Tag: آئی فون

  • چین: لڑکی نے 20 لڑکوں‌ سے آئی فون تحفتاََ لے کر بیچ دیے

    چین: لڑکی نے 20 لڑکوں‌ سے آئی فون تحفتاََ لے کر بیچ دیے

    تائیوان : چینی خاتون نے انوکھے اور غیرمعمولی طریقے سے اپنا گھر خریدنے کے لیے رقم کا بندوبست کیا،اپنے 20 بوائے فرینڈز سے 20 آئی فون بہ طور تحفہ لیے اور انہیں فروخت کر کے گھر خرید لیا۔

    بی بی سی ورلڈ کے مطابق چین کے ایک بلاگرز نے انکشاف کیا کہ ان کے ساتھ کام کرنے والی ایک ساتھی خاتون نے اپنے 20 دوستوں سے جدید آئی فون موبائل تحفتاً لیے اور پھر ان 20 آئی فون کو فروخت کر کے 17 ہزار ڈالر میں فروخت کر کے اپنے لیے گھر خریدنے میں کامیاب رہی۔

    گو کہ چین سے تعلق رکھنے والے بلاگر کی اپنے آفس کولیگ کے بارے میں کہی گئی اس بات کی تصدیق تو نہیں ہو سکی تا ہم موبائل کی خرید و فروخت کرنے والی کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے ایک خاتون نے اکتوبر کے اوائل میں کمپنی کو20 موبائل آئی فون فروخت کیے ہیں۔

    بلاگر نے تحریر کیا ہے کہ آفس میں ہر کوئی اسی موضوع پر بات کر رہا ہے تاہم اندازہ نہیں کہ چینی خاتون کے بوائے فرینڈز یہ خبر شائع ہونے کے بعد کس کیفیت میں ہوں گے اور ان کی جانب سے کیسا ردعمل سامنے آتا ہے۔

    اس اسٹوری کے شائع ہونے کے بعد قارئین نے ملے جلے رجحانات کا اظہار کیا ہے کچھ نے حیرانگی کا مظاہرہ کیا تو کسی نے لڑکوں کو بے وقوف بنانے پر چینی خاتون کی مذمت کی جب کہ ایک شخص نے اس عمل کو نہایت شرم ناک قرار دیا۔

    سوشل میڈیا پر یہ خبر آتے ہی موضوع بحث بن گئی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر بیس موبائل گھر خریدنے کے لیے باقاعدہ ٹرینڈ چلنے لگا اور لوگوں نے کئی سنجیدہ اور دلچسپ تبصرے کیے،اِن تبصروں سے آپ بھی لطف اندوز ہوں۔

  • ‘ثابت کرو کہ تم صدام حسین نہیں’

    ‘ثابت کرو کہ تم صدام حسین نہیں’

    لندن: ایک برطانوی شخص کو اس وقت حیرت کا شدید جھٹکا لگا جب معروف کمپنی ایپل نے اس کا خریدا ہوا فون یہ کہہ کر واپس لینے سے انکار کردیا کہ پہلے وہ ثابت کرے کہ وہ صدام حسین نہیں ہے۔

    برمنگھم کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور شراکت حسین کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی بہن کے لیے آئی فون خریدا لیکن اس کی بہن کو وہ فون پسند نہیں آیا اور اس نے اسے واپس کردیا۔

    شراکت حسین نے وہ فون کمپنی کو واپس کر کے اپنی رقم واپس لینی چاہی لیکن اسے کمپنی کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی۔ اس ای میل کو پڑھ کر اسے شدید حیرت ہوئی جس کے مطابق اسے کہا گیا کہ وہ ثابت کرے کہ وہ عراق کا سابق ڈکٹیٹر صدام حسین نہیں ہے۔

    کتے کے لیے 8 آئی فون *

    ای میل میں اسے کہا گیا کہ چونکہ حکومت کی جانب سے اس کا نام اس فہرست میں شامل ہے جس کے تحت اسے کسی قسم کی تجارت کی اجازت حاصل نہیں، لہٰذا اسے فون فروخت کرنا غیر قانونی ہوگا۔

