Tag: آئی فون صارفین

  • آئی فون صارفین کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی

    آئی فون صارفین کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی

    آئی فون صارفین کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، معروف گیم فورٹ نائٹ امریکا میں آئی فون صارفین کے لیے دوبارہ سے دستیاب ہوگیا، ایپک گیمز کا کہنا ہے کہ صارفین گیم کو ایپک گیمز اسٹور اور آلٹ اسٹور سے اپنے فون میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے فورٹ نائٹ کو تقریباً پانچ سال قبل اپنے ایپ اسٹور سے ختم کردیا تھا، ایپل نے ایسا ایپک گیمز کے اپنے گیم میں اِن ایپ پے منٹ سسٹم پیش کرنے کے بعد کیا تھا۔

    دونوں کمپینیوں کے درمیاب اس حوالے سے طویل عدالتی جنگ چلی، جس کے بعد عدالتی فیصلے میں ایپل پر لازم قرار دیا گیا کہ کمپنی ایپ سے باہر ہونے والی خریداری کی فیس وصول نہیں کرسکتی، جس کے بعد گیم امریکا میں آئی فون صارفین کے لیے دوبارہ دستیاب ہوگیا۔

    سی ای او ٹِم سوئینی نے ایک پوسٹ میں فیصلہ آنے کے تھوڑی دیر بعد ہی کہا کہ ایپک نے فورٹ نائٹ کو امریکا میں آئی او ایس پر واپس لانے کا ارادہ کیا ہے۔

    اُن کی جانب سے ایپل کو ایک پیشکش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ اگر کمپنی کورٹ کا فرکشن-فری، ایپل-ٹیکس-فری فریم ورک کا اطلاق عالمی سطح پر کرتی ہے تو گیم ایپ اسٹور پر واپس آجائے گا اور اس معاملے پر موجودہ اور مستقبل کے مقدموں کو ختم کر دیا جائے گا۔

    دوسری جانب دنیا بھر میں آئی فونز کے شوقین افراد نئے ماڈل کے آئی فون 17 کی لانچنگ کے منتظر ہیں۔ ایپل کی مصنوعات کے شائقین اس بات کے بارے میں متجسس ہیں کہ اس سال کے آخر میں نئی مصنوعات کیا لا سکتی ہیں۔

    تاہم آئی فون 17 پرومیکس کے حوالے سے کچھ خبریں سامنے آئی ہیں جس میں فون کی قیمت، ریلیز کی تاریخ اور اسپیس کے حوالے سے دعوے کیے گئے ہیں۔

    متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فون 11 اور 13 ستمبر کے درمیان ریلیز ہونے والا ہے۔ نئی رپورٹس بتاتی ہیں کہ آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت یواے ای میں تقریباً 3,399 درہم ہو سکتی ہے۔

    نئے ماڈلز میں فون کیسائز میں تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔ آئی فون 16 پرو اور پرو میکس کے بعد، نئے ماڈلز کے بالترتیب 6.3 انچ اور 6.9 انچ رہنے کی توقع ہے۔

    سام سنگ کا سب سے پتلا اسمارٹ فون، گلیکسی ایس 25 ایج، قیمت کتنی ہوگی؟

    ممکنہ طور پر آئی فون 17 پرو ماڈلز کو نکسٹ جنریشن کی A19 پرو چپ سے تقویت ملے گی جو کہ 3 نینو میٹر کے جدید عمل کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ اس کا مطلب 2025 میں ایپل کے فلیگ شپ ڈیوائسز کے لیے کارکردگی کو بہتر ثابت کرنا ہے۔

  • آئی فون صارفین کیلئے بڑی خبر : ایپل نے نئی حکمت عملی اختیار کرلی

    آئی فون صارفین کیلئے بڑی خبر : ایپل نے نئی حکمت عملی اختیار کرلی

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے آئی فون صارفین کو متوجہ کرنے کیلیے نئے آئی فونز کو متعارف کرانے کے طریقہ کار میں تبدیلی پر غور کررہی ہے۔

     آئی فون متعارف کرانے کا روایتی انداز اب پرانا ہوجائے گا کیونکہ ایپل کمپنی آئندہ سال 2026سے آئی فونز کو دو مرحلوں میں متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

     رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے 2026 سے نئے آئی فونز متعارف کرانے کے سلسلے کو 2 مراحل میں تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

