Tag: آئی فون

  • کرونا وائرس: ایپل نے آئی فون کی فروخت محدود کردی

    کرونا وائرس: ایپل نے آئی فون کی فروخت محدود کردی

    معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے فونز کی آن لائن فروخت محدود کردی ہے، فیصلہ آئی فونز کی پروڈکشن میں کمی کے باعث کیا گیا ہے۔

    ایپل نے چین اور امریکا سمیت متعدد ممالک میں اپنے فونز کی آن لائن فروخت کو محدود کردیا ہے۔ ایپل پہلے ہی چین کے علاوہ دنیا بھر میں اپنے اسٹورز بند کر چکا ہے، ایسا مختلف ممالک میں کرونا وائرس کے پیش نظر کیے جانے والے لاک ڈاؤن کے بعد کیا گیا ہے۔

    بعض ممالک بشمول چین، ہانگ کانگ، سنگاپور، اور تائیوان میں ویب سائٹ کھولنے پر صارف کو بتایا جاتا ہے کہ ایک آرڈر پر صرف 2 ہی پروڈکٹس بھیجی جاسکیں گی۔

    ایسا اس سے قبل سنہ 2007 میں کیا گیا تھا جب پہلی بار آئی فون لانچ کیا گیا تھا، اس وقت لوگوں نے بڑی تعداد میں فون خرید کر دوبارہ بیچنے شروع کردیے تھے جس کے بعد کمپنی کو اس کی فروخت محدود کرنی پڑی۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ فروخت کو محدود کرنے کا سبب اس کی پروڈکشن میں کمی آنا بھی ہے، چین میں 13 مارچ سے ایپل کے اسٹورز دوبارہ کھل گئے ہیں اور فیکٹریوں میں کام بھی معمول کے مطابق شرع ہوگیا ہے تاہم دنیا بھر میں اس کی فروخت میں بدترین کمی دیکھی جارہی ہے۔

    کمپنی کے مطابق اس قلت کے سبب اسے بلیک مارکیٹ میں بھی بیچے جانے کا خدشہ ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی آن لائن فروخت محدود کی گئی ہے۔

  • سام سنگ اور آئی فون کمپنی کو بڑا دھچکا

    سام سنگ اور آئی فون کمپنی کو بڑا دھچکا

    سوئل: جنوبی کوریا میں کروناوائرس کے باعث سام سنگ اور آئی فون کمپنی کی سپلائی فیکٹریز بند کردی گئیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس جنوبی کوریا میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے آئی فون اور سام سنگ کی سپلائی فیکٹریز کے ملازمین بھی متاثر ہورہے ہیں، اسی ضمن میں کمپنیاں بند کی گئی ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کا شہر ’جومی‘ اسپارٹ فونز سپلائی کرنے والا بڑی شہر تصور کیا جاتا ہے جبکہ کروناوائرس کے سب سے زیادہ کیسز بھی یہیں ریکارڈ ہوئے ہیں، مہلک وائرس کا کمپنی ملازمین بھی شکار ہوئے۔

    فیکٹریاں بند ہونے سے سام سنگ اور آئی فون کی پروڈکشن شدید متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، جبکہ سام سنگ کے لیٹس فون ’گیلکسی ایس 20‘ اور گیلکسی زی فلپ‘ کی ریلیز بھی ملتوی ہوسکتی ہے۔

    رواں ماہ کے دوران ایسا دوسری بار ہوا ہے کہ سام سنگ کی سپلائی فیکٹری بند کی گئی، اسی دورانیے میں ایک ملازم میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سے پوری کمپنی میں کروناوائرس پھیلنے کا خطرہ سامنے آیا ہے۔

    دوسری جانب آئی فون کمپنی نے کروناوائرس کے پیش نظر اپنے سرمایہ کاروں کو کم آمدنی کے خطرے سے بھی آگاہ کردیا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ ہماری ہمیشہ سے اپنے ملازمین، کسٹمرز اور پارٹنرز کی صحت اولین ترجیح رہی ہے۔

  • بجٹ دوست نئے آئی فون کی پہلی جھلک

    بجٹ دوست نئے آئی فون کی پہلی جھلک

    ایپل کے نئے آئی فون SE2 کی پہلی تصاویر سامنے آگئیں، مذکورہ فون کا ڈیزائن آئی فون 8 جیسا ہے جبکہ اس کی قیمت بے حد کم ہے۔

