Tag: آئی فون 7

  • آئی فون 7، ’نو سروس‘ فالٹ کی تصدیق، ایپل فونز کا نقصان کے ازالے کا اعلان

    آئی فون 7، ’نو سروس‘ فالٹ کی تصدیق، ایپل فونز کا نقصان کے ازالے کا اعلان

    ایپل فونز انتظامیہ نے آئی فون 7 میں نو سروس فالٹ کے باعث صارفین کو پیش آنے والی  مشکلات پر معذرت کرتے ہوئے صارفین کے نقصان کے ازالے کا اعلان کردیا ہے۔

    ایپل فون کی انتظامیہ نے اپنے فون سیٹ آئی فون 7 میں موبائل فون سروس سے متعلق شکایات کی تصدیق کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ گو یہ خرابی بہت کم سیٹس میں دیکھنے میں آئی ہے لیکن اس کے باوجود ایپل فونز انتظامیہ اپنے صارفین کے نقصان کا ازالہ کرے گی۔

    ایپل فونز کی ویب سائٹ پر جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی فون 7 کے اوپری بار پر ’نو سروس‘ کا اسٹیٹس نظر آتا ہے حالانکہ اُس وقت موبائل فون سروس بھی دستیاب ہوتی ہے اور اسٹیٹس بار پر موبائل سروس کے سگنل بھی پورے آ رہے ہوتے ہیں۔

    ایپل فون انتظامیہ نے کہا ہے کہ آئی فون 7 میں آنے والی یہ خرابی مرکزی لوجک بورڈ کے ایک عنصر کی خرابی کے باعث سامنے آرہی ہے جس پر کام جاری ہے اور جلد ہی اس خرابی کو دور کرلیا جائے گا۔

    ایپل انتظامیہ نے مزید بتایا کہ مذکورہ خرابی ستمبر 2016 سے فروری 2018 کے درمیان تیار کیے گئے آئی فون 7 میں آ رہی ہے جنہیں چین، ہانگ کانگ، جاپان، اور امریکا میں فروخت کیا گیا تھا۔

    ایپل فونز انتظامیہ نے خرابی والے موبائل سیٹس کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صارفین کو دوسرے فون سیٹ یا نقصان کے ازالے کے لیے ای میل کردی گئی ہیں تاہم اب تک کسی صارف کو ای میل موصول نہیں ہوئی ہو تو وہ صارفین یہاں رابطہ کرسکتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آئی فون 7، جس میں ہوگا دو عدسوں والا غیر معمولی کیمرہ

    آئی فون 7، جس میں ہوگا دو عدسوں والا غیر معمولی کیمرہ

    نیویارک : ایپل کمپنی ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے کی تیاری میں مصروف ہے، آئی فون 7  جس میں دو عدسوں والا انتہائی طاقتور کیمرہ ہوگا۔

    آج تک آپ نے ایسے کیمرے کے بارے میں سنا بھی نہیں ہوگا جو آئی فون کے اگلے ماڈل میں آرہا ہے،  ایپل کمپنی آئی فون 7اگلے سال ستمبر میں منظر عام پر لارہی ہے اور اس کی سب سے نمایاں خوبی اس کا دو عدسوں والا کیمرہ ہوگا۔

    اب تک تو تقریباً تمام کمپنیاں ایک عدسے والا کیمرہ بنارہی تھیں لیکن آئی فون 7کا عقبی کیمرہ دو عدسوں سے لیس ہوگا۔

    ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل یہ اقدام کیمرے کو انتہائی طاقتور اور تصاویر کو غیر معمولی حد تک اچھی کوالٹی دینے کے لئے کر رہا ہے، فون کے پراسیسر میں دو عدسوں والے کیمرے کیلئے خصوصی ہارڈوئیر بھی لگایا جائے گا۔