    شراکت حسین نے اپنے شناختی دستاویز کمپنی کو بھجوائے تاہم اس کے بعد کمپنی نے اس سے نئی فرمائش کردی کہ چونکہ اس کا اور سابق عراقی آمر صدام حسین کا آخر نام مماثل ہے، لہٰذا اب وہ اس بات کا ثبوت پیش کرے کہ اس کا صدام حسین کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔

    تاہم میڈیا پر خبر آجانے کے بعد ایپل کمپنی کی غلط فہمی دور ہوگئی اور کمپنی کے ایک عہدیدار نے شراکت حسین سے معذرت طلب کرتے ہوئے بہت جلد اس کی رقم واپس دینے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

  • آئی فون کا ’ایرر تریپن ‘ ایپل کے موبائل فون کو ناکارہ کرسکتا ہے

    آئی فون کا ’ایرر تریپن ‘ ایپل کے موبائل فون کو ناکارہ کرسکتا ہے

    نیو یارک : آئی فون کا استعمال کرنے والے ایک نئے مسئلہ کا شکا ر ہوسکتے ہیں، جس سے ان کا موبائل ہمیشہ کیلئے ناکارہ ہوسکتا ہے۔

    اس حوالے سے اگر موبائل یوزرآئی فون کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرتے ہیں اور اسکرین پرایرر کا میسیج نمودار ہوجائے جس میں ایرر تریپن لکھا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا موبائل فون ناقابل استعمال ہوچکا ہے۔

    یہ ایرر میسیج اس وقت سے نمودار ہو تا ہے جب سے ایپل نے اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 9 کی اپڈیٹس دی ہیں۔ ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پیغام صارفین کو اس صورتحال سے محفوظ رکھنے کے لئے نمودار ہوتاہے ۔

    لیکن اب تک ہزاروں ایپل صارفین دعویٰ کر چکے ہیں کہ اس ایرر میسیج کے نتیجے میں ان کے آئی فونز بیکار ہوچکے ہیں اور ان میں جو بھی ڈیٹا محفوظ تھا وہ بھی ختم ہو چکا ہے اور اس کی ریکوری(واپسی) کی بھی کوئی امیدنہیں، کیونکہ فون مکمل طور پر ناقابل استعمال ہو چکے ہیں۔

    ایسا لگتا ہے کہ اس ایرر کے بعد اس سے چھٹکارا پانے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں سوائے اس کے کہ ایک اور نیا موبائل خرید لیا جائے۔

  • پی آئی اے کے پائلٹ سے قیمتی آئی فون و برطانوی پاؤنڈز برآمد

    پی آئی اے کے پائلٹ سے قیمتی آئی فون و برطانوی پاؤنڈز برآمد

    لاہور: امیگریشن حکام نے لندن سے لاہور آنیوالی پرواز کے کپتان سمیت کرو سے لاکھوں روپے مالیت کےآئی فون اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے سات پانچ آٹھ لندن سے جب لاہور پہنچی تو طیارے کے کپتان و پالپا کے صدر عامر ہاشمی سے ایئرپورٹ پر امیگریشن کے عملے نے پانچ ہزار سے زائد برطانوی پاؤنڈ اور آئی فون برآمد کرلئے ۔

    جبکہ طیارے کے کرو کی بھی تلاشی لی گئی تو ان سے بھی قیمتی آئی فونز برآمد کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق امیگریشن اور کسٹم حکام کی جانب سے ان تمام افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

    پی آئی اے کے عملے پر مختلف ایئرپورٹس پر فون، سگریٹ اور کرنسی کی اسمگلنگ میں پہلے بھی الزام لگایا جاچکاہے، جس پر بین الاقوامی ایجنسیوں نے قومی ایئرلائن کو متنبہ کیا تھا۔

    پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لندن سے آنے والی پرواز کے کپتان عامر ہاشمی نے کوئی جرم نہیں کیا،اگر غیرملکی کرنسی ملک میں آئے تو فائدہ ہی ہے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ پی آئی اے کا اسٹاف اسمگلنگ میں ملوث نہیں بلکہ مسافر ملوث ہیں۔