    کمپنی کے اس اقدام کا مقصد آئی فون صارفین کی آسانی کے ساتھ مارکیٹ میں اپنا تسلسل قائم رکھنا، منافع کو متوازن کرنا اور جغرافیائی انحصار کو کم کرنا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 سیریز کے ماڈلز کو 2 مراحل میں متعارف کرایا جائے گا اور ہر مرحلے کے درمیان 6 ماہ کا وقفہ ہوگا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے پہلے آئی فون 18 سیریز کے پرو ماڈلز کو معمول کے مطابق ستمبر میں متعارف کرایا جائے گا جبکہ سستے آئی فون 18 ماڈلز 2027 کے موسم بہار میں پیش کئے جائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ پرو ماڈلز کے ساتھ 2026 میں ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کو بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔اسی طرح ایپل کی جانب سے رواں سال سب سے پتلے آئی فون 17 ایئر کو بھی متعارف کرایا جائے گا۔

    نئی رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 17 ایئر کے نئے ماڈل کو 2026 میں بھی پیش کیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ کمپنی سستے آئی فونز کی پروڈکشن بھارت منتقل کرنے پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ چین پر انحصار کم ہو سکے اور امریکی ٹیرف کے اثرات سے بچا جا سکے۔

  • ایپل نے آئی فون صارفین کا بڑا مسئلہ حل کردیا

    ایپل نے آئی فون صارفین کا بڑا مسئلہ حل کردیا

    کیلیفورنیا : آئی فون بنانے والی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا، نئی اپڈیٹ متعارف کرادی۔

    ایپل نے ڈیلیٹ تصاویر سے متعلق درپیش مسئلے کے حل کے لیے آئی او ایس 17 اور آئی پوڈز 17کے لیے اپ ڈیٹس جاری کی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کچھ صارفین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر پیش آنے والے ایک مسئلے کی نشان دہی کی تھی۔

    جس کی وجہ سے کئی سال پہلے ڈیلیٹ کی گئی تصاویر دوبارہ فوٹوز ایپ میں دِکھائی دے رہی تھیں،ان میں سے کچھ تصاویر 2010 کی بھی ہیں جو صارفین کو الجھن میں مبتلا کررہی تھیں۔

    Iphone

    صارفین کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ایپل نے ایک اپ ڈیٹ جاری کی ہے اس حوالے سے کمپنی کے رجمان کا کہنا ہے کہ اس اپ ڈیٹ کے بعد ڈیلیٹ تصاویر دوبارہ نظر آنے کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے صارفین کو اس قسم کی شکایات تھیں تاہم اب تمام صارفین کو مذکورہ اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کا کہا گیا ہے۔

    ترجمان ایپل کمپنی کے مطابق یہ نیا سافٹ ویئر آئی او ایس 17.5.1 صارفین کے لیے ہے، جسے انسٹال کرنے کیلئے اپ ڈیٹ سیٹنگز ایپ میں جنرل نامی آپشن پر کلک کریں، اس کے بعد سافٹ ویئر اپڈیٹ کو منتخب کریں۔

  • آئی فون صارفین کے لئے جدید سہولیات کی فراہمی

    آئی فون صارفین کے لئے جدید سہولیات کی فراہمی

    معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے نیکسٹ جنریشن آئی فون 15 سیریز کو جاری کیے ہوئے ابھی چند ماہ ہی ہوئے ہیں، جس نے اسمارٹ فونز کے استعمال کے تجربے کو یکسر بدل دیا ہے۔

    تاہم آئی فون 15 سیریز کی مقبولیت اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز میں سے ایک ہونے کے باوجود ایپل کے شائقین اس بات کے لیے پرجوش ہیں کہ اب اس میں آگے کیا ہو رہا ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں ایپل آئی فون 16 سیریز میں بہت سے نئے اپ گریڈز پر کام کر رہا ہے، جس میں کیمرے کی کارکردگی، بیٹری لائف اور گرم ہونے سے نمٹنے کے لیے اس کی تھرمل کارکردگی کو بھی بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

    TSMC

    نئی سیریز میں اے آئی کمپیوٹنگ کور کے ساتھ تیز ترین پروسیسر کی بھی افواہ گرم ہے۔

    ایپل مبینہ طور پر جدید ترین این3ای 3 نینو میٹر ٹیکنالوجی پر مبنی نئی اے سیریز چپس متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کا مقصد ڈیوائس کی رفتار اور بیٹری کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔

    قیاس آرائیاں بتاتی ہیں کہ آئی فون 16 کے معیاری ماڈلز میں اے 17 چپ کی جگہ اے 18 چپس لے سکتی ہیں۔

    آئی فون 16 کے تمام ماڈلز میں ایکشن بٹن کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک نیا ”کیپچر بٹن“ متعارف کرانے کی بھی اطلاعات ہیں جس کا مقصد صارفین کو فوٹو گرافی پر زیادہ کنٹرول فراہم کرنا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آئی فون 16 پرو اور پرو میکس دونوں ماڈلز اپنے پیشرو کے مقابلے بڑی اسکرینیں ساتھ لاسکتے ہیں، ڈسپلے ٹیکنالوجی میں بہتری کے ساتھ چمک کو بڑھانے اور بجلی کی کھپت کو کم کرنے کی توقع ہے۔

    تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ فیچرز آئی فون 16 کے ماڈلز کے لیے مخصوص ہوں گے یا نہیں، کیونکہ ایپل نے ابھی تک کسی چیز کی تصدیق نہیں کی ہے۔

  • فون گیلا ہونے پر چاولوں میں رکھنا چاہیے یا نہیں؟ کمپنی کی تنبیہ

    فون گیلا ہونے پر چاولوں میں رکھنا چاہیے یا نہیں؟ کمپنی کی تنبیہ

    اسمارٹ فونز کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ اگر فون گیلا ہوجائے تو اس کو خشک کرنے کے لیے چاولوں میں  رکھیں تو یہ جلد خشک ہو جاتا ہے۔

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اس کی تردید کرتے ہوئے آئی فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے فون کو پانی کے نقصان سے بچانے کے لیے چاولوں کے تھیلے میں نہ رکھیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل سپورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اپنے آئی فون کو چاول کے تھیلے میں نہ رکھیں کیونکہ چاولوں کے ذرات آئی فونز کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

    ٹیک ماہرین اس کو رائس ٹریٹمنٹ کا نام بھی دیتے ہیں، تاہم ایپل نے اس طریقے کو غیر مؤثر قرار دے دیا ہے اور اپنے صارفین کو تلقین کی ہے کہ وہ اپنے فونز کو چاولوں میں نہ رکھیں۔

    ایپل کے مطابق فون کو سکھانے کیلئے اسے سیدھا تھام کر کنیکٹر کو نیچے کی طرف رکھیں اور پانی کو خشک ہونے دیں۔ اس طرح فون میں سے اضافی پانی نکل جائے گا جس کے بعد آپ اپنے فون کو خشک جگہ پر رکھ کر 30 منٹ بعد چارج کر سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ آئی فون میں پانی داخل ہو جائے تو وہ چارجنگ نہیں کرتا اور خشک ہونے تک فون کی اسکرین پر ’واٹر ڈٹیکشن‘ کا الرٹ جاری رہتا ہے۔ ایپل کے مطابق آئی فون کو مکمل طور پر خشک ہونے میں 24 گھنٹے بھی لگ سکتے ہیں۔

    ایپل کے مطابق صارفین کو آئی فون کے گیلا ہونے پر اسے چارج نہیں کرنا چاہیے لیکن ہنگامی صورتحال میں اس کی ضرورت پڑنے پر ’واٹر ڈٹیکشن‘ کے الرٹ کو اوور رائیڈ کر کے فون کو چارجنگ پر لگایا جاسکتا ہے۔

  • سیکیورٹی کمپنی نے ایپل آئی فون صارفین کو خبردار کردیا

    سیکیورٹی کمپنی نے ایپل آئی فون صارفین کو خبردار کردیا

    نیویارک: انفارمیشن سیکیورٹی کمپنیوں نے خبردار کیا کہ آئی فون صارفین کو بڑا خطرہ ہے کیونکہ ایک خطرناک وائرس آئی ایس اوز 7 اور  آئی ایس اوز 8 آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے موبائل فونز پر وائرس حملہ آور ہوچکا ہے۔

    اینٹی وائرس کمپنی  کا کہنا ہے کہ یہ وائرس صارفین کو بظاہر ان کے دوستوں، جاننے والوں یا ان کے کاروباری اداروں کی طرف سے بھیجا جاتا ہے، تاکہ وہ اسے ضرور اوپن کریں اور اس وائرس کا نشانہ بنیں۔

    اینٹی وائرس کمپنی کا خیال ہے کہ یہ وائرس روسی ہیکروں نے تیار کیا ہے۔

    ایکس ایجنٹ نامی وائرس مائیکرو فون کو ازخود آن کرکے صارف کی آواز ریکارڈ کرسکتا ہے اور اسی طرح کیمرہ آن کرکے تصاویر بھی لے سکتا ہے۔ اس کے بعد چوری شدہ معلومات نامعلوم سرورز کو بھیج دی جاتی ہیں۔

    یہ وائرس موبائل فون میں گھس کر ٹیکسٹ میسج، کنٹیکٹ لسٹ، تصاویر، لوکیشن ڈیٹا اور فون پر استعمال ہونے والی ایپس کی معلومات چوری کرتا ہے اور فون پر استعمال ہونے والے کسی بھی سافٹ ویئر کو متاثر کرسکتا ہے۔

     خیال رہے کہ اس سے قبل اس وائرس کو حکومتوں، افواج اور میڈیا کے نمایاں افراد کی جاسوسی کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے لیکن اب یہ عام صارفین کے موبائل فونز پر حملہ آور ہوکر ان کی قیمتی معلومات چوری کررہا ہے۔