    آن لیکس نامی ٹویٹر اکاؤنٹ نے آئی فون ایس ای 2 یا آئی فون 9 کی ایک تصویر ٹویٹ کی ہے، تصویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں 4.7 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے، ٹچ آئی ڈی ہوم بٹن اور سنگل کیمرا دیا گیا ہے۔

    یہ ڈیزائن آئی فون 8 جیسا ہے جو دو سال قبل ریلیز کیا گیا تھا۔ نئے فون میں طاقتور اے 13 بائیونک پراسیسر ہوگا۔

    خیال رہے معروف ٹیکنالوجی تجزیہ کار منگ چی کو نے بتایا تھا کہ سال 2020 میں ایپل 2 نئے ایس ای ٹو ماڈل کے آئی فون لانچ کرنے جارہا ہے، نئے ماڈلز کی اسکرینز 5.5 اور 6.1 انچ کی ہوں گی۔

    منگ چی کو کے مطابق مذکورہ ماڈل کا ایس ای 2 پلس اگلے برس یعنی سنہ 2021 میں لانچ کیا جائے گا۔

    ان کے مطابق ایس ای 2 ماڈلز میں تھری ڈی ٹچ فیچرز نہیں ہوں گے، یہ فیچرز آئی فون 11 سے بھی ختم کیے جا چکے ہیں۔ نئے ماڈلز میں ٹچ آئی ڈی فنگر پرنٹ ریڈر ہوگا جبکہ فیس آئی ڈی نہیں ہوگی۔

    علاوہ ازیں اس میں اے 13 چپ اور تھری جی بی ریم ہوگی۔ ایس ای 2 ماڈل کی قیمت 399 ڈالر ہوگی۔

  • رواں برس آئی فون کے ایک نہیں 2 ماڈلز لانچ ہوں گے

    رواں برس آئی فون کے ایک نہیں 2 ماڈلز لانچ ہوں گے

    رواں برس ایپل آئی فون کا ایک نہیں بلکہ دو نئے ماڈلز لانچ کرنے جارہا ہے۔ دونوں ماڈلز ایس ای سیریز کا حصہ ہوں گے۔

    سال 2020 میں ایپل 2 نئے ایس ای ٹو ماڈل کے آئی فون لانچ کرنے جارہا ہے، نئے ماڈلز کی اسکرینز 5.5 اور 6.1 انچ کی ہوں گی۔

    معروف ٹیکنالوجی تجزیہ کار منگ چی کو کے مطابق مذکورہ ماڈل کا ایس ای 2 پلس اگلے برس یعنی سنہ 2021 میں لانچ کیا جائے گا۔

    منگ چی کو کے مطابق نئے ماڈلز کا بنیادی ڈیزائن آئی فون 8 جیسا ہوگا تاہم اس کے فیچرز اپ گریڈ کیے جارہے ہیں۔

    ایس ای 2 ماڈلز میں تھری ڈی ٹچ فیچرز نہیں ہوں گے، یہ فیچرز آئی فون 11 سے بھی ختم کیے جا چکے ہیں۔ نئے ماڈلز میں ٹچ آئی ڈی فنگر پرنٹ ریڈر ہوگا جبکہ فیس آئی ڈی نہیں ہوگی۔

    علاوہ ازیں اس میں اے 13 چپ اور تھری جی بی ریم ہوگی۔ نئے فونز کے رنگ ممکنہ طور پر سلور، سپیس گرے اور سرخ ہوں گے۔

    گزشتہ برس ستمبر میں ایپل نے آئی فون 11 اور آئی فون 11 پرو لانچ کیے تھے۔ منگ چی کو کے مطابق اب رواں برس ایپل ایک نئے آئی پیڈ پرو اور نئے میک بک کے علاوہ آگمینٹڈ رئیلٹی کا ہیڈ سیٹ بھی لانچ کرے گا۔

  • کیا 400 سال قبل بھی آئی فون موجود تھا؟

    کیا 400 سال قبل بھی آئی فون موجود تھا؟

    امریکا میں ایک 400 سال قبل کا فن پارہ آج کل انٹرنیٹ پر سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں تصویر میں موجود ایک شخص اپنے ہاتھ میں ایک نامعلوم سا ’آلہ‘ تھامے ہوئے ہے اور بظاہر اس کی مشابہت آئی فون جیسی ہے۔

