٹوں پر 315 رنز اسکور کر لیے۔

    قومی اوپنر حسیب اللہ خان نے 129 رنز کی شان دار اننگز کھیلی، حسیب اللہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے چھٹے پاکستانی بن گئے ہیں۔

    عرفان خان 81 اور عبدالفسیح بھی 27 رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ زمبابوے کی جانب سے ایلیکس فالاؤ نے 5، ڈوبے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

  • آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری

    آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری

    دبئی: انٹرنیشل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی، پاکستانی کپتان بابر اعظم تیسرے اور محمد رضوان چوتھے نمبر پر ہیں۔

    انٹرنیشل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی، پاکستانی کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی اور وہ نمبر ون پوزیشن سے نیچے آگئے۔

    بابر اعظم کی جگہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نمبر ون پوزیشن پر آگئے، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم دوسرے نمبر پر آگئے جبکہ بابر اعظم تیسرے نمبر پر آگئے۔

    محمد رضوان کا ٹی 20 رینکنگ میں چوتھا نمبر برقرار ہے، شاداب خان ایک درجہ ترقی کے بعد نویں پوزیشن پر آگئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھی ایک درجہ ترقی کر کے گیارہویں نمبر پر آگئے۔

  • آئی سی سی نے نومبر کے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی نے نومبر کے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نومبر کے مہینے کے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کو نومبر کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا ہے، جب کہ ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز بہترین خاتون کرکٹر قرار پائی ہیں۔

    ڈیوڈ وارنر کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل اور سیمی فائنل میں عمدہ اور میچ وننگ کارکردگی پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔ وارنر نے پاکستانی اوپنر عابد علی اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کو پیچھے چھوڑ کر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

    شان دار کارکردگی کی ایک سیریز کے بعد ڈیوڈ وارنر ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے، جس کی وجہ سے آسٹریلیا کو ٹائٹل جیتنے میں مدد ملی۔

    مجموعی طور پر وارنر نے 7 میچز میں 48.16 کی اوسط اور 146.70 کے اسٹرائیک ریٹ سے 289 رنز بنائے۔ جب کہ ان میں سے چار میچز ایوارڈ کے لیے زیر غور مدت کے درمیان کھیلے گئے، جس کے دوران انھوں نے 151.44 کے شان دار اسٹرائیک ریٹ سے 209 رنز بنائے۔

    انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں نصف سنچری بنائی، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں اہم ترین 49 رنز بنائے، اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سپر 12 کے مقابلے میں ناقابل شکست 89 رنز بنائے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: بابر اعظم ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان منتخب

    ٹی 20 ورلڈ کپ: بابر اعظم ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان منتخب

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا، پاکستان کے بابر اعظم ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان ہیں جبکہ کوئی بھارتی کھلاڑی ٹیم میں اپنی جگہ نہیں بنا سکا۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا،پاکستان کے بابر اعظم ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان ہوں گے۔

    ٹیم میں 3 اوپنرز ہونے کی وجہ سے محمد رضوان کو شامل نہیں کیا گیا، چیمپیئن ٹیم آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور انگلینڈ کے جوز بٹلر بطور اوپنر ٹیم میں شامل ہیں۔

    ٹیم میں سری لنکا کے آسالانکا، مارکرم، معین علی، ہسارنگا اور زمیپا شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ، ٹرینٹ بولٹ اور نوکیا بھی ٹیم میں منتخب کیے گئے ہیں۔

    فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں بارہویں کھلاڑی ہوں گے۔ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں۔

    ٹیم کو آئی سی سی کی قائم کردہ جیوری نے منتخب کیا جبکہ جیوری میں اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی شاہد ہاشمی بھی شامل تھے۔

  • کیا 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امریکا میں ہوگا؟

    کیا 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امریکا میں ہوگا؟

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نگاہیں اب امریکا پر ٹک گئی ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا تو امریکا جلد ہی ایک عالمی ایونٹ کی میزبانی کر سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے اگلے سائیکل میں 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی امریکا کو سونپنے کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

    آئی سی سی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ 2024 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امریکا کرکٹ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر بولی لگا سکتے ہیں۔ ایسے میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ 20 ٹیموں اور 55 میچز کے اس ٹورنامنٹ کی میزبانی امریکی اور کیریبین بورڈ کو دی جا سکتی ہے۔

    دراصل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک طویل عرصے سے نئے ابھرتے ہوئے ممالک کو میگا ایونٹس کی میزبانی کے حقوق دینے کی خواہش مند ہے۔

