Tag: آئی ٹی سیکٹر .

  • "کوئی غیرملکی کمپنی کسی پاکستانی کو ہائر کرتی ہے تو وہ ٹیکس نہیں دیتا”

    "کوئی غیرملکی کمپنی کسی پاکستانی کو ہائر کرتی ہے تو وہ ٹیکس نہیں دیتا”

    آئی ٹی ایکسپرٹ کنول چیمہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی غیرملکی کمپنی کسی پاکستانی کوہائرکرتی ہے تو وہ ٹیکس نہیں دیتا، فیئر ٹیکس رجیم نہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے آئی ٹی ایکسپرٹ کنول چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ فیئر ٹیکس رجیم نہیں ہے، بیرون ملک کام کرنے والے ریموٹ ورکر کو ٹیکس نہیں دینا پڑتا، میری کمپنی یہاں ہے اور کوئی پاکستانی ہائر کرتی ہوں تو اس ورکر کو ٹیکس دینا پڑیگا۔

    کنول چیمہ نے کہا کہ کوئی پاکستانی غیرملکی کمپنی میں کام کررہا ہے تو اس کو وہاں ٹیکس نہیں دینا پڑتا، ایسا پاکستانی ورکر اس کمپنی کے پاس جائیگا جہاں اس کو ٹیکس نہیں دینا پڑیگا۔

    آئی ٹی ایکسپرٹ نے کہا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ انکم 3.1 بلین ڈالر ہے جس میں 400 ملین فری لانسرز لیتے ہیں، 2.7 بلین ڈالر انکم آئی ٹی کارپوریٹ سیکٹر کے پاس آتی ہے، ریموٹ ورکر اور مقامی انڈسٹری کے ورکر کا ٹیکس ایک جیسا ہونا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ ای کامرس، آئی ٹی سیکٹر پر جو ٹیکس لگارہے ہیں وہ خدارا نہ لگائیں، کپڑوں کی طرح پالیسیاں تبدیل کرنا شروع کردینگے تو امیج نہیں بنےگی۔

    کنول چیمہ نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں ہم عالمی سطح پر امیج بناتے ہیں پالیسی تبدیل ہونے سے نقصان ہوتا ہے، ہم نے اپنے پلیٹ فارمزچلانے کیلئے ڈالرز میں پیمنٹ کرنا ہوتی ہیں، ہمیں ہمارے ڈالرز بیرون ملک پیمنٹ میں استعمال کرنے دیں۔

    ہمارے ڈالرز بیرون ملک پیمنٹ کیلئے استعمال نہیں کرنے دینگے تو ہم باہر ہی رکھیں گے، بدقسمتی سے پارلیمنٹیرینز آئی ٹی سیکٹر سے متعلق زیادہ نہیں جانتے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر کی طرف پوری دنیا جارہی ہے اور ہمارے ملک میں زیادہ توجہ نہیں، آئی ٹی سیکٹر اچھا پرفارم کررہا ہے اور اسی پر ہی بےجا ٹیکسز لگائے جارہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/shaza-fatima-announced-news-regarding-starlink/

  • حکومت پنجاب چین کے ساتھ آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے: مریم نواز

    حکومت پنجاب چین کے ساتھ آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے: مریم نواز

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب شنگھائی کے حکام کے ساتھ آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ چین جاری ہے جہاں ان سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی شنگھائی کمیٹی کے ڈپٹی سیکریٹری زؤ زونگ منگ نے ملاقات کی۔

    مسٹر زؤ زونگ منگ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پُرتپاک خیر مقدم کیا، ملاقات میں ڈپٹی سیکریٹری زؤ زونگ منگ نے پنجاب اور شنگھائی کے درمیان معاشی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم اور تجارت، سرمایہ کاری، سائنس، ٹیکنالوجی، انڈسٹری میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

    ملاقات میں معاشی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقعے پر مریم نواز نے پاکستانی طلبہ، ماہرین کو ٹریننگ اور تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور شنگھائی بیسڈ کمپنیوں کو پنجاب کے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

    اس موقعے پر مریم نواز نے کہا کہ شنگھائی کا فنانشل اور ٹریڈ حب کے طور پر ابھرنا قابل تحسین امر ہے، آٹو موبل، آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں شنگھائی کی کمپنیوں سے اشتراک کار چاہتے ہیں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ چینی تعاون سے پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری تیزی سے فروغ پارہی ہے، حکومت پنجاب شنگھائی حکام سے آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ملک نواز شریف اور شہباز شریف کے ادوار حکومت میں مزید قریب آئے اور اہل چین سے انس میرے خون میں شامل ہے، سیاسی ومعاشی عدم استحکام کے بعد معیشت بڑھوتری کی طرف گامزن ہیں، چین کی کمپنیوں کو سرمایہ کاری پر ترجیحاً سہولیات دی جائیں گی۔