    یہ تصویر 17 ویں صدی عیسوی کی ہے جس میں امریکا کے مقامی افراد اور نو آبادیاتی تسلط کاروں کی تصویر کشی کی گئی ہے۔

    تصویر میں زمین پر بیٹھا ہوا ایک شخص اپنے ہاتھ میں پکڑی ہوئی کسی شے کی طرف متوجہ ہے اور وہ شے آئی فون جیسی دکھائی دیتی ہے۔

    یہ تصویر سنہ 1973 میں بنائی گئی جس میں امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر اسپرنگ فیلڈ کی بنیاد کاری دکھائی گئی ہے۔ اس تصویر نے ایک طرف تو لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا دوسری طرف یہ تصویر خاصی متنازعہ حیثیت بھی اختیار کر گئی۔

    دوسری جانب واشنگٹن کے نیشنل پوسٹل میوزیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ تصویر بالکل اپنی اصل حالت میں ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

    مزید پڑھیں: دنیا کی سب سے پہلی سیلفی

    اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد ایک سال قبل کا وہ واقعہ بھی زیر گردش ہے جب ایپل کے سی ای او ٹم کک نے بھی ایک 300 سال قدیم تصویر میں آئی فون کی جھلک دیکھنے کا دعویٰ کیا۔

    سنہ 2016 میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ایک روز قبل ایمسٹر ڈیم کے ایک میوزیم میں ایک قدیم فن پارہ دیکھا تھا جس میں موجود ایک کردار کے ہاتھ میں آئی فون جیسی شے تھی۔

    تقریب میں موجود سابق یورپیئن کمشنر نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ جانتے ہیں آئی فون کو کب اور کہاں ایجاد کیا گیا؟

    تب ٹم کک نے نہایت مبہم انداز میں جواب دیا تھا، ’میرا خیال ہے کہ میں گزشتہ رات تک جانتا تھا کہ آئی فون کب اور کہاں ایجاد کیا گیا‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی نوجوان آئی فون کےچارجرسےجھلس گیا

    امریکی نوجوان آئی فون کےچارجرسےجھلس گیا

    ہنٹسویل: امریکی شہر ہنٹسویل میں ایک شخص سوتے ہوئے آئی فون چارجرکےکرنٹ لگنے سےجھلس کر زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق 32سالہ امریکی نوجوان ولی ڈے ایکسٹینشن کوڈ کےذریعے اپنا آئی فون رات کو چارج پررکھ کرسوگیا تاکہ صبح تک اس کا آئی فون چارج ہوجائے۔

    ولی ڈے جب صبح اٹھا اوراسےمحسوس ہواکہ کوئی دھات نما چیز اس کی گردن کےساتھ لپٹی ہوئی ہےجس کی وجہ سےاس کی گردن جھلسس گئی تھی۔

    i-phone-post-1

    انہوں نےکہاکہ عام طور پرشاید لوگوں کو لگتاہےکہ یہ شاید جلنے کی وجہ سے ہوا لیکن میرے معاملے میں ایسا بالکل نہیں تھا مجھےاپنے گلے میں دباؤ محسوس ہوا۔

    ولی ڈے نےکہاکہ وہ اس واقعے کےبعد فوراََ اسپتال پہنچےجہاں ان کےجلے ہوئے ہاتھوں اور گردن کاعلاج کیاگیا۔

    انہوں نےکہا کہ میں اپنے اس تجربے کے ذریعے لوگوں میں آگاہی پیداکرنا چاہتاہوں کہ رات کو سوتے وقت بستر کے پاس الیکٹرانک ڈیوائسس چارج کرنا کس قدر خطرناک ہوسکتاہے۔

    i-phone-post-2

    خیال رہےکہ ولی ڈے کا کہناتھاکہ میں سمجھتاہوں کہ ابھی بھی لوگوں کی بڑی تعداد ایکسٹینشن کوڈ کےذریعےاپنےبستر پر ہی الیکٹرانک ڈیوائسس استعمال کرتے ہیں اور یہ افسوس ناک ہےلیکن سچ ہے۔


    برطانیہ میں آئی فون چارجر کے کرنٹ سے ایک شخص ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ برطانیہ میں ایک شخص نہانے کے دوران آئی فون چارجر کے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیاتھا۔

