Tag: آئی ٹی کورسز

  • ڈیڑھ لاکھ ڈالر ماہانہ آمدن، کورسز کرا کر طلبہ کو امریکا بھیجنے کا اعلان

    ڈیڑھ لاکھ ڈالر ماہانہ آمدن، کورسز کرا کر طلبہ کو امریکا بھیجنے کا اعلان

    کراچی: گورنر سندھ نے اعلان کیا ہے کہ آئی ٹی طلبہ کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کورسز کرا کر امریکا بھیجیں گے۔

    جدید ٹیکنالوجی کی جانب اہم قدم کے طور پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نوجوانوں کے تاب ناک مستقبل کے لیے بڑی خوش خبری سنا دی، اب لاکھوں ڈالر کمانا خواب نہیں رہا۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کہتے ہیں آنے والے دنوں میں آئی ٹی طلبہ امریکا میں نوکریاں کر کے ملک کے لیے زرمبادلہ بھیجیں گے، امریکی کمپنی سائبر رینج سلوشن سے آئی ٹی انیشیٹیو کے تحت معاہدہ طے ہو گیا۔

    نوجوانوں کو صحت، تعلیم، سائبر سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے کورسز کرا کر ملازمتوں کے لیے امریکا بھیجا جائے گا، جہاں وہ 90 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کما سکیں گے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ اب نوجوانوں کو ہتھیار نہیں قلم دینا ہے، مافیا کو لگام ڈالنی ہے، لاوارث شہر کا وارث بنانا ہے، انھوں نے کہا ملک اپنی اڑان اڑنا شروع ہو گیا ہے، کراچی کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا 3 سال پہلے دیکھا جانے والا خواب اب پورا ہونے جا رہا ہے، اب کراچی کا نوجوان امریکا میں بیٹھ کر پاکستان کے لیے اربوں ڈالر زرمبادلہ بھیجے گا۔

  • آئی ٹی کورسز کرنے کے خواہشمند طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

    آئی ٹی کورسز کرنے کے خواہشمند طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

    کراچی : آئی ٹی کورسز کرنے کے خواہشمند طلبا کے لئے اہم خبر آگئی، 10ہزار طلبا کیلئے ہرایک سرٹیفکیشن کی مدت 2 ماہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزانفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کیلئےمفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب ہوئی، محکمہ آئی ٹی اوراین ای ڈی ، مہران یونیورسٹی اور آئی بی اےسکھرمیں معاہدہ ہوا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی ٹی کورسز کروانے کیلئے 500 ملین روپےکی منظوری دے دی اور کہا کہ 10ہزار طلباکیلئےہرایک سرٹیفکیشن کی مدت 2ماہ ہوگی۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پروگرام کامقصد طلباکی آئی ٹی مہارتوں کوبڑھانا اورغربت میں کمی لاناہے، ملازمت کیلئے صنعت کی طرف سےتسلیم شدہ سرٹیفکیٹ فراہم کئےجائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کورسزکےذریعے نوجوانوں کو تیار کرکے روزگار فراہم کیاجائے گا۔

    سیکریٹری آئی ٹی پروگرام ابتدائی طور پر10 ہزارنوجوانوں کیلئےڈیزائن کیاگیا ہے۔