انسٹاگرام پر آئی فون کیمرے سے متعلق ایک حیران کن ویڈیو سامنے آئی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی بھی شخص اپنے آئی فون کے ذریعے تصویر لیتے وقت حیرت انگیز تبدیلی کر سکتا ہے۔
یہ ویڈیو انسٹاگرام پر آتے ہی وائرل ہو گئی ہے، جس میں آئی فون پر ’کیمرہ ہیک‘ سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ایک خاص لینس استعمال کرنے پر آپ تصویر لیتے وقت پس منظر کو واضح اور بڑا کر سکتے ہیں۔
ایک وقت تھا جب ہم اپنے موبائل فون پر صرف کال اور پیغامات کرتے اور وصول کرتے تھے، لیکن اب موبائل فونز میں حیرت انگیز خصوصیات کے ساتھ جدید ترین سافٹ ویئرز سامنے آ رہے ہیں۔
اب جب بھی نئے موبائل فونز لائے جاتے ہیں تو سب سے پہلے اسکرین ڈسپلے اور کیمرہ ایسی دو نمایاں چیزیں ہیں جن پر کام کیا جاتا ہے۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر ایک صارف نے یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے صارفین کو حیران کر دیا کہ وہ اپنے آئی فون کے ذریعے تصویر کے بیک گراؤنڈ کو بھی ’سپر سائز‘ کر سکتے ہیں، وہ بھی ایک کوئک ٹپ کی مدد سے۔
صارف نے لکھا کہ آپ کے آئی فون کیمرے پر آپ نے 3x لینس استعمال کرنا ہے، اور اس کی مدد سے تصویر میں بیک گراؤنڈ یعنی پس منظر میں موجود اشیا بڑی ہو سکیں گی۔