    واضح رہےکہ پولیس کا کہناتھاکہ ہم نے ایک چارجر پر لگے آئی فون کو مردہ شخص کے سینے پر پایا جو کہ ایکسٹیشن کورڈ کے ذریعے چارج کیا جارہا تھا۔

  • بھارت میں آئی فون کی تیاری کا امکان

    بھارت میں آئی فون کی تیاری کا امکان

    بنگلور: اپیل کمپنی کی جانب سے آئی فون کی تیاری کے لیے بھارتی ریاسٹ کرناٹک میں پیداواری یونٹ لگائے جانے کا امکان ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون کی پیداواری یونٹ لگائے جانے کا امکان ہے، اس ضمن میں مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ ایپل کرناٹک میں فون کی تیاری کا کام اپریل سے شروع کرے گی۔

    اپیل اتنظامیہ کی جانب سے اس منصوبے کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی تاہم منتظمین کا کہنا ہے کہ بھارت میں صارفین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے بڑی سطح پر سرمایہ کاری کا ارادہ ہے۔

    کرناٹک کے آئی ٹی منسٹر یانک کھرج کے غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ریاست میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اپیل کے ساتھ معاملات جاری ہیں اور توقع ہے کہ اپریل سے کرناٹک میں آئی فون کی تیاری شروع ہوجائے گی‘‘۔بھارتی میڈیا میں یہ باتیں زیر گردش ہیں کہ آئی فون کی تیاری کے حوالے سےتائیوان کی ایک کمپنی پلانٹ تیار کررہی ہے۔

    بھارت میں مہنگائی کی شرح بلند ہونے کے باوجود مہنگے موبائل کی فروخت میں اپیل کی مارکیٹ بہترین تصور کی جاتی، بھارت میں آئی فون کی قیمت 450 امریکی ڈالر سے شروع ہوتی ہے تاہم اس میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔

  • مگر مچھ کی آئی فون کو چبانے کی کوشش

    مگر مچھ کی آئی فون کو چبانے کی کوشش

    ویسے تو مگر مچھ ایک خطرناک جانور ہے اور یہ بڑے جانداروں کو ثابت نگل سکتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر مگر مچھ آئی فون کو کھانے کی کوشش کرے تو کیا ہوگا؟

    ٹیک ریکس نامی ایک معروف ویڈیو بلاگر نے یہ جاننے کے لیے، کہ آئی فون 7 کتنا مضبوط ہے اسے ایک مگر مچھ کے سامنے رکھ دیا۔ مگر مچھ کو زخمی ہونے سے بچانے کے لیے آئی فون کو ٹیپ میں لپیٹا گیا تھا۔

    پہلی بار جب اسے مگر مچھ نے اپنے دانتوں میں چبایا تو اس کے بعد آئی فون کام تو کر رہا تھا تاہم اس کی اسکرین ٹوٹ چکی تھی جس کے بعد اس پر تصویر نظر آنا بند ہوگئی تھی۔

    مگر مچھ نے اسے ایک بار مزید اپنے دانتوں سے بھنبھوڑا تو اس کے بعد یہ مہنگا ترین فون بالکل ہی ناکارہ ہوگیا۔

    یہ حیرت انگیز اور کسی قدر خوفناک ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔

  • آئی فون استعمال کرنے والے ناقابل بھروسہ اور خود غرض

    آئی فون استعمال کرنے والے ناقابل بھروسہ اور خود غرض

    لندن: جدید دور کی مختلف ٹیکنالوجیز ہماری زندگی پر اس قدر حاوی ہوچکی ہیں کہ اب یہ ہماری شخصیت کا بھی تعین کر رہی ہیں۔ حال ہی میں ایک تحقیقاتی سروے میں دیکھا گیا کہ اینڈرائڈ فون استعمال کرنے والے افراد آئی فون استعمال کرنے والے افراد سے زیادہ قابل بھروسہ ہوتے ہیں۔

    اس تحقیق کے لیے لندن کی 3 مختلف یونیورسٹیز نے ایک سوالنامہ مرتب کیا جس میں 500 مختلف افراد سے پوچھا گیا کہ ان کا اسمارٹ فون کے حوالے سے اور ذاتی معاملات میں دیگر افراد سے رویہ کیسا ہوتا ہے۔