    دوسری جانب ڈپٹی سیکریٹری زؤ زونگ منگ نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، انفرا اسٹرکچر، عوامی رابطے اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔

  • آئی ٹی سیکٹر میں  500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے

    آئی ٹی سیکٹر میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے

    آئی ٹی سیکٹر میں ٹیک ایکسپو کے دوران 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے ، تین روزہ ایونٹ میں 600 سے زائد کمپنیاں شریک تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کےآئی ٹی سیکٹرمیں ٹیک ایکسپو کے دوران 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے۔

    آئی ٹی کامرس نیٹ ورک ایشیا کے24 ویں ایڈیشن نے مقامی اور بین الاقوامی آئی ٹی، ٹیلی کام اور اس سے منسلک شعبوں کے لیے کاروباری اور سرمایہ کاری کے سودوں میں 500 ملین ڈالرسے زیادہ رقم کے معاہدے ہوئے۔

    اس تقریب کوپاکستانی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، ایس آئی ایف سی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈاور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسزایسوسی ایشن کی مشترکہ معاونت حاصل رہی۔

    تین روزہ ایونٹ میں 600 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی، اس دوران مختلف فکر انگیز نیٹ ورکنگ سیشنز کا اہتمام کیا گیا جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور گلوبل ڈیجیٹل سمٹ شامل تھے۔

    آئی ٹی سی این ایشیا کلیدی شعبوں، جیسے کہ کلاؤڈ، ڈیٹا سینٹر، سائبر سکیورٹی، تعلیم، بینکنگ و فنانس، صحت و فارما، ای کامرس، آرٹیفیشل انٹیلی جنس وغیرہ میں حل پیش کرنے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔

    وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور آئی ٹی ایک ایسا شعبہ ہے جس میں ان کے لیے بہت سےمواقع دستیاب ہیں۔

    حکومت نے انڈسٹری اکیڈیمیا بریج پروگرام شروع کیا ہے ، جس کے تحت یونیورسٹیوں میں آئی ٹی کے طلباء پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر تعلیم حاصل کر کے عملی تربیت حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی ملازمتیں محفوظ کر سکتے ہیں۔

    پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی اور ایک عالمی اسٹیک ہولڈر کے طور پر اس کی پوزیشن کو اس کے متحرک نوجوانوں نے واضح کیا ہے کیونکہ پاکستان ہر سال 10,000 آئی ٹی گریجویٹس تیار کرتا ہے۔

    پاکستانی سرکاری میڈیا کے مطابق، 12 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے اس تقریب میں شرکت کی جس سے تقریباً 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔

    تین روزہ نمائش میں مائیکروسافٹ، ان باکس، ریڈ ہیٹ، ٹی پی،لنک، لینووو، ایچ پی، نیٹ سول، اباکس اور ڈیل سمیت معروف بین الاقوامی اور قومی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے شرکت کی۔

  • امریکا آئی ٹی سیکٹر میں  پاکستان کی معاونت کے لئے تیار

    امریکا آئی ٹی سیکٹر میں پاکستان کی معاونت کے لئے تیار

    سان فرانسسکو: پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ امریکہ آئی ٹی سیکٹرمیں پاکستان کی معاونت کے لئے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیرمسعودخان نے پاکستان ٹیک سمٹ 2022 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے روشن امکانات ہیں، امریکا آئی ٹی سیکٹرمیں پاکستان کی معاونت کے لئے تیار ہے۔

    ،پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعلقات کو مستحکم کرنے کا وقت آگیا ہے، 18 ماہ میں پاکستانی ٹیک سٹارٹ اپس نے نصف بلین ڈالرزکمائے۔

    مسعودخان نے کہا کہ حکومت پاکستان ٹیک انڈسٹری کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھانے کیلئے پُرعزم ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے امریکا نے پاکستان میں بجلی کے شعبے کی بہتری کے 23.5 ملین ڈالر کے منصوبے کا آغاز کیا تھا ، منصوبے کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنا ہے۔

    منصوبہ 4 سالہ میں مکمل ہوگا اور اس پر 2 کروڑ 35 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