    2024 اور 2031 کے درمیان، آئی سی سی کئی ٹورنامنٹس کی میزبانی کرنے والا ہے، جس کا آغاز 2024 کے T20 ورلڈ کپ سے ہوگا۔ کہا جا رہا ہے کہ 2021 اور 2022 کے ایڈیشن کے مقابلے میں یہ ایڈیشن 20 ٹیموں اور 55 میچز پر مشتمل ہوگا، دیگر ایڈیشنز میں 16 ٹیمیں اور 45 میچز کھیلے جاتے ہیں۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ 2024 کے ایڈیشن میں کرکٹ ویسٹ انڈیز امریکا کے ساتھ شریک میزبان کے طور پر شامل ہوگا۔

    آئی سی سی کے اولمپک کے حوالے سے یہ عزم ہے کہ 2028 میں لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کے کھیل کو بھی شامل کیا جا سکے، ایسے میں امریکا کو ایک انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی دینا منطقی ہے۔

    2024 ورلڈ کپ ایڈیشن کے علاوہ آئی سی سی کی جانب سے پچاس اوورز کے 2 عدد ورلڈ کپس کے انعقاد کی منصوبہ بندی بھی کی جا چکی ہے، جو 2027 اور 2031 میں منعقد ہوں گے۔ کرکٹنگ باڈی 50 اوورز کی 2 چیمپئنز ٹرافیز (2025 اور 2029) پر بھی نظر رکھے گی۔ جب کہ تین اضافی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپس (2026، 2028 اور 2030 میں) کی بھی منصوبہ بندی ہے۔

  • شیڈول عالمی ٹورنامنٹس کرانے ہوں گے ورنہ آئی سی سی کو نقصان اٹھانا پڑے گا: نو منتخب چیئرمین

    شیڈول عالمی ٹورنامنٹس کرانے ہوں گے ورنہ آئی سی سی کو نقصان اٹھانا پڑے گا: نو منتخب چیئرمین

    دبئی: نیوزی لینڈ کے گریگ بارکلے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے نئے چیئرمین کا انتخاب عمل میں آ گیا ہے، نیوزی لینڈ کے گریگ بارکلے نے بھارت کے ششانک منوہر کی جگہ لی ہے۔

    گریگ بارکلے 2012 سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے ڈائریکٹر ہیں، چیئرمین بننے کے لیے بارکلے کو ڈائریکٹر نیوزلینڈ کا عہدہ چھوڑنا ہوگا۔

    گریگ بارکلے نے منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی چیئرمین بننا میرے لیے باعث فخر ہے، کرکٹ کو آگے لے جانے کے لیے ان تھک محنت کریں گے۔

    انھوں نے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کو اگلے تین برسوں میں اپنے اہم مقابلے ہر حال میں منعقد کروانے ہوں گے، ورنہ کھیل کو سنگین مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ کو وِڈ 19 کی عالم گیر وبا نے آئی سی سی کو اپنے 3 عالمی ٹورنامنٹس کو ری شیڈول کرانے پر مجبور کیا، بارکلے نے منگل کے روز عالمی گورننگ باڈی کے چیئرمین کی حیثیت سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انھیں موجودہ نشریاتی معاہدے کے تحت ان ٹورنامنٹس کو منعقد کرانا پڑے گا۔

    ری شیڈول ہونے والے عالمی مقابلوں میں آسٹریلیا میں رواں سال شیڈول مینز ٹی 20 ورلڈ کپ، اور 2021 میں نیوزی لینڈ میں شیڈول وومنز ورلڈ کپ شامل ہیں، جو اب 2022 میں ہوں گے۔ جب کہ بھارت میں 2023 میں شیڈول مینز ورلڈ کپ سال کے بالکل آخر میں چلا گیا ہے۔

    بارکلے نے مزید کہا کہ اگر ہم ان تمام ایونٹس کے بروقت انعقاد میں ناکام رہے تو پھر براڈ کاسٹرز کی جانب سے ہم پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ہمیں جاری ادائیگیوں کی آخری رقم موصول نہیں ہوگی۔

  • آئی سی سی پلیئرز ایوارڈز میں 2 پاکستانی کھلاڑی شامل

    آئی سی سی پلیئرز ایوارڈز میں 2 پاکستانی کھلاڑی شامل

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دہائی کے بہترین ایوارڈز کے لیے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی پلیئر ایوارڈز میں 10 مختلف کیٹیگریز رکھی گئی ہیں، قومی ٹیم کے دو کھلاڑی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔

    سابق کپتان اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق آئی سی سی اسپرٹ کرکٹ کے لیے نامزد ہوئے جبکہ لیگ اسپنر یاسر شاہ پلیئر آف دی ڈیکڈ (دہائی کے بہترین کھلاڑی) کی فہرست میں شامل ہیں۔