    سوالنامے سے حاصل شدہ معلومات سے علم ہوا کہ آئی فون استعمال کرنے والے افراد اپنے فون کو اسٹیٹس کی علامت سمجھتے ہیں۔ اسی طرح وہ زیادہ جذباتی بھی پائے گئے، جبکہ وہ مادی اشیا اور چمک دمک سے جلد متاثر ہونے والے افراد میں سے تھے۔

    اس کے برعکس اینڈارئڈ استعمال کرنے والے افراد دولت اور سماجی رتبوں کے بارے میں کم فکر مند تھے۔ اسی طرح وہ دیانت دار اور سمجھوتا کرنے والے بھی پائے گئے۔

    تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ آئی فون استعمال کرنے والے کسی حد تک خود غرض تھے اور ذاتی مفاد کے لیے کچھ بھی کر سکتے تھے جبکہ اینڈرائڈ فون استعمال کرنے والوں میں اس کے امکان کم تھے۔

    یہ تحقیق جرنل سائبر سائکولوجی، بی ہیویئر اینڈ سوشل نیٹ ورکنگ میں شائع ہوئی۔

  • ایک سال بعد پانی سے برآمد ہونے والا آئی فون بالکل ٹھیک

    ایک سال بعد پانی سے برآمد ہونے والا آئی فون بالکل ٹھیک

    نیویارک: امریکی شہر  پنسلوانیا کے شہری کا ڈیڑھ سال قبل شکار کھیلنے کے دوران جھیل میں گرنے والا  آئی فون موبائل واپس مل گیا تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ یہ ابھی تک چل رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا کے رہائشی مائیکل گنٹروم نامی نوجوان گزشتہ سال مارچ میں شکار کے لیے جانے والے نوجوان کا آئی فون 4 ایس برفیلی جھیل میں گرگیا تھا۔ کوئی بھی موبائل فون چند منٹ کے لیے پانی میں گر جائے تو اس کا بچنا ناممکن ہوتا ہے لیکن امریکی جھیل سے ڈیڑھ سال بعد برآمد ہونے والا آئی فون بالکل صحیح چل رہا ہے۔

    ہرسال کی طرح امسال بھی موسم میں تبدیلی کے بعد جھیل کا پانی خشک ہوا جس کے بعد ڈئنیئل کیلگرین نامی مکینیکل انجینئیر تہہ سے معمول کے مطابق قمیتی دھاتیں تلاش کرنے گیا تو اُسے آئی فون پڑا ہوا ملا۔


    پڑھیں: ’’ دنیا کا سب سے چھوٹا اور سستا اسمارٹ فون متعارف ‘‘


     انجینئیر نے برآمد ہونے والا موبائل گھر لے آیا اور اُس کی صفائی کرنے کے بعد اُسے چاولوں میں رکھ گیا، دینئیل کا کہنا ہے کہ ’’میں دیکھنا چاہتا تھا کہ یہ فون اب چلنے کے قابل ہے یا نہیں لہذا میں نے اسے چاولوں میں رکھ دیا‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’’کچھ روز بعد جب میں نے یہ فون چاولوں سے باہر نکال کر چارجنگ پر لگایا تو میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ یہ بالکل درست کام کررہا ہے اور اس میں کسی قسم کی خامی نظر نہیں آئی‘‘۔

    iphone

    ڈینیئل نے مزید بتایا کہ ’’میں نے فون میں سے رابطہ نمبر نکال کر اس کے مالک کو تلاش کرنے کی کوشش شروع کی تو میں جلد اس کے حقیقی مالک گنٹروم کو ڈھونڈنے میں کامیا ب ہوگیا‘‘۔ انہوں نےکہا کہ گنٹروم نے فون پر بات چیت کے بعد بتایا کہ ’’میں اپنے دوستوں کے ہمراہ جھیل پر شکار کے لیے گیا تھا اس دوران میرا فون پانی میں گرگیا تھا‘‘۔

    iphone-1

     فون کے مالک  نے کہا کہ ’’فون پانی میں گرنے کے بعد میں نے اس حوالے سے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ بھی کی تھی جو تاحال موجود ہے‘‘۔ ڈینیئل کا کہنا ہے کہ ’’میں نے مائیکل سے اُس کا مکمل پتہ لے لیا تاکہ میں یہ فون جلد از جلد اُس کو ارسال کردوں‘‘۔