Tag: آئی فونز

  • آئی فونز امریکا میں تیار کیے جائیں، بھارت میں نہیں، ٹرمپ

    آئی فونز امریکا میں تیار کیے جائیں، بھارت میں نہیں، ٹرمپ

    امریکی صدر نے بھارت کو ہری جھنڈی دکھا دی اور اپنے نئے فیصلے سے مودی سرکار کو میڈ ان انڈیا نو مور کا پیغام دےدیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی سرکار کو دو ٹوک پیغام دے دیا ہے کہ میڈ ان انڈیا نو مور اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل کو اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی ہے۔

    ٹرمپ نے ایکس اکاؤنٹ پر بھارت میں ایپل کمپنی کو آئی فونز کی مینوفیکچرنگ نہ کرنے کا ایک بار پر واضح پیغام دیتے ہوئے بڑی تنبیہہ کی ہے۔

    امریکی صدر نے دوٹوک انداز اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی فونز صرف امریکا میں تیار کیے جائیں، بھارت میں نہیں۔

    ٹرمپ نے ایپل کمپنی کو تنبیہہ کی ہے کہ اگر اس نے آئی فون امریکا سے باہر (بھارت) میں تیار کرنا ہیں تو 25 فیصد ٹیرف لگے گا۔

    ان کا کہنا ہے کہ ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ امریکا میں فروخت ہونے والے آئیفونز امریکی سر زمین پر ہی تیار کیے جائیں۔ بھارت یا کسی اور جگہ نہیں، اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اضافی ٹیرف بھگتنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ دورہ مشرق وسطیٰ میں بھارت میں آئی فونز تیار کرنے پر ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا وہ نہیں چاہتے کہ ایپل کمپنی اپنی ڈیوائسز بھارت میں تیار کرے۔

    معاشی ماہرین نے امریکی صدر کے اس بیان کو ٹرمپ کے بھارت پر بڑھتے عدم اعتماد اور مودی سرکار کی پالیسیوں پر سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں نے بھارت کو غیر معتبر بنا دیا ہے۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ بار بار امریکی کمپنیوں کو بھارت سے نکلنے اور واپس امریکا آنے کی تقلین کر چکے ہیں اور ان کا بار بار انتباہ دراصل بھارت پر امریکا کے عدم اعتماد کی نشاندہی کر رہا ہے۔

  • امریکا، چین کشیدگی، 2026 سے بھارت آئی فونز مینوفیکچر کریگا

    امریکا، چین کشیدگی، 2026 سے بھارت آئی فونز مینوفیکچر کریگا

    امریکا اور چین کی تجارتی جنگ میں بھارت فائدہ اٹھانے کےلیے تیار ہے، آئندہ سال سے بھارت ایپل کی مصنوعات مینوفیکچر کرے گا۔

    معروف ٹیکنالوجی کمپنی جس کے زیادہ تر فونز پہلے چین میں تیارے ہوتے تھے، اب چین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی کے بعد اس نے اعلان کیا ہے 2026 کے اختتام تک امریکا میں فروخت ہونے والے تمام آئی فونز کی مینوفیکچرنگ کو بھارت منتقل کیا جائے گا۔

    اس اقدام کا مقصد چین پر انحصار کم کرنا ہے، یہ فیصلہ امریکا اور چین کے درمیان حالیہ ٹیرف کشیدگی اور چین سے درآمدات پر عائد بھاری محصولات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    ایپل کمپنی کے تقریباً 90 کے قرین آئی فونز اس وقت چین میں تیار کیے جاتے ہیں لیکن اب اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنالوجیکل کمپنی نے بھارت میں اپنی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔

    آئی فون 17 کا نیا ڈیزائن اور پاکستان میں اس کی ممکنہ قیمت سامنے آگئی

    فاکسکون اور ٹاٹا الیکٹرانکس جو کہ ایپل کی شراکت دار کمپنی ہیں وہ بھارت میں آئی فونز کی تیاری میں مصروف ہیں اور مارچ 2025 میں بھارت سے امریکا کو تقریباً 2 ارب ڈالرز مالیت کے آئی فونز برآمد کیے گئے ہیں۔

    کمپنی کا منصوبہ ہے کہ 2026 تک بھارت میں سالانہ 6 ملین سے زائد آئی فونز تیار کیے جائیں، اس سے نہ صرف ایپل کی سپلائی چین کےلیے مختلف راستے کھیلیں گے بلکہ بھارت کیلئے یہ ایک بڑی اقتصادی پیش رفت بھی ہے