    ون ڈے اور ٹیسٹ کے مینز اور ویمنز پلیئرز، ٹی ٹوینٹی کی کیٹیگری میں کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا، فاتح کا اعلان 18 دسمبر کو ہوگا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی کی جانب سے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا، انہوں نے چیمئنز ٹرافی کے دوران 13 وکٹیں حاصل کیں۔

    ایمرجنگ پلیئر کی دوڑ میں پاکستان کے شاداب خان اور بھارت کے کلدیپ یادیو میدان میں تھے۔

  • آئی سی سی نے آل ٹائم ٹی 20 بولرز رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے آل ٹائم ٹی 20 بولرز رینکنگ جاری کردی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ریٹنگ کے حساب سے آل ٹائم ٹی 20 بولرز کی رینکنگ جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ریٹنگ کے حساب سے آل ٹائم ٹی 20 بولرز رینکنگ جاری کردی، ٹاپ ٹین رینکنگ میں 5 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

    فاسٹ بولر عمر گل 857 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، بوم بوم آفریدی چھٹے، سعید اجمل آٹھویں، عماد وسیم نویں اور لیگ اسپنر شاداب خان دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    آل ٹائم ٹی ٹوینٹی بولرز رینکنگ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری 855 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں، تیسرے نمبر پر کیوی اسپنر ڈینئل ویٹوری براجمان ہیں ان کی ریٹنگ 850 ہے۔

    اسی طرح چوتھے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے آف اسپنر سنیل نارائن موجود ہیں ان کی ریٹنگ 817 ہے، افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان 816 ریٹنگ کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    بوم بوم آفریدی 814 ریٹنگ کے ساتھ 6 نمبر پر موجود ہیں، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر ساتویں، سعید اجمل 788 ریٹنگ کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

    قومی آل راؤنڈر عماد وسیم نویں اور لیگ اسپنر شاداب خان دسویں نمبر پر براجمان ہیں دونوں کھلاڑیوں کی ریٹنگ بالترتیب 780 اور 769 ہے۔

  • کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ ایک سال ملتوی کرنے کی درخواست کر دی

    کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ ایک سال ملتوی کرنے کی درخواست کر دی

    دبئی: آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ انعقاد سے قبل تنازع کی زد میں آ گیا، کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی سے ایونٹ ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیلی کانفرنس میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کا فیصلہ 10 جون تک مؤخر کر دیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے درخواست کی تھی کہ میگا ایونٹ ایک سال آگے بڑھایا جائے۔

    تاہم کرکٹ آسٹریلیا کا آئی سی سی فنانشل کمیٹی کو لکھا جانے والا یہ خط میڈیا پر لیک ہو گیا ہے، بورڈ ممبران نے خفیہ معلومات باہر نکلنے پر تحفطات ظاہر کیے اور اس کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    آسٹریلین میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی کو میگا ایونٹ ایک سال آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے، دوسری طرف کرکٹ آسٹریلیا کے چئیرمین ارل ایڈینگز کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2022 تک ملتوی ہونا کرکٹ کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ ہوگا یا نہیں؟ آئی سی سی فیصلہ نہ کرسکا

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی عالمگیر وبا نے دنیا بھر میں کھیلوں کو متاثر کیا ہے، اس دوران کرکٹ کے متعدد مقابلے مؤخر یا ملتوی کیے جا چکے ہیں، کو وِڈ 19 کے باعث نومبر میں کھیلے جانے والے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے جس کے لیے آئی سی سی نے اپنا لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ آیندہ ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارے میں دوبارہ غور کرے گی، اور اکتوبر، نومبر میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری رہیں گی۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا: آئی سی سی

    ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا: آئی سی سی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے، آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ کے ایجنڈے پر ہے، جس میں ورلڈ کپ سے متعلق غور کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی کی یہ اہم بورڈ میٹنگ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کل (جمعرات) کو منعقد ہوگی جس میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا، اور اس کپ کو زندہ رکھنے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

    ادھر بھارتی میڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق غلط پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے 15 ٹیموں کی نقل و حرکت کے چیلنج کے باعث اسے اگلے برس فروری یا 2022 تک ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ اگر یہ ٹورنامنٹ 2022 تک ملتوی ہوگا تو 2021 میں انڈیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ اس سے متاثر نہیں ہوگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی صورت میں آئی پی ایل 2020 کی میزبانی کرنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا تھا۔

    گریم اسمتھ کی آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی پیش گوئی

    تاہم دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کو اگلے سال کے لیے مؤخر کرنے کی مخالفت کر دی ہے، جس سے پی ایس ایل کا اگلا سیزن متاثر ہو سکتا ہے۔

    دریں اثنا، آئی سی سی نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں، ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری طرف بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ وبا کی وجہ سے آئی سی سی ممبرز رواں سال کا ایونٹ 2022 تک کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