    خیال رہے کہ آئی فون کمپنی ایپل نے 2017 میں بھارت میں آئی فونز کی تیاری شروع کی تھی، اب کمپنی چاہتی ہے کہ بھارت کو اپنی مینوفیکچرنگ کا مرکز بنایا جائے۔

    https://urdu.arynews.tv/iphone-prices-may-increase-tariff-plan/

  • بینکاک سے آنے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کے آئی فونز برآمد

    بینکاک سے آنے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کے آئی فونز برآمد

    لاہور : کسٹم حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر بینکاک سے آنے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کے آئی فونز برآمد کرکے حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے  لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قیمتی موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    حکام نے بینکاک سے آنے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کےقیمتی فون برآمد کرلئے اور لاہور کے رہائشی مسافر ملک شاہد حسین کو حراست میں لیکرمقدمہ درج کرلیا۔

    ترجمان کسٹمز کا کہنا تھا کہ پنجاب کےتمام ایئرپورٹس پرسمگلنگ کی روک تھام کاعمل جاری ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ بھی کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 60 لاکھ روپے مالیت کے قیمتی 62 موبائل فونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی۔

    کسٹم حکام کے مطابق 4 مسافر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ٹی جی 341 سے کراچی پہنچے تھے، جنھیں آئی فونز کی اسمگلنگ پر حراست میں لیا گیا تھا۔

    کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ مسافروں سے 62 قیمتی آئی فون اور کٹ برآمد ہوئی، جن کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

  • آئی فونز میں  2020 تک 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرائے جانے کا امکان

    آئی فونز میں 2020 تک 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرائے جانے کا امکان

    واشنگٹن : معروف کمپنی ایپل کی جانب سے 2020 تک آئی فونز میں 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، ایپل کے فلیگ شپ آئی فونز میں فائیو جی سپورٹ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی فونز صارفین کے لیے بڑی خبر آگئی ، فائیوجی دوڑ میں کامیابی کے منصوبے میں قانونی جنگ میں ناکامی کے بعد ایپل نے کوالکوم سے معاملات طے پانے کے بعد 2020 میں اپنے 5 جی آئی فونز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    اب تک اینڈرائیڈ ڈیوائسز تیار کرنے والی کئی کمپنیاں 5 جی ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ فونز متعارف کراچکی ہیں مگر آئی فون صارفین کو اس کے لئے 2020 تک انتظار کرنا ہوگا۔

    ایپل سے متعلق مختلف لیکس کرنے والے تجزیہ کار منگ چی کیو کے مطابق ایپل کی جانب سے اگلے سال کم از کم 2 آئی فون ماڈلز فائیو جی سپورٹ کے ساتھ متعارف کرائے جاسکتے ہیں، ایپل کے فلیگ شپ آئی فونز میں فائیو جی سپورٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے اپریل میں امریکا اور جنوبی کوریا میں موبائل فون کمپنیوں نے 5دنیا میں سب سے پہلے 5 جی سروس فراہم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : امریکا اور جنوبی کوریا میں 5 جی انٹرنیٹ سروس کی فراہمی شروع

    جنوبی کوریا میں سنہ 2014 میں وائر لیس ٹیکنالوجی 5 جی کا ابتدائی خاکہ پیش کیا گیا تھا اور اسے دنیا بھر میں سنہ 2020 تک عام کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق 5 جی ٹیکنالوجی سے اسمارٹ فونز پر انٹرنیٹ کی رفتار پچاس گنا بڑھ جائے گی جس کے ذریعے صارفین محض ایک سیکنڈ میں کئی میگا بائیٹ کی فلم ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

  • آئی فونزکو 5 منٹ میں چارج کرنے والا چارجر تیار

    آئی فونزکو 5 منٹ میں چارج کرنے والا چارجر تیار

    بیجنگ: چینی ماہرین نے اسمارٹ فونز کو پانچ منٹ میں چارج کرنے والا جدید چارجر تیار کرلیا۔

    چینی ماہرین کے تیارکردہ اس چارجر کو ایز سون ایز پاسبیل کا نام دیا گیا ہے، جس کی خاص بات یہ ہے کہ وہ کسی بھی آئی فونز کی ڈیڈ بیٹری کو پانچ منٹ میں ری چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک اے ایس اے پی چارجر سے تین آئی فون کو پندرہ منٹ میں باآسانی چارج کیا جاسکتا ہے۔